تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"الٹی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"الٹی" کے متعقلہ نتائج
اُلْٹی سُنو
خلاف معمول یا خلاف اصول بات کا ذکر کرتے وقت ایک طرح کا تمہیدی فقرہ ، مترادف : اور تماشا دیکھو ! یہ غضب دیکھو وغیرہ .
اُلْٹی چِین
حقے کے نیچے کی بندش کا ایک خاص طریقہ جس میں کپڑے کو اندر کی طرف مروڑتے ہیں اور مروڑی مکمل ہونے پر تاگا اس طرح لپیٹے ہیں کہ وہ مروڑی کے نیچے دبا رہتا ہے (اس بندش کا نیچا بہت مضبوط ہوتا ہے)
اُلْٹی سَیفی
(لفظاً) دشمن کو نقصان پہنچانے کے عمل یعنی اسم جلالی کا وہ اثر جو دشمن کی بجائے عامل پر پڑ جائے ، (مراداً) دوسرے کو ضرر پہنچانے کی تدبیر میں خود اپنا نقصان ، دشمن کو جس حالت میں مبتلا کرنا چاہیں اس میں خود مبتلا ہو جانا.
اُلْٹی باندْھنی
(بنوٹ)' ایک دانو کا نام جس میں حرف کو منہ کے بل گرا کر بندش لگا دیتے ہیں یا حریف کے ہاتھوں کو پشت کی طرف کر کے سینے اور بازوں میں لاٹھی وغیرہ پھنسا دیتے ہیں ، جوابی بندش ، سیدھی باندھتی کے برعکس .
اُلْٹی دھارْ اَنی
(سپہگیری) حربے کی نوک سے حریف پر اس طرح حملہ کرنا کہ پینترا بایاں ہو اور انی کی دھار کا رخ پلٹا ہوا ہو ، سیدھی دھار انی کے بر خلاف.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔