تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"غلام" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"غلام" کے متعقلہ نتائج
غُلام گَردِش
حرم خانہ اور دیوان خانہ کے درمیان کی دیوار، پردے کی دیوار، کوٹھی یا محل کے چاروں طرف کا برآمدہ، راہ داری
غُلامِ حَلْقَہ بَگوش
اگلے زمانہ میں غلاموں کے کانوں میں بالیاں پہنا دیتے تھے، یہ غلاموں کی نشانی تھی، زر خرید غلام
غُلام مول لینا
غلام کی حیثیت سے خریدنا ، نوکری سے زیادہ یا منصب کے خلاف کسی شخص سے کام لیں یا ہر وقت اس کو کام میں مصروف رکھیں تو وہ بھی کہتا ہے کہ کیا غلام مول لیا ہے جو کسی وقت فرصت نہیں دیتے .
غُلامی کا پَٹّا
(کنایۃً) نہایت سخت غلامی جس میں غلام آقا کی مرضی کے خلاف سرنہ ہلا سکے ، محکومی حالت اور نشانی .
غُلام آب کَشْ بَایَدْ نَہ خِشْتْ زَن
فارسی کہاوت اردو میں مستعمل، غلام، خدمت گاراچھا ہوتا ہے ورنہ بار ہے
غُلامی کا طَوق
(کنایۃً) نہایت سخت غلامی جس میں غلام آقا کی مرضی کے خلاف سرنہ ہلا سکے، محکومی حالت اور نشانی
غُلامی کا جُوا
(کنایۃً) نہایت سخت غلامی جس میں غلام آقا کی مرضی کے خلاف سرنہ ہلا سکے، محکومی حالت اور نشانی
غُلامی میں دینا
خدمت دینا، خدمت کے لئے دینا (استاد کے پاس بٹھا تے وقت استاد سے کہتے ہیں کہ یہ بچہ آپ کی غلامی میں دیتاہوں)
داغی غُلام
وہ غُلام جِس کے بدن پر غُلامی کا نِشان ہو (تُرکوں کا دستور تھا کہ جشیوں کے لڑکوں کو پکڑ لاتے رھے اور اُن کی پیشانی پر داغ لگا رہتے تھے)
کَوڑِیا غُلام
وہ غلام جو غلامی کے نشان کے طور پر کوڑیوں کی مالا پہنتے تھے، بے قدر غلام، بے عزّت غلام، مفت کا نوکر
حَبْشی غُلام
اگلے زمانے میں لوگ افریقہ کے آدمیوں کو پکڑ کر بیچ ڈالتے تھے اور ان سے غلاموں کا کام لیتے تھے ، یہ حبشی غلام کہلاتے تھے.
چِڑیا کا غُلام
(تاش) چڑی کی تصویری پتوں میں وہ تیسرا پتا جس پر غلام کی تصویربنی ہوتی ہے؛ کم درجے کا آدمی، ذلیل شخص : بطور طنز یا گالی مستعمل.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔