تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"شِکَسْتِ نارَوا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں شِکَسْتِ نارَوا کے معانیدیکھیے
شِکَسْتِ نارَوا کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- خلاف مروج کام، خلاف رسم کام، شاعری کا ایک عیب جس کی توضیح ان الفاظ میں بیان کی گئی ہے، کہ فارسی اور اردو کی شاعری میں جو بحریں مروج ہیں ان میں سے بعض کی خصوصیت یہ ہے کہ پڑھنے میں مصرع کے دو ٹکڑے ہو جایا کرتے ہیں، ایسے تمام اشعار میں اگر مصرعوں کے ٹکڑے علیحدہ علیحدہ نہ ہوں بلکہ ایسا ہو کہ کسی لفظ یا فقرے کا ایک حصہ ایک ٹکڑے میں اور دوسرا حصہ دوسرے ٹکڑے میں لازمی طور پر آتا ہو تو یہ بات یقیناً معیوب سمجھی جائے گی اور شاعر کی کمزوری پر دلالت کرے گی شکست ناروا اسی عیب کا نام ہے
شعر
وہ رکھتا ہے مجھے اس طرح اپنی چست بندش میں
کبھی مجھ کو شکست ناروا ہونے نہیں دیتا
یہ غزل لکھی تو ہے شعلہؔ مگر از روئے فن
دے گئی چرکا شکست ناروا برسات کی
English meaning of shikast-e-naaravaa
Noun, Feminine
- work against custom,
शिकस्त-ए-नारवा के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- रिवाज के विरुद्ध काम, शायरी का एक ऐब जिसकी व्याख्या इन शब्दों में बयान की गई है, कि फ़ारसी और उर्दू की शायरी में जो बहरें प्रचलित हैं उनमें से कुछ की विशेषता यह है कि पढ़ने में मिस्रा के दो टुकड़े हो जाया करते हैं, ऐसे तमाम शेर में अगर मिसरों के टुकड़े अलग-अलग न हों बल्कि ऐसा हो कि किसी शब्द या जुम्ले का एक भाग एक टुकड़े में और दूसरा भाग दूसरे टुकड़े में अनिवार्य रूप से आता हो तो ये बात यक़ीनन ऐबदार समझी जाएगी और शाएर की कमज़ोरी पर दलालत करेगी
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (شِکَسْتِ نارَوا)
شِکَسْتِ نارَوا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔