تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"جوگی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"جوگی" کے متعقلہ نتائج
جوگی تھا سو اُٹھ گَیا، آسَن رَہی بَھبُوت
وقت نکل گیا اب تدبیر لا حاصل ہے، مکین کا یادگار مکان رہ جاتا ہے
جوگی تھا سو اُٹھ گَیا، آسَن رَہی بَھبُھوت
وقت نکل گیا اب تدبیر لا حاصل ہے، مکین کا یادگار مکان رہ جاتا ہے
جوگی کِس کے مِیت ہوتے ہیں
جوگی کی دوستی کا کوئی اعتبار نہیں، وہ ہمیشہ یہاں وہاں گھومتا پھرتا رہتا ہے
جوگی جوگی لَڑیں گے کَھپْروں کا مُفْت میں نُقْصان ہوگا
بڑوں کے جھگڑے فساد میں چھوٹوں کا نقصان ہوتا ہے ، جب متخاصمین کے تنازع سے اوروں کو ضرر پہن٘چے تو یہ مثل بولتے ہیں .
جوگی جُگَت جانی نَاہِیں، کَپْڑے رَنْگے تو کیا ہُوا
سنیاسی یا جوگی بننے کے اصول سے نا واقف ہیں اور دکھاوے کے لیے گیرو میں کپڑے رنگ لیے ہیں
جوگی جُگَت جانی نَہِیں، کَپْڑے رَنْگے تو کیا ہُوا
سنیاسی یا جوگی بننے کے اصول سے نا واقف ہیں اور دکھاوے کے لیے گیرو میں کپڑے رنگ لیے ہیں
جوگی جُگَت جانے نَہِیں گیرُو میں کَپْڑے رَنْگے تو کیا ہوگا
سنیاسی یا جوگی بننے کے اصول سے نا واقف ہیں اور دکھاوے کے لیے گیرو میں کپڑے رنگ لیے ہیں
جوگی جُگَت جانے نَہِیں گیرُو میں کَپْڑے رَنْگے تو کیا ہُوا
سنیاسی یا جوگی بننے کے اصول سے نا واقف ہیں اور دکھاوے کے لیے گیرو میں کپڑے رنگ لیے ہیں
جوگی کِس کے مِتْر اَور پاتُر کِس کی نار
یعنی یہ (دونوں) کسی کے وفادار نہیں ہوتے ، آزاد کی دوستی کا کیا بھروسہ ، جوگی دوست نہیں بن سکتے اور فاحشہ عورت بیوی نہیں بن سکتی.
بَنیْے کا بَہْکایا اَور جوگی کا پَھٹْکارا
جس بیوقوف اور سادہ لوح آدمی کو کوئی بنیا بہکا دے یا جوگی اور فقیر لوگ کسی شخص کو بد دعا دے دیں تو ان دونوں طرح کے آدمیوں کی مٹی پلید ہو جاتی ہے
راج ہَٹ ، بالَک ہَٹ ، تِریا ہَٹ ، جوگی ہَٹ
راجا ، بچّہ عورت اور فقیر جو دل میں آئے کرتے ہیں کسی کی نہیں مانتے
مُنڈا جوگی اَور پِسی دَوا
سر منڈے ہوئے جوگی کی شکل و صورت سے معلوم نہیں ہوتا کہ اس کا باطن کیسا ہے جیسے کہ پسی ہوئی دوا کو دیکھ کر پتا نہیں چلتا کہ کیا چیز ہے
راجا کِس کے پاہُونے، جوگی کِس کے مِیت
(راجا اور جوگی) دونوں کی محبت اور راہ و رسم کا کوئی اعتبار نہیں
بَنیْے کا بَہْکایا اَور جوگی کا پَھٹْکارا خَراب ہوتا ہے
جس بیوقوف اور سادہ لوح آدمی کو کوئی بنیا بہکا دے یا جوگی اور فقیر لوگ کسی شخص کو بد دعا دے دیں تو ان دونوں طرح کے آدمیوں کی مٹی پلید ہو جاتی ہے
یا سووے راجا کا پُوت یا سووے جوگی کا اَدہوت
بے فکری کے ساتھ یا تو راجہ کا لڑکا سوتا ہے یا فقیر کا ، جوگی اور راجہ کا بیٹا دونوں کے دونوں بے فکرے
گَھر رَہے نَہ تِیرَتھ گَئے مُونْڈ مُونْڈا کے جوگی بَھئے
کسی کام کے نہ رہے ساری محنت رائگاں گئی، مفت کی بدنامی ہوئی فائدہ کوئی نہ ہوا
مُنڈا جوگی اَور پِسی دَوا پَہْچانے نَہِیں جاتے
سر منڈے ہوئے جوگی کی شکل و صورت سے معلوم نہیں ہوتا کہ اس کا باطن کیسا ہے جیسے کہ پسی ہوئی دوا کو دیکھ کر پتا نہیں چلتا کہ کیا چیز ہے
رانْڈ سانْڈ، جوگی، سیڑھی، سَنْیاسی، اُن سے بَچے تو لیوے کاشی
ران٘ڈ ، سان٘ڈ ، بلند سیڑھی اور سنیاسیوں کا خوف زیادہ ہوتا ہے دنیا میں یہ چیزیں انسان کو نقصان پہنچاتی ہیں اگر ان سے بچے تو خُدا کی عبادت کرنے چاہیے .
رانْڈ سانْڈ، جوگی، سیڑھی، سَنْیاسی، اُن سے بَچے تو سیوے کاشی
ران٘ڈ ، سان٘ڈ ، بلند سیڑھی اور سنیاسیوں کا خوف زیادہ ہوتا ہے دنیا میں یہ چیزیں انسان کو نقصان پہنچاتی ہیں اگر ان سے بچے تو خُدا کی عبادت کرنے چاہیے .
ٹوٹے مارا بانْیا بَھر جوگی کا بھیس، ہان٘ڈے بھِکشا مان٘گْتا گھر گھر دیس بدیس
بنیے کو گھاٹا ہو تو فوراً جوگی بن کے دیس بدیس مان٘گتا پھرتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔