تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"جماعت" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"جماعت" کے متعقلہ نتائج
جَماعَت خانَہ
خانقاہ کی عمارت کا وہ حصہ جہاں سماع وغیرہ کی محفلیں منعقد ہوتی ہیں اور دعوت طعام وغیرہ کے کام بھی آتا ہے نیز بعض مذہبی فرقوں کے اجتماع کا مکان .
جَماعَت بَنْدی
۱. علیحدہ علیحدہ درجہ بنانا ، جدا گانہ سلسلوں میں تقسیم کرنا ، سائنسی علوم میں گروہوں میں تقسیم کرنا .
جَماعَت تیار ہونا
نمازیوں کے گروہ کا نماز ادا کرنے کے لئے تیار ہونا، نمازیوں کے گروہ کانماز کے لئے آمادہ ہونا
جَماعَتی خُود مُختاری کا حامی
(مسیحی) کلیسا کی آزادی کی حمایت کرنے والا، انگ : کا ترجمہ (Congregationalist) Independent
حُکْمْراں جَماعَت
وہ جماعت یا گروہ جو ملک کا نظم و نسق چلائے ، وہ جماعت جس کی حکومت ہو ، برسرِ اقتدار پارٹی
وَسطی جَماعَت
(سیاسیات) میانہ رو جماعت جو نہ دائیں بازو کے خیالات کی حامی ہو اور نہ بائیں بازو کے خیالات کی، اعتدال پسند جماعت
مومِنَہ جَماعَت
اسماعیلیوں کا ایک فرقہ جس کے بانی سید امام الدین ، عرف امام شاہ (۱۵۱۲ء) تھے اس فرقے میں غیرمسلم اقوام کی بہت سی رسمیں پائی جاتی ہیں ۔
نُمائِندَہ جَماعَت
ایسی جماعت جسے نمائندگی کا اصولی طور پر اختیار ہو ، ایسی جماعت جو کسی کی ترجمانی کرے نیز منتخب جماعت
سِیاسی جَماعَت
لوگوں کا ایسا گروہ جس کی تنظیم کا مقصد ملکی حکومت کے نظم و نسق میں حِصّہ لینا ہوتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔