تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سفر" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"سفر" کے متعقلہ نتائج
سَفَر
باہر جانا، مسافرت، سیاحت، ایک شہر سے دوسرے شہر یا ایک ملک سے دوسرے ملک جانا، ایک جگہ سے دوسری جگہ کوچ کرنا، روانگی
سَفَر بَخَیر
کلمۂ دعائیہ: کسی کو سفر پر جاتے وقت خدا حافظ کہنا یا یہ کہنا کہ اس کی دعا ہے کہ سفر بخیر و خُوبی گُزرے
سَفَری اَلاؤُن٘س
سفر کا بھتَا ، سفر خرچ ، وہ رقم جو دفتری اصول کے مطابق کسی ملازم کو تعطیلات گُزارنے کے لیے سفر وغیرہ کے لیے سال میں ایک بار دیا جاتا ہے .
سَفَر دَرْ وَطَن
(تصوّف) کہتے ہیں کہ سالک طبیعتِ بشری سے سفر کرے یعنی صفاتِ بِشری سِے صَفاتِ مَلَکی پر قائم ہو اور صفاتِ ذمیمہ سے صفاتِ حمیدہ کی طرف انتقال کرے .
سَفَر اَنْدَرْ وَطَن
(تصوُّف) اس حالت کو کہتے ہیں جب کوئی شخص صفات خدا میں محو ہوکر صفاتِ بشری سے علیحدہ ہوجاتا ہے
سَفَر سَرْ پَر سَوار ہونا
مسافرت کا ذوق و شوق ہونا ، گھر سے باہر جانے کی دُھن ہونا ، سفر کرنے کا شوق ہونا .
سَفَر حَضَر میں رَہْنا
مسافرت اور گھر میں ساتھ رہنا ، ہر وقت ساتھ رہنا ، اکٹھا رہنا ، مل جُل کر رہنا .
سَفَرنامَہ
روزنامچہ یا ڈائری اوربیاض جس میں بالعموم سفر کے مشاہدات و حالات تاریخ وار درج کیے جائیں ، سفر کے حالت و واقعات و مشاہدات پر مشتمل کتاب
سُفْرَہ بَندی
(عو) ایک رسم جس میں چالیسویں کی تقریب میں جمعہ یا شن٘بے کے دن دو تھیلیاں ایک بکری یا بکرے کے ساتھ بھیجی جاتی ہیں جس میں سے ایک میں نُقل اور دُوسرے میں میوہ ہوتا ہے۔
سَفَرچی
سفر اور اس کے متعلقات کاّ مہتمم (بادشاہ یا امیر وغیرہ کا)، اہتمام سفر کرنے والا مُلازم یا سکرٹری وغیرہ
سَفَر کَرْدَہ بِسْیارِ گویَد دَروغ
اکثر سیّاح مبالغہ آمیز حِکایتیں بیان کرتے ہیں ، سیّاح بہت جھوٹ بولتے ہیں ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔