تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تَلَمُّذ" کے متعقلہ نتائج

عافِیَت

سلامتی، تحفظ، بچاؤ، آرام، سکون

آفِیَت

عافیت کا یہ قدیم املا ہے

عافیت کوش

امن پسند، امن و سلامتی چاہنے والا، امن و سلامتی کے لیے کوشش کرنے والا

عافِیَت گاہ

शांति का स्थान, जहाँ सुकून और शांति हो

عافِیَت کَدَہ

امن کی جگہ، پُرسکون جگہ، (مجازاً) گھر

عافِیَت سوزی

امن و سکون برباد کرنا ، آسائش تلخ کرنا ، آرام ترک کرنا.

عافِیَت ذاتی

(قانون) ذاتی امن، اصلی آرام، بدن کا خطرے سے محفوظ رہنا

عافِیَت کوشی

سکون سے رہنے کی کوشش کرنا، امن و سلامتی چاہنا، آرام طلبی

عافِیَت اَنْدیش

خیراندیش، خیرخواہ

عافِیَت بیزار

بے چین، بے سکون، نا آسودہ

عافِیَت پَسَنْد

امن پسند، سکون چاہنے والا

عافِیَت مانْگْنا

سلامتی کی دعا مانگنا، خیریت سے رہنے کی دعا کرنا، آرام طلب کرنا

عافِیَت پانا

آرام پانا، امن پانا، محفوظ رہنا

عافِیَت چاہْنا

خیریت چاہنا ، سلامتی چاہنا ، بچاؤ اور تحفّظ چاہنا.

عافِیَت تَنْگ ہونا

عیش و آرام میں خلل پڑنا، زچ ہونا، تنْگ ہونا

عافِیَت تَنگ کَرْنا

آسائش میں خلل ڈالنا، عیش و آرام میں مُخل ہونا، زچ کرنا

عافیت کیش

امن پسند

بہ عَافِیَت

سلامتی اور اطمینان کے ساتھ، سکون اور تندرستی کے ساتھ

قَدْرِ عافِیَت

اطمینان سے زندگی بسر کرنے کا لطف

دُعائے عافِیَت

صحت یا تندرستی کی دعا

گوشَۂ عافِیَت

امن کی جگہ، پرسکون جگہ

خَیر و عافِیَت

سلامتی، خیریت، تندرستی

حصار عافیت

a place of refuge, a safe area

جائے عافِیَت

रक्षा और शांति का स्थान, जाए अम्न।

پَیامِ عافِیَت

تحفظ کی دعوت

بَرْگِ عافِیَت

leaf of refuge

قَدْرِ عافِیَت کُھلنا

(طنزاً) مزہ چکھنا

بَہ خَیر و عافِیَت

خیر و عافیت کے ساتھ، امن و امان اور خوشی کے ساتھ، صحیح سلامت

خَیر و عافِیَت پُوچْھنا

خیریت دریافت کرنا ، حال دریافت کرنا.

قَدْرِ عافِیَت مَعْلُوم ہونا

مزہ چکھنا، اہمیت معلوم ہونا

قَدْرِ عافِیَت کُھل جانا

تکلیف کے بعد راحت کا احساس ہونا ، سخت حیرانی اور پریشانی کو دفعتاً سامنا ہوجانا .

قَدْرِ عافِیَت کَسے دانَد کہ مُصِیبَتے گِرفْتار آیَد

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) اچھائی کی قدر وہ جانتا ہے جو کسی مصیبت میں گرفتار ہوچکا ہو .

بِساطِ عافِیَتِ جاں

value of the protection of life

دارُ العافِیَّت

امن و امان اور آسائش و آرام کی جگہ، خُوشی کی جگہ

فائِت

Perishing, transitory.

مُعافِیات

زمینیں، جاگیریں

تَعْفِیَّت

مٹا دینا، چھیلنا، درست کرنا، ٹھیک کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں تَلَمُّذ کے معانیدیکھیے

تَلَمُّذ

talammuzतलम्मुज़

اصل: عربی

وزن : 122

اشتقاق: تلمّذ

image-upload

وضاحتی تصویر

لفظ کے معنیٰ کی مزید وضاحت کے لیے یہاں تصویر اپلوڈ کیجیے

  • Roman
  • Urdu

تَلَمُّذ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • شا گردی، شاگرد ہونا

شعر

Urdu meaning of talammuz

  • Roman
  • Urdu

  • shaagirdii, shaagird honaa

English meaning of talammuz

Noun, Masculine

  • being or becoming a pupil, studentship

तलम्मुज़ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • शिष्य होना, शागिर्द होना, शिष्यता, शार्गदी, विशेषतः शाइरी की शागिर्दी

تَلَمُّذ کے مرکب الفاظ

تَلَمُّذ سے متعلق دلچسپ معلومات

تلمذ ’’شاگردی، شاگرد بنانا‘‘ کے معنی میں یہ لفظ، اورتفعیل کے وزن پر اسی قبیل کا دوسرا لفظ ’’تلمیذ‘‘ (بمعنی’’شاگرد‘‘)عربی معلوم ہوتے ہیں لیکن عربی میں نہیں ہیں۔ فارسی اردو کے کئی پرانے لغات میں یا ’’تلمذ‘‘ درج ہے یا ’’تلمیذ‘‘۔ دونوں یکجا کم نظرآتے ہیں۔ ’’منتخب‘‘ میں ’’تلمیذ‘‘ بکسر اول درج کرکے اس کی جمع ’’تلامذہ‘‘ بتائی گئی ہے۔ آگے لکھا ہے کہ عام خیالیہ ہے کہ یہ لفظ عربی فصیح نہیں ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ’’تلمیذ‘‘ کا معرب ہے۔ ’’منتخب‘‘ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ’’تِلمیذ‘‘ کو کس زبان سے معرب کیا گیا ہے۔ لیکن جیساکہ شیکسپیئر کے بیان سے معلوم ہوتا ہے، عبرانی میں کوئی لفظ ’’تلمیذ‘‘ ہوگا (غالباً بفتح اول) جس سے عربی’’تلمیذ‘‘ بکسراول بنالیا گیا۔ ’’دہخدا‘‘ نے دونوں درج کئے ہیں لیکن یہ بھی کہا ہے کہ اصل لفظ ’’تتلمذ‘‘ ہے اور ’’تلمذ‘‘ غلط العام۔ اس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ایک رائے یہ بھی ہے کہ دونوں صحیح ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ عربی زبان میں اگر’’تلمیذ‘‘ (بکسر اول) ہے بھی تو ’’تلمذ‘‘ نہیں ہے۔ اردو فارسی والوں نے ’’تلمیذ‘‘ کی جمع بھی عربی کے طرز پر’’تلامذہ‘‘ بنا لی ہے۔ عربی میں، ظاہر ہے کہ ’’تلامذہ‘‘ بھی نہیں ہے۔ شیکسپیئر نے ’’تلمذ‘‘ نہیں درج کیا ہے لیکن ’’تلمیذ‘‘ درج کیا ہے، بمعنی ’’شاگرد بنانا‘‘ (یعنی جن معنی میں ہم ’’تلمذ‘‘ استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے یہاں ’’تلمیذ‘‘ بمعنی شاگرد ہے)۔شیکسپیئر کا کہنا ہے کہ یہ لفظ عبرانی ہے اوروہاں اس کا مادہ ’’لمذ‘‘ ہے۔ ’’آنند راج‘‘ میں’’تلمذ‘‘ ہے، لیکن ’’تلمیذ‘‘ نہیں ہے۔ شیکسپیئر کی بات صحیح معلوم ہوتی ہے کہ عبرانی’’لمذ‘‘ سے ’’تلمیذ‘‘ (غالباً بفتح اول) مشتق ہوا، پھر عربی میں آکر وہی لفظ بکسر اول ہوگیا۔ قیاس چاہتا ہے کہ اس کے معنی ’’شاگرد‘‘ متعین کئے گئے ہوں۔ بعد میں ’’تلمیذ‘‘ کو عربی مصدر بروزن تفعیل قیاس کرکے کسی نے اسے باب تفعل میں ڈال کر ’’تلمذ‘‘ بنالیا اور اس کے معنی ’’شاگرد ہونا، شاگرد بنانا‘‘ قرار پائے۔ اردو کی موجودہ صورت یہ ہے کہ ’’تلمذ/تلمیذ/تلامذہ‘‘ سب درست ہیں لیکن عربی الفاظ ہونے کا گمان ان پرنہ کیا جائے۔ یہ بھی خیال رہے کہ اردو میں ’’تلمیذ/تلمذ/تلامذہ‘‘ سب میں اول مفتوح ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

عافِیَت

سلامتی، تحفظ، بچاؤ، آرام، سکون

آفِیَت

عافیت کا یہ قدیم املا ہے

عافیت کوش

امن پسند، امن و سلامتی چاہنے والا، امن و سلامتی کے لیے کوشش کرنے والا

عافِیَت گاہ

शांति का स्थान, जहाँ सुकून और शांति हो

عافِیَت کَدَہ

امن کی جگہ، پُرسکون جگہ، (مجازاً) گھر

عافِیَت سوزی

امن و سکون برباد کرنا ، آسائش تلخ کرنا ، آرام ترک کرنا.

عافِیَت ذاتی

(قانون) ذاتی امن، اصلی آرام، بدن کا خطرے سے محفوظ رہنا

عافِیَت کوشی

سکون سے رہنے کی کوشش کرنا، امن و سلامتی چاہنا، آرام طلبی

عافِیَت اَنْدیش

خیراندیش، خیرخواہ

عافِیَت بیزار

بے چین، بے سکون، نا آسودہ

عافِیَت پَسَنْد

امن پسند، سکون چاہنے والا

عافِیَت مانْگْنا

سلامتی کی دعا مانگنا، خیریت سے رہنے کی دعا کرنا، آرام طلب کرنا

عافِیَت پانا

آرام پانا، امن پانا، محفوظ رہنا

عافِیَت چاہْنا

خیریت چاہنا ، سلامتی چاہنا ، بچاؤ اور تحفّظ چاہنا.

عافِیَت تَنْگ ہونا

عیش و آرام میں خلل پڑنا، زچ ہونا، تنْگ ہونا

عافِیَت تَنگ کَرْنا

آسائش میں خلل ڈالنا، عیش و آرام میں مُخل ہونا، زچ کرنا

عافیت کیش

امن پسند

بہ عَافِیَت

سلامتی اور اطمینان کے ساتھ، سکون اور تندرستی کے ساتھ

قَدْرِ عافِیَت

اطمینان سے زندگی بسر کرنے کا لطف

دُعائے عافِیَت

صحت یا تندرستی کی دعا

گوشَۂ عافِیَت

امن کی جگہ، پرسکون جگہ

خَیر و عافِیَت

سلامتی، خیریت، تندرستی

حصار عافیت

a place of refuge, a safe area

جائے عافِیَت

रक्षा और शांति का स्थान, जाए अम्न।

پَیامِ عافِیَت

تحفظ کی دعوت

بَرْگِ عافِیَت

leaf of refuge

قَدْرِ عافِیَت کُھلنا

(طنزاً) مزہ چکھنا

بَہ خَیر و عافِیَت

خیر و عافیت کے ساتھ، امن و امان اور خوشی کے ساتھ، صحیح سلامت

خَیر و عافِیَت پُوچْھنا

خیریت دریافت کرنا ، حال دریافت کرنا.

قَدْرِ عافِیَت مَعْلُوم ہونا

مزہ چکھنا، اہمیت معلوم ہونا

قَدْرِ عافِیَت کُھل جانا

تکلیف کے بعد راحت کا احساس ہونا ، سخت حیرانی اور پریشانی کو دفعتاً سامنا ہوجانا .

قَدْرِ عافِیَت کَسے دانَد کہ مُصِیبَتے گِرفْتار آیَد

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) اچھائی کی قدر وہ جانتا ہے جو کسی مصیبت میں گرفتار ہوچکا ہو .

بِساطِ عافِیَتِ جاں

value of the protection of life

دارُ العافِیَّت

امن و امان اور آسائش و آرام کی جگہ، خُوشی کی جگہ

فائِت

Perishing, transitory.

مُعافِیات

زمینیں، جاگیریں

تَعْفِیَّت

مٹا دینا، چھیلنا، درست کرنا، ٹھیک کرنا

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تَلَمُّذ)

نام

ای-میل

تبصرہ

تَلَمُّذ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone