تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"موٹا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"موٹا" کے متعقلہ نتائج
موٹا آدمی گَھٹے نَہ دُبْلائے، دُبْلے کا تو کام تَمام ہو جائے
زبردست بڑا صدمہ سہارسکتا ہے ، کمزور کو تھوڑی تکلیف بھی پست کردیتی ہے ، غریب کو ہر بات میں مشکل ہے
موٹا اتنے دبلا ہو دبلے کا کام تمام ہو
کمزور کو بہ نسبت زبردست کے تھوڑا صدمہ بھی بہت ہے، غریب کو ہر بات میں مشکل ہے
موٹا قَلَم
وہ قلم جس کا خط ایسا ہو جو جلی لکھے ۔ وہ قلم جس سے بڑے بڑے حروف لکھے جائیں ، موٹی لکھائی کا قلم
موٹا اَناج
معمولی درجہ کا غلہ، سستا اناج، غریبوں کے کھانے کا غلہ، جیسے : مونگ، جوار، باجرہ، جو، چنا، وغیرہ
موٹا کام
معمولی کام، جو نہ زیادہ اچھا ہو، نہ ایسا برا، وہ کام جس میں زیادہ غور و فکر کی ضرورت نہ ہو، جس کام میں کوئی باریکی، نزاکت یا نفاست مطلوب نہ ہو
موٹا دِکھائی دینا
نظر کا اس قدر کمزور ہوجانا کہ صرف بڑی چیز نظر آئے ، کم سوجھنا ، کم نظر آنا ، دھندلا دکھائی دینا ، صاف نہ دکھائی دینا
موٹا تگڑا
موٹا تازہ، فربہ اندام لحیم شحیم، تندرست، توانا، تیار، عموماً جانور کے لیے مستعمل، انسان کے لیے زیادہ تر طنزیہ انداز میں مستعمل
موٹا جھوٹا
ادنیٰ قسم کا، گھٹیا، ادنیٰ درجے کا، معمولی (کپڑے اور اناج یا دستکاری وغیرہ کے لیے مستعمل)
مُوٹام
(بیل داری) مٹی کا عارضی منارہ نما ڈھیما جو کھدائی کے وقت چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ اس سے گہرائی کی پیمائش کی جاسکے
گَدھا کھرسا میں موٹا ہوتا ہے
بیوقوف کو رنج کے موقع پر خوشی اور خوشی میں رنج ہوتا ہے، احمق مفلسی میں بھی دبلا نہیں ہوتا، احمقوں کو خراب حالت کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔