Search results
Saved words
Showing results for "vaqf"
Meaning ofSee meaning vaqf in English, Hindi & Urdu
English meaning of vaqf
वक़्फ़ के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- उक्त रूप में अर्पित किया हुआ धन या संपत्ति।
- किसी देवता की पूजा आदि धार्मिक कार्यों अथवा लोकोपकारी संस्था को कोई चीज़ (धन या संपत्ति) अर्पित करने का कार्य।
- ठहरना, ट्रस्ट, जायदाद को जन-कल्याण के लिए समर्पित करना
- ईश्वरार्पण, देवोत्तर, उत्सर्ग, खुदा के नाम पर दान की हुई वस्तु या संपत्ति आदि, किसी पुरुष- विशेष के लिए रखी हुई या अलग की हुई वस्तु
وَقف کے اردو معانی
اسم، مذکر
- (لفظاً) کھڑا ہونا، ٹھہرنا، قیام کرنا، رکنا، توقف، ٹھہراؤ، سکون
- روکنا، روک رکھنا، باز رکھنا
- (تجوید) قرآن مجید پڑھنے میں کلمے کے آخری حرف پر آواز اور سانس کو روک کر ٹھہرنا اور اگر وہ آخری حرف متحرک ہے تو اس کو ساکن کرنا
- (قواعد) تحریر میں کسی جملے یا کلمات کے درمیان وقفہ جسے نقطے یا شوشے وغیرہ سے ظاہر کیا جاتا ہے
- جائیداد وغیرہ اچھے مقاصد کے لیے مخصوص کر دینا، خیرات کے طور پر نفع یا رقم یا عمارت وغیرہ عام مفاد کے لیے دینا نیز کسی جائیداد یا ذریعہ آمدن کو اس طرح تصرف میں رکھنا کہ اس کا نفع رفاہ عامہ کے لیے مخصوص ہو
- رفاہ عام کی چیز جس کا استعمال ہر شخص کے لیے مباح ہو اور جس سے ہر شخص فائدہ اٹھا سکے
- سرکاری (یا بیت المال کی) اراضی جو مفتوح و مسخر ہونے پر بسبب حصول غلبہ، ملت اسلامیہ کی ملکیت قرار پائے یا ایسے معاہدوں کی رو سے اس کی ملکیت ٹھہرے کہ ان کے سابق مالک خراج ادا کرنے کی شرط پر ان پر قابض رہیں گے لیکن نہ تو وہ اپنے طور پر بیع کر سکیں گے اور نہ ان کو رہن رکھ سکیں گے
- (فقہ) قانونی عمل جس کے ذریعے ایک شخص کسی چیز کو ہمیشہ کے لیے صدقہ کر دیتا ہے
- چیز یا جائیداد وغیرہ جو وقف کی جائے، کسی کے لیے مخصوص شے (خصوصاً رفاہ عامہ کے لیے) صدقہ، مطلق عطا، بخشش
- ادارہ جو رفاہ عام کا کام کرے
- (اُصول حدیث) صحابی کا قول یا فعل ذکر کرنا
- (عروض) رکن کے آخر میں واقع وتد مفروق کے آخری حرف متحرک کو ساکن کرنا (زحاف کی ایک قسم)
- (تصوف) سالک کا راہِ سلوک کے دو مقاموں کے درمیان قیام
- منہمک، کسی کام میں مصروف، مشغول نیز مخصوص، مختص کیا ہوا، خاص قرار دیا ہوا
Compound words of vaqf
Showing search results for: English meaning of vakf, English meaning of vaqph
Citation Index: See the sources referred to in building Rekhta Dictionary
Critique us (vaqf)
vaqf
Upload Image Learn More
Name
Display Name
Attach Image
Delete 44 saved words?
Do you really want to delete these records? This process cannot be undone