تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تَعْقِیدِ لَفْظی" کے متعقلہ نتائج

حالَت

حال، کیفیت

حالَت میں

کیفیت میں ، حال میں ، صورت میں .

حالَتِ جَنْگ

جنگ کی حالت، معرکہ کی حالت، رزم کی حالت، محاربہ کی حالت، مخالفت کی حالت، مخاصمت کی حالت

حالَتِ زار

رونے کی حالت، بُری حالت، حال زبُوں، حال زار، مشکل حالات

حالَتِ نَزَع

جانکنی کا عالم، دَم توڑنے کی کیفیت، موت کے وقت کی حالت

حالَتِ عِشْق

حالَتِ جَذْب

محو ہو جانے کی کیفت، (تصوف) بیخودی کی حالت، ایسی حالت جس میں بلا ارداہ خالق کی محبت کی کشش پیدا ہوتی ہے، استغراق کی حالت

حالَتِ سُکُون

ٹھہراؤ کی حالت

حالَتِ جَرِی

(قواعد) اسم کی وہ حالت جب اس پر حرفِ جار داخل ہو (عربی میں اس حالت میں اسم کے آخر عموماً کسرہ ہوتا ہے) .

حالَتِ نَصْبی

(قواعد) مفعولی حالت .

حالَتِ اَعْلیٰ

(مسمریزم) بعمول کی وہ حالت جس میں آثار غائب بینی پائے جاتے ہیں .

حالَتِ رَقْعی

(قواعد) فاعلی حالت، عربی میں اس حالت میں اسم کے آخر ضمہ ہوتا ہے

حالَت رَسِیدَہ

(تصوف) وہ شخص جسے حال آیا ہو ، وہ شخص جس پر وجد طاری ہوا ہو .

حالَتِ طَوری

(قواعد) اسم کی وہ حالت جس سے طور ، طریقہ ، ذریعہ یا سبب معلوم ہو .

حالتِ تَباہ

بری حالت، پریشانی

حالَتِ رَوشَن

(مسمریزم) وہ حالت جس میں معمول سب کچھ سُنتا اور پُوچھنے پر حاضر و غائب کا حال بتاتا ہے .

حالَتِ مَسْکُوت

(مسمریزم) معمول کی وہ حالت جس میں اس کا بدن ساکت ہو جائے اور بے خودی طاری ہو کر چت لیٹ جائے ، سکتے کی حالت ، رک : حالت سلب حواس .

حالَتِ ثالِثَہ

(طب) صحت اور مرض کے بیچ کی حالت، سنْبھالا

حالَتِ فاعِلی

(قواعد) کسی اسم کی وہ حالت جب وہ فاعل کی حیثیت سے کام کرے، فاعلی ہونے کی حالت

حالَتِ مابَعْد

بعد کی حالت ؛ (نسیجیات) وہ حالت جب کروموسومس یعنی خیوط لونیہ پھٹ کر علیحدہ ہو جاتے ہیں .

حالَتِ خَراب

بری حالت، پریشانی

حالَتِ خَبَری

(قواعد) جملہ اسمیہ میں جب کوئی اسم مبتدا کی خبر دے .

حالَتِ طِفْلی

بچپن کی حالت ، نشو و نما کی ابتدائی حالت .

حالَتِ تارِیک

(مسمریزم) وہ حالت جس میں غائب بینی کے آثار نہ ہوں .

حالَتِ اِضافی

حالت اضافت ، اضافت سے تعلق رکھنے والی حالت .

حالَتِ اِضافَت

(قواعد) کسی لفظ کی وہ حالت جو اس لفظ کے تعلق کو دوسرے لفظ سے ظاہر کرتی ہے ، مخاف ہونے کی حالت .

حالَتِ اِنتِظار

حالَتِ ظَرْفی

(قواعد) وہ حالت جب کسی اسم کا تعلق زمان یا مکان سے پایا جائے .

حالَتِ ناداری

مفلسی کی حالت ، تہی دستی کی حالت ، بے چارگی اور غریبی کی حالت .

حالَتِ تَکاثُف

(طب) حالت استغلاظ ، کثیف ہونے کی کیفیت .

حالَتِ نِدائی

(قواعد) اسم کی وہ حالت جب اُسے پکارا جائے .

حالَت سَنبَھلْنا

طبیعت بحال ہونا ، طبیعت ٹھیک ہونا، حلات بہتر ہو جانا ، رُو بصحت ہونا .

حالَتِ مُتَوَسَطَہ

رک : حالتِ ثالثہ .

حالَتِ مَفْعُولی

(قواعد) ترکیب نحوی میں کسی لفظ کے مفعول ہونے کی حالت

حالَتِ فاعِلِیَت

(قواعد) رک : حالتِ فاعلی .

حالَتِ مَجْرُوری

(قواعد) رک : حالت جری .

حالَتِ تَوازُن

(طبیعیات) کسی جسم کی وہ حالت جس میں جُھلاؤ یا جُھکاؤ نہ ہو بلکہ ٹھہری ہوئی ہو .

حالَت سَنبھالْنا

حالت دُرست کرنا ، تسلّی دینا ، صحت کی کوشش کرنا .

حالَتِ مَوجُودَہ

اس وقت کی حقیقت، موجودہ حیثیت

حالَتِ مُغَیَّرَہ

(قواعد) اسم کی وہ حالت جب اس پر حروف عاملہ (مغیّرہ) میں سے کسی حرف کے آنے کی وجہ سے اس میں تغیر واقع ہو .

حالَتِ اِسْتِغْلاظ

گاڑھا ہو جانے کی حالت ، (طب) یہ خلیے کی ایک ایسی فسادی تبدیلی ہوتی ہے جس میں حیات بخش مائع گاڑھا اور غلیظ یا منجمد ہو جاتا ہے ساتھ ہی خلیہ جسامت میں سکڑ جاتا ہے .

حالَتِ مَفْعُولِیَّت

رک : حالت مفعولی .

حالَتِ مَسْکُوتِ اَعْلیٰ

(مسمریزم) معمول کی وہ حالت مسکوت (رک) جس میں وہ عالم ارواح کی سیر کرے ، حقیقت یہ ہے کہ عالم ارواح کا دیکھنا ایک خاص اثر حالتِ مسکوت اعلیٰ کا ہے .

حالَت سَنبَھل جانا

طبیعت بحال ہونا ، طبیعت ٹھیک ہونا، حلات بہتر ہو جانا ، رُو بصحت ہونا .

حالَتِ سَلْبِ حَواس

(مسمریزم) معمول کی وہ کیفیت جب عمل سے اس کی احساسی قوت ختم کر کے ذہنی و ادراکی قوت کو بروئے کار لایا جاتا ہے .

حالَت دِگَر گُوں ہونا

رک : حالت بگڑنا ؛ موت کے آثار نمایاں ہونا .

حالَتِ خوابِ بیداری

(مسمریزم) ایسی حالت جس میں انسان کو جاگتے ہوئے نین٘د میں مبتلا کر دیا جائے ، وہ کیفیت جس میں معمول پر نین٘د طاری کر کے اس کے حواس معطل کر دیے جائیں مگر ذہن و ادراک بروئے کار رہیں .

حالَت گُزَرنا

صدمے سے دوچار ہونا ، بُری حالت ہونا ، کیفیت طاری ہونا .

حالَتِ خوابِ مِقناطِیسی

(مسمریزم) عامل کے عمل س معمول پر طاری ہونے والی نین٘د کی کیفیت جس میں اس کا ذہن کار فرما رہتا ہے .

حالَتِ غائِب بِینی

(مسمریزم) رک : حالت روشن .

حالَت بِگَڑْنا

مرنے کے قریب ہونا، مرض کا شدید ہو جانا، حالت غیر ہونا

حالَت خَسْتَہ ہونا

بُرا حال ہونا ، مفلسی ہونا ، برباد ہو جانا .

حالَتی فِعْل

فعل کا مسلسل جاری رہنا ، فعل کی حالت کا لگاتار قائم رہنا ، فعل حالیہ ، عملِ جاری .

حالَت میں تَغَیُّر ہونا

حالت بدلنا

حالَت غَیْر ہونا

رک : حالت بگڑنا .

حالَت کی مُساوات

(طبیعات) گیس یا سیال اشیا کے دباؤ حجم اور حرارت کی باہمی نسبت کا ریاضی ضابطہ و قاعدہ .

حالَت غَیر کَرنا

بُرا حال کر دینا یا کر لینا ، حالت تباہ کرنا .

حالَتی

حالت (رک) سے منسوب یا متعلق ، رک : حالتی فعل .

حالَت خَراب ہونا

رک : حالت بگڑنا .

حالَت دُرُسْت ہونا

حالت معمول پ رآنا ؛ طبیعت ٹھیک ہونا ، صحت یاب ہونا .

اردو، انگلش اور ہندی میں تَعْقِیدِ لَفْظی کے معانیدیکھیے

تَعْقِیدِ لَفْظی

taa'qiid-e-lafziiता'क़ीद-ए-लफ़्ज़ी

اصل: عربی

وزن : 22222

دیکھیے: تَعْقِید

تَعْقِیدِ لَفْظی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • کسی جملے یا شعر میں الفاظ کا الٹ جانا جو معنی بدل دیتا ہے

English meaning of taa'qiid-e-lafzii

Noun, Feminine

  • reversal of words in a sentence or verse that changes the meaning

ता'क़ीद-ए-लफ़्ज़ी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • किसी वाक्य या शेर में शब्दों का ऐसा उलट-फेर जिससे अर्थ बदल जाय

تَعْقِیدِ لَفْظی سے متعلق دلچسپ معلومات

تعقید لفظی ظفراحمد صدیقی نے اپنے ایک مفصل مضمون میں دکھایا ہے کہ کتب لغت و فن کے مطابق ’’تعقید‘‘ کی اصطلاح اسی صورت میں صادق آتی ہے جب الفاظ کی نحوی ترتیب بدل دینے کے باعث معنی سمجھنے میں مشکل ہو۔ ان کی بات بالکل صحیح ہے۔ لیکن اردو میں حسرت موہانی اور شوق نیموی نے اس اصطلاح سے یہ معنی نکالے ہیں کہ کہیں بھی اورکبھی بھی جب الفاظ اپنی نحوی ترتیب سے نہ آئیں تو اسے تعقید کہا جائے گا، خواہ معنی میں خلل واقع ہو یا نہ ہو۔ یہاں ہم’’تعقید‘‘ پر گفتگو انھیں معنی کے لحاظ سے کریں گے جو حسرت اور شوق نے بیان کئے ہیں۔ اردومیں تعقید لفظی کی خاص اہمیت ہے اور کلام میں اثر اور زور لانے کے لئے اچھے انشا پرداز اسے بڑی خوبی سے استعمال کرتے ہیں۔ اردو میں کوئی قاعدے نہیں ہیں کہ تعقید لفظی کہاں مناسب ہے اور کہاں نہیں۔ لیکن اچھا انشا پرداز خود پہچان لیتا ہے کہ تعقید لفظی کب غلط یا نامناسب لگتی ہے۔ مثلاً یہ عبارتیں دیکھئے: (۱) کھڑی کھڑی وہ عورت توڑتی تھی پتھر۔ (۲) میں وہاں رہا تھا جا، لیکن پھر نہ جانے کیوں گیا رک۔ (۳) آسٹریلیا کو ہرادیا جاپان نے سیمی فائنل میں۔ (۴) پہنچ گئیں امریکہ کی فوجیں چین کے ساحل پر۔ (۵) بولی بڑے زور سے وہ، نہ وہاں جاؤں گی میں۔ (۶) گیا تھک تو میں ضرورتھا لیکن خوش بھی ہوا میراجی۔ مندرجہ بالا جملوں میں سے نمبر ایک اوردو اردو کی حد سے باہر ہیں۔ نمبر تین بھی باہر ہے لیکن یہ اس وقت اردو میں ممکن ہے جب اس کے سیاق و سباق میں کچھ ہو: (۳)آسٹریلیا کے بارے میں امید تھی کہ ورلڈ کپ جیتے گا، لیکن آسٹریلیا کو ہرادیا جاپان نے سیمی فائنل میں۔ اب یہ جملہ قابل قبول ہے، لیکن بہت اچھا پھر بھی نہیں ہے۔اچھا جملہ یوں ہوگا: (۳)آسٹریلیا کے بارے میں امید تھی کہ ورلڈ کپ جیتے گا، لیکن آسٹریلیا کو تو جاپان نے سیمی فائنل ہی میں ہرا دیا۔ جملہ نمبر چار بھی اردو کی حد سے باہر ہے لیکن یہ اس وقت اردو میں ممکن ہے جب اس کے سیاق و سباق میں کچھ ہو: (۴) پھر کیا تھا، پہنچ گئیں امریکہ کی فوجیں چین کے ساحل پر۔ جملہ نمبر پانچ اور چھہ کسی بھی طرح اردو نہیں ہیں۔ لیکن افسوس کہ آج اردو کے اخبارات اس طرح کی عبارت لکھ رہے ہیں: (۱)سہارا انڈیا پریوار نے کیا ’’سہارا یوا شکتی‘‘ کا آغاز۔ (۲) ونود اور مینو بنے سب سے تیز ایتھلیٹ۔ (۳) فن کاروں کے شہر میں امنڈ پڑا انسانی سیلاب۔ یہ سب استعمالات اردو کے لحاظ سے بالکل غلط ہیں۔ تعقید لفظی کے غلط اور بھونڈے استعمال کا چلن ہمارے یہاں ہندی اور ٹی وی کی دیکھا دیکھی شروع ہوا ہے اور اب اردو اخبارات بھی اس کو پھیلا رہے ہیں۔ ہندی میں اس کی وجہ یہ ہے کہ کھڑی بولی ہندی میں ابھی وہ پختگی نہیں آئی ہے کہ زبان کی ان باریکیوں کو ملحوظ رکھ سکے جن کو سمجھنے کے لئے قواعد کی نہیں، معیاری زبان کے عینی تصور اور اس سے مزاولت کی ضرورت ہوتی ہے۔ علاوہ بریں، ہندی والے سمجھتے ہیں کہ تعقید اگر محاورے کے خلاف ہو تب بھی اچھی ہے ۔اردو میں ایسا نہیں۔اردو والے بے وجہ ہندی کے دباؤ میں آکر اپنی زبان خراب کر رہے ہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تَعْقِیدِ لَفْظی)

نام

ای-میل

تبصرہ

تَعْقِیدِ لَفْظی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone