تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"تَلَمُّذ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں تَلَمُّذ کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
تَلَمُّذ کے اردو معانی
اسم، مذکر
- شا گردی، شاگرد ہونا
شعر
مکتب غم میں ہے مجنوں سے تلمذ ہم کو
اب بیاباں کا سبق جائے گلستاں ہوگا
Urdu meaning of talammuz
- Roman
- Urdu
- shaagirdii, shaagird honaa
English meaning of talammuz
Noun, Masculine
- being or becoming a pupil, studentship
तलम्मुज़ के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- शिष्य होना, शागिर्द होना, शिष्यता, शार्गदी, विशेषतः शाइरी की शागिर्दी
تَلَمُّذ کے مرکب الفاظ
تَلَمُّذ سے متعلق دلچسپ معلومات
تلمذ ’’شاگردی، شاگرد بنانا‘‘ کے معنی میں یہ لفظ، اورتفعیل کے وزن پر اسی قبیل کا دوسرا لفظ ’’تلمیذ‘‘ (بمعنی’’شاگرد‘‘)عربی معلوم ہوتے ہیں لیکن عربی میں نہیں ہیں۔ فارسی اردو کے کئی پرانے لغات میں یا ’’تلمذ‘‘ درج ہے یا ’’تلمیذ‘‘۔ دونوں یکجا کم نظرآتے ہیں۔ ’’منتخب‘‘ میں ’’تلمیذ‘‘ بکسر اول درج کرکے اس کی جمع ’’تلامذہ‘‘ بتائی گئی ہے۔ آگے لکھا ہے کہ عام خیالیہ ہے کہ یہ لفظ عربی فصیح نہیں ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ’’تلمیذ‘‘ کا معرب ہے۔ ’’منتخب‘‘ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ’’تِلمیذ‘‘ کو کس زبان سے معرب کیا گیا ہے۔ لیکن جیساکہ شیکسپیئر کے بیان سے معلوم ہوتا ہے، عبرانی میں کوئی لفظ ’’تلمیذ‘‘ ہوگا (غالباً بفتح اول) جس سے عربی’’تلمیذ‘‘ بکسراول بنالیا گیا۔ ’’دہخدا‘‘ نے دونوں درج کئے ہیں لیکن یہ بھی کہا ہے کہ اصل لفظ ’’تتلمذ‘‘ ہے اور ’’تلمذ‘‘ غلط العام۔ اس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ایک رائے یہ بھی ہے کہ دونوں صحیح ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ عربی زبان میں اگر’’تلمیذ‘‘ (بکسر اول) ہے بھی تو ’’تلمذ‘‘ نہیں ہے۔ اردو فارسی والوں نے ’’تلمیذ‘‘ کی جمع بھی عربی کے طرز پر’’تلامذہ‘‘ بنا لی ہے۔ عربی میں، ظاہر ہے کہ ’’تلامذہ‘‘ بھی نہیں ہے۔ شیکسپیئر نے ’’تلمذ‘‘ نہیں درج کیا ہے لیکن ’’تلمیذ‘‘ درج کیا ہے، بمعنی ’’شاگرد بنانا‘‘ (یعنی جن معنی میں ہم ’’تلمذ‘‘ استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے یہاں ’’تلمیذ‘‘ بمعنی شاگرد ہے)۔شیکسپیئر کا کہنا ہے کہ یہ لفظ عبرانی ہے اوروہاں اس کا مادہ ’’لمذ‘‘ ہے۔ ’’آنند راج‘‘ میں’’تلمذ‘‘ ہے، لیکن ’’تلمیذ‘‘ نہیں ہے۔ شیکسپیئر کی بات صحیح معلوم ہوتی ہے کہ عبرانی’’لمذ‘‘ سے ’’تلمیذ‘‘ (غالباً بفتح اول) مشتق ہوا، پھر عربی میں آکر وہی لفظ بکسر اول ہوگیا۔ قیاس چاہتا ہے کہ اس کے معنی ’’شاگرد‘‘ متعین کئے گئے ہوں۔ بعد میں ’’تلمیذ‘‘ کو عربی مصدر بروزن تفعیل قیاس کرکے کسی نے اسے باب تفعل میں ڈال کر ’’تلمذ‘‘ بنالیا اور اس کے معنی ’’شاگرد ہونا، شاگرد بنانا‘‘ قرار پائے۔ اردو کی موجودہ صورت یہ ہے کہ ’’تلمذ/تلمیذ/تلامذہ‘‘ سب درست ہیں لیکن عربی الفاظ ہونے کا گمان ان پرنہ کیا جائے۔ یہ بھی خیال رہے کہ اردو میں ’’تلمیذ/تلمذ/تلامذہ‘‘ سب میں اول مفتوح ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
مُسْتَقِل
(ریاضی) ایک مقدار جس کے متعلق یہ فرض کر لیا جائے کہ وہ جب تک زیربحث رہے گی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی
مُسْتَقِل نِشان
(معماری) وہ نشان جو کسی پائدار مواد جیسے پتھر پر پیمائش میں سطح معلوم کرنے کے لیے بنایا جاتا ہے (انگ : Bench Mark Survey) ۔
مُسْتَقِل ٹِشُو
(نباتیات) وہ بافتیں جو ایسے خلیات پر مشتمل ہوتی ہیں جن میں تقسیم کی طاقت باقی نہیں رہتی (Permanent tissue) ۔
مُسْتَقِل دَرُوں طُفَیلِیَہ
(حیوانیات) ایک طفیلیہ جو ہمیشہ حیوانات کے اندرونی اعضا میں پرورش پاتا ہے ، باطنی طفیلیہ ، دروں طفیلی (Endo-parasite) ۔
مُسْتَقِل ہو جانا
نوکری کا پکا ہو جانا ، عارضی ملازم نہ رہنا ، ملازمت کا ضابطے کے مطابق پائیدار ہونا ۔
مُسْتَقِل تَناسُبوں کا قانُون
(کیمیا) یہ نظریہ کہ کسی شے کے مختلف نمونوں میں وہی عناصر ایک ہی مقررہ نسبت میں پائے جاتے ہیں ، اسے مقررہ تناسبوں کا قانون بھی کہتے ہیں
مُسْتَقِل گَیس
(طبیعیات) وہ گیس جو بھاری دباؤ ڈالنے کے باوجود بھی مائع حالت میں منتقل نہیں ہو سکتی تھی ؛جیسے : آکسیجن ، نائٹروجن ہوا وغیرہ مگر بعد میں انہیں مائع بنا دیا گیا (Permanent Gases)
مُسْتَقِل نَہْریں
(کاشت کاری) وہ نہریں جو دریاؤں پر ڈیم تعمیر کر کے نکالی جاتی ہیں اور ضرورت کے مطابق اس میں سے پانی استعمال کیا جاتا ہے ان میں پانی کی موجودگی موسم کی پابند نہیں ہوتی ۔
مُسْتَقِل حَجْم کا گَیْس تَھرْما مِیٹَر
(طبیعیات) وہ گیس تھرمامیٹر جس میں گیس کا حجم برقرار رہتا ہے اور مطلق حرارت کے ساتھ اس کا دباؤ گھٹتا بڑھتا ہے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aqiidat
'अक़ीदत
.عَقِیدَت
faith
[ izzatdaar log hi aqidat ke mustahiq hote hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baanii
बानी
.بانی
founder, builder, originator
[ Sajnive Saraf Sahab Rekhta Foundation ke bani hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tasavvur
तसव्वुर
.تَصَوُّر
imaging or picturing (a thing) to the mind, imagination
[ Aisi duniya ka sirf tasavvur hi kia ja sakta hai jahan sab chain se hon ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
haml
हम्ल
.حَمْل
pregnancy, gestation
[ Agar haml ke dauran thoda sa bhi khoon aaye to ye khatre ki nishani hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
paravrish
परवरिश
.پَروَرِش
fostering, rearing, breeding
[ Ghiza ke zaria hamare jism ki parwarish hoti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qaasir
क़ासिर
.قاصِر
inefficient, incapable
[ Daant mein dard ki wajah se Zaid bar-waqt kuchh bhi khane se qasir hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sheKHii
शेख़ी
.شیخی
boasting, bragging, arrogance
[ Budha aadami chipka ek kone mein sabki shekhiyan sun raha tha ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
salaaKH
सलाख़
.سَلاخ
bar (of iron), spit
[ Daniyal ne salakh ko hath ke zor se tedha kar diya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
salaahiyyat
सलाहिय्यत
.صَلاحِیَّت
ability, capability
[ Ek achcha leader wahi hota hai jo behtarin faisle karne ki salahiyyat rakhta ho ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'arzii
'अर्ज़ी
.عَرْضی
petition, representation
[ Shyaam ne ilaqe ki safayi ke liye municipal corporation ko ek arzi di ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (تَلَمُّذ)
تَلَمُّذ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
تازہ ترین بلاگ
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔