تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سرکار" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"سرکار" کے متعقلہ نتائج
سَرْکاری بین٘چ
وہ نشست گاہ یا اسمبلی ہال کا وہ حصّہ جہاں اجلاس کے وقت حکومت کرنے والی پارٹی کے مُنتخب ارکان بیٹھتے ہیں.
سَرْکار سُوئی
(شال دوزی) ایسی سوئی جس کا ناکا بیچ سے کٹا ہوا ہو اور تاگا پرونے کی بجائے اس میں اٹکا لیا جائے ۔
سَرْکاری گََواہ
سلطانی گواہ، عدالت کی کاروائی میں وہ شخص جو اپنے ساتھی مدعا علیہ کے بجائے حکومت کی طرف سے صفائی پیش کرنے کے لیے سامنے آتا ہے اور حکومت اس کا جُرم معاف کر دیتی ہے
سَرْکاری وَظِیفَہ
وہ مقرر کردہ رقم جو حکومت وقت کی طرف سے مُسلسل ماہوار یا سالانہ کسی کو بطور امداد دی جائے .
سَرکاری مُراسَلَہ
وہ خط جو حکومت کے احکام و آرا اور رسمی منظوریوں کی اطلاع ، متعلقہ اِداروں یا افراد کو دینے کے لیے لکھا جائے
سَرکار دَربار چَڑھنا
کچہری یا سرکاری دفاتر میں جانے کی ضرورت پڑنا ، عدالت میں دعوٰی کرنا ، نالش کرنا ، جواب دہی یا گواہی میں طلب ہونا
سَرْکاری بولی
وہ قیمت جو حکومت کی طرف سے کسی نیلام کرنے والی چیز کی مقرر کی گئی ہو ، یہ قیمت کم سے کم ہوتی ہے پھر خواہش مند اس میں اِضافہ کرتے ہیں.
سَرْکاری کاغَذ
(قانونی) اسٹامپ کا کاغذ، پرامسری نوٹ، وہ کاغذ جس کی سرکار مالک ہو اور دوسرا نجی کام میں نہ لاسکے
سَرْکاری زَبان
وہ رائج الوقت تحریری زبان جس میں حکومت کے کام کیے جائیں، حکومتی زبان، کسی ملک کی دفتری زبان
سَرْکاری وَکِیل
قانون: حکومت کے معاملہ میں دفاعی اہل کار، وہ قانون داں اور وکیل جو حکومت کی طرف سے کسی مقدمے میں دفاعی کِردارادا کرتا ہے
سَرْکاری سانڈ
نر گھوڑا ، بیل وغیرہ جو سرکار کی طرف سے اچھّی نسل کے لیے سرکاری اصطبلوں میں رکھا جاتا ہے ؛ بد چلن آدمی
سَرْکاری تَرْجُمان
حکومت وقت کی طرف سے کسی واقعے یا مسئلے کی وضاحت کرنے والا فرد، ذمہ دار افسر، اِدارہ
اَنْدھی سَرْکار
بری سلطنت جس میں بہت ظلم ہو یا نوکروں کو تنخواہ وقت پر نہ ملے، جس میں نظم و نسق ابتر ہو
وَکِیل سَرکار
وہ وکیل جو حکومت کی طرف سے مقدمات (فوج داری معاملات) کی پیروی کرے، وہ وکیل جو گورنمنٹ کی طرف سے عدالت فوجداری میں پیروی کرے، سرکاری وکیل
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔