تلاش شدہ نتائج
"مُنَشّی" کے متعقلہ نتائج
مُنَشّی
نشہ یا نیند لانے والا ، نشہ آور ، وہ چیز جو نشہ لائے ، وہ چیز جس سے نشہ آئے ۔
مُنشی
(دفتر یا تھانے وغیرہ میں) قبالہ نویس ، ریکارڈ یا حساب کتاب رکھنے والا ، کلرک ، محرر ، پیشکار
مَنِشی
منش (رک) سے اسم کیفیت ؛ تراکیب میں بطور لاحقہ مستعمل ۔
مُنَشّی اَدوِیات
(طب) نشہ آور دوائیں ، منشی ادویہ ۔
مَنُشیَہ
منش، آدمی، فرد، انسان، جناب، محترم
مُنشی خانَہ
وہ جگہ جہاں منشی بیٹھ کر کام کریں، کسی محکمے کا وہ دفتر جہاں دیسی زبان میں لکھا پڑھی ہوتی ہو، اُردو کا دفتر، دفتر فارسی، وہ جگہ جہاں منشی محرر بیٹھ کر کام کریں، مسلم حکمرانوں کا دفتر اعلیٰ، سکرٹیریٹ
مُنشی عالِم
پنجاب یونیورسٹی و الٰہ آباد بورڈ کے مقرر کردہ علوم شرقیہ میں فارسی کی ایک سند جو منشی سے افضل اور منشی فاضل سے کمتر شمار ہوتی ہے ۔
منشی جی
منشی کو مخاطب کرنے کا کلمہ
مُنشیٔ سِپہَر
(ہیئت) منشیٔ فلک، مراد: عطارد
مُنشِیانَہ
منشی کا سا، منشیوں کے مانند، منشیوں کی طرح کا، منشیوں جیسا
مَنُشیَہ تَن پانا
انسان کی شکل میں آنا یا پیدا ہونا ، اوتار دھارنا
مَنُشیَہ تَن دَھرنا
انسان کی شکل میں آنا یا پیدا ہونا ، اوتار دھارنا
مُنشی گَری
۱۔(i) ادنیٰ منشی کاکام یا پیشہ ، لکھنے کا کام ، کتابت ؛ اخبار نویسی ، انشاپردازی ۔
مُنشی گِیری
منشی کا کام کرنے والا، انشا پرداز، کلرک کا کام کرنے والا، کتابت کرنے والا، کسی دفتر یا تھانے میں دفتر لکھنے والا، حساب کتاب رکھنے والا، قبالہ نویس
مُنشِیانَہ خَط
firm and fine handwriting
مُنشی باشی
منشی (رک : نمبر ۲ ، ۴) کا عہدہ ، لکھنے پر مامور ملازم ۔
مُنشی فاضِل
پنجاب یونیورسٹی و الٰہ آباد بورڈ کے مقرر کردہ علوم شرقیہ میں فارسی کی تیسری اور آخری سند کا نام جو منشی اور منشی عالم سے بڑی ہوتی ہے
مُنشیِ اَزَل
قبل تخلیق عالم، کل ہونے والی مخلوقات کے مقدرات، لوح قدرت پر لکھنے والا، مراد پیدا کرنے والا، اللہ تعالیٰ
مُنشِی چِڑِیا
ایک شکاری پرندے کا نام جس کی چونچ خم دار، ناخن تیز اور دم منشی کے قلم سے مشابہ ہوتی ہے
مُنْشیٔ چَرْخ
۔(ف) مذکر۔ عطارد۔ ستارہ۔ق
مُنْشِیِ قُدْرَت
قبل تخلیق عالم، کل ہونے والی مخلوقات کے مقدرات، لوح قدرت پر لکھنے والا، (مراد) پیدا کرنے والا، اللہ تعالیٰ
مُنشِیِ تَقدِیر
تقدیر لکھنے والا ، کاتب تقدیر ؛ مراد : اللہ تعالیٰ ۔
مُنْشِیِ گَرْدُوں
(ہیئت) منشی فلک، مراد: عطارد
مُنشِیِ رَوزگار
مراد : زمانہ (جو کہ احکام شب و روز صفحہء ہستی پر لکھتا ہے) ، گردش طبعی جس سے تغیرات رونما ہوتے ہیں ۔
مَنُشیہ کی پہچان کو معاملہ کسوٹی ہے
ہر شخص معاملے سے پہچانا جاتا ہے
مُنَشِّیات فَروش
نشہ آور چیزیں بیچنے والا، منشیات کا کاروبار کرنے والا
فَرِشْتَہ مَنِشِی
فرشتہ صفتی، فرشتہ خوئی، معصومیت
عالی مَنِشی
عالی منش ہونا ، بلند حوصلگی.
خوش مَنَشی
خوش مزاجی، ہنسی، ٹھٹھا، مذاق
میر مُنشی
سررشتہ دار، پیشکار اعلیٰ، محرر، صدر، پیشکار، صدر محرر
صُوفی مَنِشی
فقیرانہ خُو ہونے کی کیفیت، تصوّف کے مسلک پر چلنے کی صورت حال، درویشی
مِرزا مَنِشی
مرزا منش کا اسم کیفیت، نازک مزاجی، شرافت، شرفا کا سا مزاج
مِیرزا مَنِشی
مرزا منش (رک) سے منسوب ، شہزادگی ؛ (مجازاً) ؛ بددماغی ، گھمنڈ ، ناز ، نازک مزاجی ۔
ڈاک مُنْشی
ڈاک گھر کا افسر ، پوسٹ ماسٹر.
ٹِکَٹ مُنْشی
ریل یا جہاز وغیرہ کے ٹکٹ بیچنے اور ان کا حساب رکھنے والا کلرک، بکن٘گ کلرک.
نائِب مُنشی
منشی کا مددگار ، اسسٹنٹ کلرک ، کلرک کا معاون ۔
پیشی کا مُنْشی
وہ شخص جو مقدمات کے کاغذات پیش کرے ، مسل خواں ، بیش کار .