تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"تمھارا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"تمھارا" کے متعقلہ نتائج
تُمھارا کیا پوٹا ہے
ہمارے مقابلے میں تمھاری کیا اصل ہے جو ہمارا مقابلہ کرسکو، تمھاری کچھ اصل نہیں، ہم تم کو کچھ نہیں سمجھتے
تُمھارا سَر
کیا بکتے ہو ؟ کہاں کی سنار ہرے یا کہہ رہے ہو ؟ (جب کوئی چھوٹا یا برابر والا کسی کے مزاج کے خلاف کوئی بات کہتا ہے تو انکار کے طور پر کہتے ہیں)
تُمھارا کیا مُنْھ ہے جو بولو
یعنی تم ہمارے سامنے منْھ کھول کرکے بات نہیں کرسکتے ، تم کو ہمارے سامنے بولنے کی مجال نہیں ہے ، تمھاری کچھ عزت نہیں رہی تم بڑے بے غیرت ہو
تُمھارا کَلیجا
(عو) جب کوئی شخص کسی کے مزاج کے خلاف کوئی بات کہتا ہے یا پوچھتا ہے تو اس کے جواب میں یہ کہا جاتا ہے.
چَمْڑا تُمھارا ہَڈّی ہَماری
استاد کو تن٘بیہہ و ہدایت کا زیادہ سے زیادہ اختیار دینے کے موقع پر کہتے ہیں.
جَیسے پِیْٹھ دِکھائے جاتے ہو، خُدا تُمھارا مُنھ دِکھائے
دعائیہ فقرہ ، رخصت ہوتے وقت جانے والے سے کہتے ہیں ، خدا تمھیں پھر یہاں لائے.
تُم جانو تُمْھارا کام جانے
اچھائی برائی کے تم ذمے دار ہو، نتیجے کی ذمہ داری تم پر ہے اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں
تُم جانو اور تُمھارا کام
اچھائی برائی کے تم ذمے دار ہو، نتیجے کی ذمہ داری تم پر ہے اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں
تُم جانو اور تُمْھارا کام جانے
اچھائی برائی کے تم ذمے دار ہو، نتیجے کی ذمہ داری تم پر ہے اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔