تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"خطبہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"خطبہ" کے متعقلہ نتائج
خُطْبَہ
(اسلام) اول و آخر حمد و درود، وعظ و نصیحت جو نماز جمعہ سے پہلے اور نماز عیدین کے بعد لوگوں کو مخاطب کرکے سُنائی جاتی ہے اور آخر میں بادشاہِ وقت کا نام لے کر دُعا کی جاتی ہے
خُطْبَۂ نَماز
نمازِ جُمعہ سے پہلے اور نمازِ عیدین کے بعد پڑھا جانے ولا خُطبپ ، رک : خُطبہ معنی نمبر ا.
خُطْبَۂ نِکاح
نِکاح میں تعین تولیت ، وکالت و شہادت اور زوجین کے ایجاب و قبول مع حق مہر کے بعد مسنونہ طریقے پر آیاتِ قرآنی و احادیث نبوی پر مشتمل عِبادت جو با آواز بُلند پڑھی جاتی ہے اور جس کے بعد مرد عورت عقد میں بندھ جاتے ہیں.
خُطْبَہ پَڑْھوانا
خُطبہ پڑھنا (رک) کا تعدیہ ، کسی بادشاہ یا حاکم وقت کے نام کا خُطبہ پڑھنے کے لیے حُکم دینا
خُطْبَہ پَڑھا جانا
بادشاہ مانا جانا ، بادشاہ تسلیم کیا جانا ، خُطبہ میں بطور اعلان بادشاہ کا نام لیا جانا.
خَطِّ بَہار
(خوش نویسی) پُھول پتّوں کی شکل یا گُل بُوٹوں کے اندر لِکھا ہوا کوئی کلمہ یا کلام ، خُوشنویسی کی ایک صنعت جو خطِ مصنوعہ کے نام سے معروف ہے ، نیز رک : خط گُلزار ، خطِ بابری
خَطِّ بَہاری
اس خط کو مُستقل خط نہیں کہا جا سکتا یہ خط عربی کی ایک خاص ظرز ہے البتہ قرآن مجید کے ایک صفحہ کا عکس مِلتا ہے کُچھ کتابیں بھی بقلم خفی اس میں پائی جاتی ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔