تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"چاند" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"چاند" کے متعقلہ نتائج
چاندا
حدوں کی وہ نشانی جس سے گاؤں کی حدود مقرر ہوں، پیمائش کا وہ خاص مقام جس کے فاصلے کے ذریعے سے حدود بندی ہوتی ہے
چاندی
ایک سفید رنگ کی قیمتی دھات جو کان سے نکلتی ہے اور بیشتر زیورات، سکے اور نازک قسم کے برتن وغیرہ بنانے کے کام میں آتی ہے، نقرہ، فضّہ، سیم
چاند کا ہالَہ
وہ دائرہ جو بخارات ارضی سے چان٘د کے گرد ظاہر ہوتا ہے (اس کو بارش ہونے کی علامت سمجھتے ہیں)
چاند مِحاق میں ہونا
مہینے کی آخری دو تین راتوں میں چان٘د کا اوجھل ہو جانا، نظر نہ آنا، پردے میں چلا جانا
چاند ٹِیکا
سرخ رن٘گ کی بندی جو (بیشتر ہندو) عورتوں کے سنگھار کا ایک جزو ہے اور ماتھے پر وسط میں لگائی جاتی ہے
چاند دیکْھنا
قمری مہینے کی انتیسویں یا تیسویں کو شام کے وقت افق پر ماہ نو (پہلی رات کے چان٘د) کا دیدار کرنا، چان٘د کے نئے مہینے کا آغاز ہونا، آسمان پر چاند کا دیدار کرنا، (مجازا) محبوب کا دیدار کرنا
چاند سُورَج
عورتوں کی چوٹیوں میں لگانے کا سونے یا چان٘دی ایک زیور جو چان٘د اور سورج کی شکل کا بنا ہوتا ہے.
چاند بَبْری
(مشاطگی) سر کے سامنے کے بال جو چوٹی گون٘دھنے میں مان٘گ کے دونوں طرف ماتھے پر ہلال کی شکل میں رکھے جائیں.
چاند پَر تُھوکا مُنھ پَر آتا ہے
بے عیب کو عیب لگا کر یا کھلے ہوئے کمال کا انکار کر کے اناسن خود ہی بدنام ہوتا یا برا سمجھا جاتا ہے
چانْد گَہَن
آفتاب اور چاند کے درمیان زمین کے حائل ہونے کی وجہ سے چاند کا روشن نہ ہونا یعنی زمین کا سایہ پڑنے سے چاند کا تاریک ہوجانا، خسوف
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔