تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"چادر" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"چادر" کے متعقلہ نتائج
چادَر ہِلانا
امن کا پرچم (سفید جھنڈا) بلند کر کے صلح کی درخواست کرنا، لڑائی سے انکار کرنا، جن٘گ یا مقابلے کو روکنے کی درخواست کرنا (مغلوب فوجیں جن٘گ بند کرنے اور ہر شرط پر صلح کر لینے کے لیے علامت کے طور پر ایسا کیا کرتی تھیں)، پناہ مان٘گْنا
چادَر چِھپَوَّل
لڑکوں کا ایک کھیل جس میں ایک تھوک والے اپنے کسی ساتھی کو چادر اڑھا کر بٹھا دیتے ہیں اور دوسرے تھوک کے لڑکوں سے پوچھتے ہیں کہ اس میں کون ہے ، اگر صحیح بتا دیا تو بتانے والا دلھن کی طرح اس کی برات لے جاتا ہے جس میں جیتنے والے تھوک کے لڑکے ہارہے ہوئے تھوک والوں کی چڈھی لیتے ہوئے چلتے ہیں .
چادَر چُھپَوّاں
لڑکوں کا ایک کھیل جس میں ایک تھوک والے اپنے کسی ساتھی کو چادر اڑھا کر بٹھا دیتے ہیں اور دوسرے تھوک کے لڑکوں سے پوچھتے ہیں کہ اس میں کون ہے، اگر صحیح بتا دیا تو بتانے والا دلھن کی طرح اس کی برات لے جاتا ہے جس میں جیتنے والے تھوک کے لڑکے ہارہے ہوئے تھوک والوں کی چڈھی لیتے ہوئے چلتے ہیں
چادَر ڈالنا
بیوہ (کی سرپرستی کے لیے)اس کے ساتھ شادی کرنا یا اس کی شادی کر دینا (سکھوں میں ایک قسم کا بیاہ ہے)
چادَر کی توپ
شاہی زمانے کی ایک قسم کی توپ جس میں ایک کے بجائے کئی نالیں ہوتی تھیں اور ان کی گولیاں (مشین گن کی طرح) ایک چادر سی بنا دیتی تھیں
چادَر اُتارْنا
عورت کی بے آبروئی کرنا (جیسے مرد کی لیے پگڑی اتارنا)، عورت کا برقع اتارنا، عورت کو بے پردہ کرنا، سر سے چادر علیحدہ کرنا، پردہ فاش کرنا، ذلیل کرنا، بے عزت کرنا
چادَر کِھینچنا
بطور نذر کپڑے یا پھولوں کی چادر کسی مزار پر ڈالنا (بیشتر بزرگوں کے مزار پر منت ماننے یا مراد پوری ہونے کے موقع پر)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔