تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"تَکْیَہ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں تَکْیَہ کے معانیدیکھیے
تَکْیَہ کے اردو معانی
اسم، مذکر
- پہلو یا پائینتی میں رکھنے کی چیز جو عموماً مستطیل وضع کے کپڑے کے غلاف میں روئی یا کوئی اور نرم چیز بھر کر تیار کی جاتی ہے اور سر وغیرہ کے نیچے رکھی جاتی ہے
- بھروسا، اعتماد
- سہارا، ٹیک، ٹیکا
- فقیروں اور آزادوں کا مسکن، درویشوں کے رہنے کی جگہ، گھر، ٹھکانا
- قبر، مزار، گورستان، قبرستان
- علاقہ
- کسی چیز کی بہتات کی جگہ، رہنے یا پیدا ہونے کا مخصوص علاقہ
- امدادی فوج، کمک
- آرام کرنے کی جگہ
- (نجاری) محراب میں نیم دائرے کی شکل کا بنا ہوا حصہ جس میں گزوں کے نچلے سرے جڑے رہتے ہیں
- (نجاری) کرسی تخت اور مسہری میں کمر لگا کر بیٹھنے کو بنی ہوئی ٹیک
شعر
تکیہ ہٹتا نہیں پہلو سے یہ کیا ہے بیخودؔ
کوئی بوتل تو نہیں تم نے چھپا رکھی ہے
فراق یار نے بے چین مجھ کو رات بھر رکھا
کبھی تکیہ ادھر رکھا کبھی تکیہ ادھر رکھا
باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
English meaning of takiya
Noun, Masculine
- a pillow, bolster, cushion
- anything upon which one leans, prop, support
- reliance, trust
- the reserve of an army
- a place of repose
- the stand or abode of a faqir
तकिया के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- सिर के नीचे का गद्दा, विश्वास करना, फ़क़ीर का आवास स्थल
- सिर के नीचे रखने का नर्म और गुदगदा वस्त्र, उपधान, पीठ से लगाने का बड़ा वस्त्र, मस्नद, मुसलमानों के मुर्दे दफ्न होने का स्थान, क़ब्रिस्तान।
- सोते समय सिर के नीचे लगाने के लिए गोल या आयताकार चपटा रुई या गुदगुदा कपड़ा भरा हुआ मुँहबंद थैला
- छज्जे में रोक या सहारे के लिए लगाई जाने वाली पत्थर की पटिया।
تَکْیَہ کے مترادفات
تَکْیَہ سے متعلق محاورے
تَکْیَہ کے مرکب الفاظ
تَکْیَہ سے متعلق دلچسپ معلومات
تکیہ اول مفتوح، اس لفظ کو’’فقرا وصوفیا کے قیام کی جگہ‘‘، اور’’سرہانا‘‘ کے علاوہ ’’قبرستان‘‘ اور ’’قبر‘‘ کے معنی میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ وزیرعلی صبا کا شعر ہے ؎ شہید عشق کی مٹی بہت خراب ہوئی نہ تکیے کا مرا مردہ ہوا نہ مرگھٹ کا ظفر احمد صدیقی نے لکھا ہے کہ یہاں ’’تکیہ‘‘ بمعنی ’’قبرستان‘‘ ہے، نہ کہ قبر، حالانکہ ’’مرگھٹ‘‘ کی مناسبت سے’’قبر‘‘ زیادہ اچھا معلوم ہوتا ہے۔ بہرحال، لیکن مندرجہ ذیل شعر میں امداد علی بحر نے ’’قبر‘‘ کے معنی مراد لئے ہیں ؎ لیٹے ذرا جو پاس تو کہتے ہو دور دور تکیے میں جائیں گے جو اٹھیں گے پلنگ سے
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (تَکْیَہ)
تَکْیَہ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔