تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"روشنی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"روشنی" کے متعقلہ نتائج
رَوشْنی
شعاع افگن توانائی کی ایک قِسم جو ہماری آنکھوں پر اثر انداز ہوتی ہے یہ عموماً کسی بہت گرم چیز سے پیدا ہوتی ہے، حالانکہ کچھ حالات کے تحت ٹھنڈے اجسام مثلاً چمکدار مچھلیاں اور سماروغ وغیرہ سے بھی روشنی پیدا ہوتی ہے
رَوشْنی کا مِینارَہ
ایک مِینار جو سمندر میں کسی چٹان یا ساحل پر جہاز رانوں کی رہبری کے لیے روشن کر دیا جاتا ہے ، لائٹ ہائوس ، منارۂ نور (نیز استارۃ اشخاص کے لیے مستعمل).
رَوشْنی کا گِلاس
شیشے کا لمبوترا ظرف جس میں نیچے پانی اور اوپر سے تیل ڈال کر بتی روشن کر دیتے ہیں، اب ان کا رواج نہیں رہا
رَوشْنی کا مِینار
ایک مِینار جو سمندر میں کسی چٹان یا ساحل پر جہاز رانوں کی رہبری کے لیے روشن کر دیا جاتا ہے ، لائٹ ہائوس ، منارۂ نور (نیز استارۃ اشخاص کے لیے مستعمل).
رَوشْنی کا تَداخُل
(طبیعیات) روشنی کا ایک واسطے سے دوسرے واسطے میں داخل ہونے کا عمل . انگ : Interfernce of light کا اردو ترجمہ ، تداخلِ نور.
مَنارَۂ روشنی
روشنی کا مینار ، روشنی کے ذریعے جہازوں کی رہنمائی کرنے والا مینار ، لائٹ ہائوس ، منارئہ نور ، ٹاور ؛ (مجازاً) رہنمائی کرنے والا ، رہبر ، مشعل راہ ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔