تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"علامت" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"علامت" کے متعقلہ نتائج
عَلامَتِ اِتِّصال
(کتب خانہ) وہ سیدھا خط (-) جو نام اور سرنام میں فرق کر نے کے لئے درمیان میں کھین٘چا جائے، نشان، الحاق (انگ) انگریزوں کے بعض خاندانی نام مرکب ہوتے ہیں اور ان کے درمیان علامتِ اتصال(-) ہوتی ہے
عَلامَت نِگار
اشاراتی اسلوب میں لکھنے والا ،شارئ طرز کا ادیب و شاعر یا مصور ، وہ مصنف جو اشیا اور خیالات کو اصلی رنگ میں پیش کر نے کے بجائے اشارات اور نشانات سے کام لے .
عَلَاْمَتِ وَقْفْ
(محّرری) تحریر میں دو جملوں یا کلام کے درمیان تھوڑے ٹھہرائو کا نشان جس کے لئے مختلف علامات مقرر ہیں
عَلَامَتْ نِگَارِی
شاعری اور مصوری کی وہ طرز جس میں اشیااور خیالات کو اصلی رنگ میں پیش کر نے کے بجائے اشارات اور نشانات سے کام لیا جائے
عَلَاْمَتْ پَسَنْدیْ
شاعری اور مصوّری کی وہ روش یا طرز جس میں اشیا اور خیالات کو اصل رنگ میں پیش کر نے کے بجائے اشارات اور نشانات سے کام لیا جاتا ہے
عَلامَتِ تَساوِیْ
(ریاضی) دو سیدھے خط جو اوپر تلے کھن٘چے ہوں، مساوی ہونے کا نشان، برابری کا نشان (=)
عَلامَتِ اِضافَتْ
(قواعد) کا، کی، کے را، رے، ری اور نے، نی وغیرہ جو حالت اضافی استعمال ہوتے ہیں نیز زیر (---) جو فارسی تراکیب میں مستعمل ہے
عَلامَتی کَہانی
وہ کہانی، جس کے کردار، واقعات اور مقامات وغیرہ دوہری معنویت کے حامل ہوں، یعنی کہانی اس قابل ہوکہ معانی کی دو سطحوں پر ایک بامعنی اور مربوط کہانی معلوم ہو، معانی کی ایک سطح قاہری ہوتی ہے، جسے قاری سمجھ سکتا ہے اور دوسری وہ جو علامات کی توجیہہ و تاویل سے وجود میں آتی ہے اور معانی کی یہی سطح ہے، جو مقصود ہوتی ہے
عَلامَتی اَفْسانَہ
وہ کہانی، جس کے کردار، واقعات اور مقامات وغیرہ دوہری معنویت کے حامل ہوں، یعنی کہانی اس قابل ہوکہ معانی کی دو سطحوں پر ایک بامعنی اور مربوط کہانی معلوم ہو، معانی کی ایک سطح قاہری ہوتی ہے، جسے قاری سمجھ سکتا ہے اور دوسری وہ جو علامات کی توجیہہ و تاویل سے وجود میں آتی ہے اور معانی کی یہی سطح ہے، جو مقصود ہوتی ہے
کِیمِیائی عَلامَت
(کیمیا) کسی کیمیائی عنصر کی مقررہ علامت جو اختصار کے لیے وضع کی جاتی ہے ، مثلاً پانی کی علامت H O ہے .
مَخْلُوط عَلامَت
(کتب خانہ) موضوعی درجہ بندی کی علامت جس میں عربی اعداد اور انگریزی حروف استعمال ہوتے ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔