تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"شِکَسْت" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں شِکَسْت کے معانیدیکھیے
شِکَسْت کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- ٹوٹ پھوٹ، پھٹاؤ، شکستگی
-
نقصان، زیاں، مضر اثر
مثال - صانع نے کر دیا صفِ مژگان کا بندوبست عین الکمال سے انھیں پہنچے نہ تا شکست ( ۱۸۷۴ ، انیس ، مراثی ، ۲ : ۲۳۸ )
-
ہزیمت، پسپائی
مثال - عام انتخابات کی ہر ایک نشست سے ایک ہی امیدوار کامیاب ہوتا ہے باقی سب کی شکست ہوتی ہے
- ناکامی، ناکامیابی
- خط شکستہ، خاص طرزِ تحریر میں مختلف مقررہ الفاظ کی شکل میں لکھا جاتا ہے
صفت
- شکستہ، ٹوٹی پھوٹی، خستہ حال
شعر
دل کی بربادیوں پہ نازاں ہوں
فتح پا کر شکست کھائی ہے
شکست و فتح میاں اتفاق ہے لیکن
مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا
English meaning of shikast
शिकस्त के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
विशेषण
- शिकस्ता, टूटी फूटी, ख़सताहाल
شِکَسْت کے مترادفات
شِکَسْت کے متضادات
شِکَسْت سے متعلق دلچسپ معلومات
شکست بیش از بیش بولنے والوں کی زبان پر اس لفظ کو اول مکسور اور دوم مفتوح کے ساتھ سنا گیا ہے۔ لیکن بعض لوگوں کی زبان پراول مفتوح اور دوم مکسور کے ساتھ بھی سنا گیا ہے۔ اس تلفظ کی تائید کسی لغت سے نہیں ہوتی۔ موجودہ صورت حال میں اول مفتوح اور دوم مکسور کے ساتھ تلفظ کو غلط اور قابل ترک سمجھنا چاہئے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (شِکَسْت)
شِکَسْت
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔