تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"تحقیق" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"تحقیق" کے متعقلہ نتائج
تَحْقِیق تَدْقِیق کا فَرْق
۔ تحقیق کسی مسئلہ کو دلیل سے ثابت کرنا اور تدقیق دلیل کو دلیل سے ثابت کرنا۔
تَحْقِیق تَفْتِیش کا فَرْق
۔تحقیق سے وہ عمل مراد ہے جس میں غور فکر کے ساتھ کوئی معاملہ دریافت کرکے فیصل کیا جائے۔ تفتیش صرف ابتدائی پوٗچھ گچھ کا نام ہے۔ اسی وجہ سے جو پوٗچھ گچھ پولس کرتی ہے اُس کو تفتیش کہتے ہیں۔
تَحْقِیقاتِ اِبْتِدائی
بیانات وغیرہ کا تحریر کرنا یہ دیکھنے کے لیے کہ سماعت مقدمہ کے لئے ثبوت کافی ہے یا نہیں
تَحقِیقی اِنْتِقاد
تنقید کے اصولوں کی روشنی میں کسی تحقیق کی پرکھ ؛ جانْچ ، وہ تنقید جس کی بنا تحقیق نتائج پر ہو .
تَحْقِیْقاتی کَمِیشَن
معتبر اور ما ہرین کی جماعت جو کسی معاملے کی دریافت اور حقائق معلوم کرنے لے لئے مقرر کی جائے
نُطفَۂِ بے تَحْقِیْق
۔۱۔ حرامی ولد الزنا۔ وہ شخص جس کی نسبت معلوم نہ ہوکہ کس کا نطفہ ہے۔۲۔ بدذات۔فتنہ پرواز ۔نطفہ ٹھہرنا۔حمل قرارپانا۔ پیٹ میں بچّہ ہونا۔نفطہ حرام۔ دیکھو(نطفہ بے تحقیق)۔ اس زمانہ کی خلقت بے وفاناآشنا ہے۔ غرض پر غلام ہیں پھر نطفہ حرام ہیں۔
نا تَحقِیق
غیرتحقیق شدہ، جس کی حقیقت معلوم نہ کی گئی ہو، کنایۃً جس کے باپ کا پتا نہ لگ سکے، جس کی ولدیت مشکوک ہو، ناجائز اولاد (اس معنی میں بیشتر نطفۂ ناتحقیق استعمال ہوتا ہے)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔