تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"برج" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"برج" کے متعقلہ نتائج
بُرْج
گنبد، قبہ، لداو کی چھت کا وہ حصہ جو آدھے چاند کے اوپری حصے کی شکل کا اور اس کے اوپر اکثر ایک کنگرہ ہوتا ہے، شلجمی وضع کی بنی ہوئی چھت، پوری عمارت کو جو گنبد کے نیچے ہو
بِرَج
بھارت میں آگرہ، متھرا اور ان کے نواح کا علاقہ، جس میں گوکل بندرابن وغیرہ شامل ہیں اور جو سری کرشن کنہیا (ہندو کے اوتار) کی پیدائش اور ان کی لیلا کو واقعات اور زبان کی فصاحت اور سلامت کے باعث بہت مشہور اور ادبیات میں تلمیح کے طور پر مستعمل ہے
بُرْجِ عَقْرَب
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر بچھو کی شکل پیدا کرتے ہیں، راس برچھک
بُرْجِ سُن٘بُلَہ
آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ جس میں چند ستارے مل کر ایسی دوشیزہ کی شکل میں واقع ہیں جس کے اٹھے ہوئے داہنے ہاتھ میں خوشۂ گندم ہے، راس کنیا
بَرجَسْتَہ گو
उपस्थित वक्ता, बिना सोचे किसी विषय पर भाषण दे सकने वाला, उपस्थित कवि जो तुरंत कविता कर सके, हाजिर जवाब, वचन-पटु, प्रगल्भ
بُرْجِ ثَور
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر بیل کی شکل میں واقع ہیں، راس برکھ
بُرْجِ اَسَد
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کرشیر کی شکل میں واقع ہیں، راس سن٘گھ
بُرْجِ حَمَل
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کربچۂ گوسفند و آہو کی شکل میں واقع ہیں راس میش (جب ۲۱/مارچ کو آفتاب اس برج میں داخل ہوتا ہے، اس دن بارش اور بہار شروع ہوتی ہے اوراہل ایران نوروزمناتے ہیں)
بُرْجِ دَلو
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر پانی کے ڈول کی شکل میں واقع ہیں، راس کُمبھ، کُن٘بھ
بُرْجِ قَوس
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر کمان کی شکل میں واقع ہیں، راس دھن
بَرْجَلاّ
لڑکوں کا ایک کھیل جس میں مستطیل زمین کے دو مربع حصے کرنے اور باری باری کوڑیاں پھینکتے ہیں اور جتنی کوڑیاں چت گریں وہ پھینکنے والے کومل جاتی ہیں .
بُرْجِ آبی
ہیئت و نجوم: تین برجوں (حوت، سرطان، عقرب) میں سے ہر ایک جو عنصر آب (پانی) سے تعلق رکھتے ہیں
بُرْجِ حُوت
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر مچھلی کی شکل میں واقع ہیں، راس مین
بُرْجِ جَدی
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر بزغالۂ نرکی شکل میں واقع ہیں، راس مکر
بُرْجِ اَوجی
(ہیئت و نجوم) ان چھ برجوں میں سے ہو ایک جو خط استوار کے شمال میں واقع اور باقی برجوں سے بلند ہیں (اورجو یہ : حمل ، ثور ، جوزا ، جدی ، دلو ، حوت)
بُرْجِ جَوزا
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر دو جڑواں برہنہ بچوں کی شکل میں واقع ہیں، راس متھن (یہ برج دوسرے برجوں کے مقابلے میں اتنا روشن ہے کہ سیاہ سفید کا سا فرق نظر آتا ہے)
بُرْج آتَشی
(ہیئت و نجوم) تین برجوں (اسد، حمل اور قوس) میں سے ہرایک جو عنصر آتش (آگ) سے تعلق رکھتے ہیں
بُرْجِ مِیزان
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر ترازو کی شکل میں واقع ہیں، راس تلا
بُرْجِ سَرْطان
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے، جس میں چند ستارے مل کر کیکڑے کی شکل میں واقع ہیں، راس کرک
بُرْجِ حَضِیضی
(ہیئت ونجوم) ان چھ برجوں میں سے ہر ایک جو خط استوا کے جنوب میں واقع اور باقی برجوں سے پست ہیں (اور جو یہ ہیں : اسد، سرطان، سن٘بلہ ، میزان ، عقرب ، قوس)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔