تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"وقفہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"وقفہ" کے متعقلہ نتائج
وَقفَۂ دَوری
(فلکیات) عرصہ جس میں اجرام فلکی کا اپنے مدار میں ایک چکر مکمل ہوتا ہے ، ثوابت کی گردش سے شمار کیا جانے والا دور ، وقفہء کوکبی (انگ : Sidereal period) ۔
وَقفَۂ حِضانَت
انڈے سینے کے عمل کی مدت ؛ (حیاتیات) بیماری کی علامت ظاہر ہونے کی مدت ، جراثیم کے پنپنے کا عرصہ (انگ : Incubation period)۔
وَقفَۂ تَولِید
(حیاتیات) مدت جو ایک خلیے کے مکمل ہونے اور دوبارہ تقسیم ہونے میں درکار ہوتی ہے (انگ : Generation time) ۔
وَقفَۂ اِرتِکامی
(فعلیات) طویل ترین وقت جو دو تحت الاقل تہیجات کے درمیان گزرے اور پھر بھی تحریک پیدا ہوجاتی ہو (انگ : Summation Interval) ۔
وَقفَۂِ بَینُ المُحاقَین
(فلکیات) کسی سیارے کے سورج کے ساتھ ہم قران ہونے کا درمیانی وقفہ ؛ مدت جس میں تشکیل ِقمر کا ایک دور مکمل ہوتا ہے ۔
وَقفَۂِ جَذبِ حَرارَت
(فولاد سازی) مدت جو فولاد کے اندرونی ذرّات کو حرارت جذب کرنے کے لیے درکار ہوتی ہے اور یہ نصف گھنٹہ تا ایک گھنٹہ فی انچ ہوتی ہے (انگ : Soaking Time) ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔