تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ارتقا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ارتقا" کے متعقلہ نتائج
اِرْتِقا
(فلسفہ) قانون ارتقا یا نظریہ ارتقا (عموماً ڈارون سے منسوب) جس کی رو سے انسان حیات کے ابتدائی درجے سے ترقی کر کے بہت سی تبدیلیوں کے بعد موجودہ صورت اور حال تک پہنچا، (انگریزی) ایوولوشن
مَسْئَلَۂ اِرْتِقا
ارتقا کا ایک روایتی نظریہ جس کی رُو سے انسان حیات کے ابتدائی درجے سے ترقی کرکے بہت سی تبدیلیوں کے بعد موجودہ صورت اور حالت تک پہنچا ، قانونِ ارتقا ۔
نَظَرِیَّۂ اِرتِقا
چارلس ڈارون (۱۸۸۲ ۔ ۱۸۰۹) کا نظریہ کہ کرۂ ارض پر نباتات اور حیوانات کی جو انواع پائی جاتی ہیں وہ نہ ابتدائے زمانے سے اسی طرح چلی آتی ہیں اور نہ تخلیق ارضی کے وقت سے اپنی موجودہ ہیئت میں موجود ہیں بلکہ وہ ارتقائی دور سے گزر کر اپنی ترقی یافتہ شکل میں ہیں ، اس کا کہنا ہے کہ انسان نے اپنی موجودہ ہیئت بندر سے ترقی کرکے اختیار کی ہے ، جب کہ خود بندر بھی دیگر انواع سے ترقی کر کے بندر بنا ہے ، حیوانات کی تدریجی ترقی کا نظریہ (Theory of Evolution) ۔
عَمَلِ اِرْتِقا
بتدریج ترقی کرنے کا عمل، انسانی حیات کا ابتدائی درجے سے ترقی کر کے بہت سی تبدیلیوں کے بعد موجودہ صورت اور حالت تک پہنچنے کا عمل
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔