تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَھروسا" کے متعقلہ نتائج

بَھروسا

آسرا، سہارا، امید

بَھروسا میں ہونا

کسی خیال یا گمان میں ہونا .

بَھروسا میں رَہنا

کسی خیال یا گمان میں ہونا .

بَھروسا دینا

۱. امید دلانا ، توقع بندھانا .

بَھروسا کَرنا

یقین و اعتماد رکھنا، یقین کرنا، امید کرنا

بَھروسا پَڑْنا

اعتبار ہونا، امید ہونا، یقین ہونا

بَھروسا سَٹْنا

امید چھوڑنا

بَھروسا بھانا

بھروسا کرنا، سچ ماننا، یقین کرنا

بَھروسا دِلانا

بھروسا دینا کا تعدیہ، امید دلانا، توقع بندھانا، یقین دلانا، اطمینان کرانا

بَھروسا باندْھنا

امید بان٘دْھنا، توقع کرنا، یقین کرنا

کیا بَھروسا ہے

کوئی اعتبار نہیں ، ناقابل اعتبار ، کچھ ٹھکانا نہیں ، اعتبار کے قابل نہیں.

رام بَھروسا بھاری ہے

جو بھروسا خُدا کی ذات پر کیا جائے وہ پرائے بھروسے سے بہتر و برتر ہے

پَل کا بَھروسا نَہِیں

life is unreliable

دَم کا بَھروسا نَہ ہونا

ذرا بھی معتبر نہ ہونا، یکسر بے ثبات ہونا، زندگی کا بے اعتبار ہونا، وجود کا یکسر فانی ہونا

آسا بَھروسا

رک : آسا۔

بھاگ بَھروسا

قسمت پر تکیہ ، توکل ، (مجازاً) دل جمعی ، تسلی ، طمانیت .

سَلامَت رَہے بَہُو جِس کا بَڑا بَھروسا

ہندوؤں میں بیٹے اَور پوتے کا ہونا کریا کرم کے لیے بہت ضروری سمجھا جاتا ہے اس لیے ہر ساس اپنی بہو کی سلامتی چاہتی ہے

دَم کا بَھروسا نَہِیں آیا آیا گَیا گَیا

زندگی کا اعتبار نہیں، بہت ضعیفی کا عالم ہے، آخری وقت ہے

بَغَل میں توشَہ تو مَنْزِل کا بَھروسا

اس شخص کی کامیابی یقینی ہے جو سی مہم پر روانہ ہونے سے پہلے پوری طرح سامان سے لیس ہو۔

جان کا کیا بَھروسا

زندگی کا کیا اعتبار

اَپنا توشا اَپنا بَھروسا

اپنی محنت اور کمائی کا سہارا ہے، اپنی ذات اور اپنی صلاحیت پر اعتماد کیا جا سکتا ہے

جُوتا پَہْنے سائی کا ، بَڑا بَھروسا بِیاہی کا ، جُوتا پَہْنے نَری کا ، کیا بَھروسا کَری کا

سائی کا جوتا اور بیاہی بیوی قابل اعتبار ہوتی ہے بازاری جوتی اور آشنا عورت کا کوئی اعتبار نہیں

جِینے کا بَھروسہ

زندگی کا اعتبار

جِینے کا کِیا بَھروسہ ہے

زندگی کا کیا اعتبار ہے

خُدا کی ذات کا بَھروسہ ہے

اللہ کا سہارا یا آسرا ہے

یَہی بَھروسا ٹِھیک ہے کہ داتا دے تو لُوں، اَوروں کا کر آسرا جی تَرساوے کیوں

کسی سے امید نہیں رکھنی چاہیے، خدا پر بھروسا کرنا چاہیے، خدا پر آسرا کرنا چاہیے

بَھروسا سے متعلق کہاوتیں

بَھروسا

'بَھروسا' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone