تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"شادِیٔ مَرْگ" کے متعقلہ نتائج

سُولی

محنت، مشقت

سُولی کِھینچنا

پریشان کرنا، بے چین رکھنا .

سُولی گَڑنا

سُولی کی سیدھی لکڑی کھڑی ہونا .

سُولی پَر ٹَنگنا

رک : سُولی پر چڑھنا ، مُصیبت میں مُبتلا ہونا .

سُولی چَڑھنا

پھان٘سی پانا .

سُولی پَر کِھینچنا

سُولی پر کھینچنا (رک) کا تعدیہ

سُولی تَراشْنا

لکڑی وغیرہ کو گھڑ کر سُولی تیار کرنا، سُولی کی لکڑی کو چکنا کرنا ، صلیب بنانا، عیسائیوں کا نشان (صلیب) لکڑی وغیرہپ کا بنانا .

سُولی پَہ کِھینچنا

سُولی پر کھینچنا (رک) کا تعدیہ

سُولی چَڑھانا

پھان٘سی دینا ، موت کی سزا دینا ، مار ڈالنا .

سُولی پَر نِیند آنا

اِنتہائی دکھ ، تکلیف ، رن٘ج وغم یا خوف وہراس کی حالت مینں بھی نِین٘د کا غالب ہونا.

سُولی کے اُوپَر کِھینچنا

بہت پریشان کرنا یا ستانا ، تکلیف مین مُبتلا کرنا ، سُولی کے ذریعے سے جان لینا ، مار ڈالنا .

سُولی پَہ نِیند آنا

اِنتہائی دکھ ، تکلیف ، رن٘ج وغم یا خوف وہراس کی حالت مینں بھی نِین٘د کا غالب ہونا.

سُولی پَر کی روٹِی کھاتے ہیں

ان کی کمائی بڑے خطرناک طریقوں سے ہوتی ہے

سُولی پَر بھی نِیْند آ جاتی ہے

سُولی پَر بھی نِیْند آتی ہے

نیند بڑی سخت چیز ہے، خطرے کی جگہ میں بھی آجاتی ہے

سُولی پَر بَسَر کَرنا

بہت بع چینے سے گزرانا ، تڑپ تڑپ کر گُزارنا .

سُولی پَر گُزر٘نا

بے چینی میں یا تڑپ تڑپ کر بسر ہونا .

سُولی پَہ گُزر٘نا

بے چینی میں یا تڑپ تڑپ کر بسر ہونا .

سُولی پَر چَڑھانا

پھان٘سی دینا ، دار پر چڑھانا .

سُولی پَہ بَسَر ہونا

نہایت اضطراب اور بے چینی میں گُزرنا .

سُولی پَہ چَڑ٘ھنا

پھان٘سی پانا ، دار پر لٹکنا ؛ (کنایۃً) مصیبت میں گرفتار ہونا ، نہایت تکلیف و اذیَت پانا یا سہنا .

سُولی پَہ بَسَر کَرنا

بہت بع چینے سے گزرانا ، تڑپ تڑپ کر گُزارنا .

سُولی پَر بَسَر ہونا

نہایت اضطراب اور بے چینی میں گُزرنا .

سُولی کَھڑی کَر٘نا

پھان٘سی دینے کا سامان مہیا کرنا ، موت کی سزا دینے کے اسباب مہیا کرنا ، سُولی گاڑنا ، سُولی دینے کی تیاری کرنا .

سُولی پَر چَڑ٘ھنا

پھان٘سی پانا ، دار پر لٹکنا ؛ (کنایۃً) مصیبت میں گرفتار ہونا ، نہایت تکلیف و اذیَت پانا یا سہنا .

سُولی کَھڑی ہونا

پھان٘سی دینے کے اسباب کا مہّیا ہونا ، موت کی سزا طے ہونا .

سُولی چَڑھانے والا

سُولی ہونا

قتل کِیا جانا ، مارڈالا جانا ، موت کی سزا پانا ، پھان٘سی پانا ، دار پر کھین٘چا جانا .

سُولی دینا

پھان٘سی پر لٹکانا، مار ڈالنا ، دار پر لٹکانا ، موت کی سزا دینا ، سزائے موت دینا .

سُولی پانا

پھان٘سی ہونا ، سُولی کی سزا پانا

سُولی کَرنا

ہلاکت میں ڈلالنا ، مصیبت میں مُ٘تلا کرنا ، تکلیف دہ بنا دینا ، پریشان کرنا .

سُولی مِل٘نا

پھان٘سی کی سزا ملنا ، سزائی موت دی جانا ، مار ڈالا جانا ، کمالِ ایذا ہونا .

سُولی بھانا

پھان٘سی دینا ، نیزہ مارنا .

سُولی کا پُھول

عشق میں بلند مرتبہ ؛ دار کی زینت، سُولی کی سجاوٹ .

سُولی پَہ ہونا

بے چینی کی حالت میں ہونا ، مُضطراب و پریشان ہونا .

سُولی پَر ہونا

بے چینی کی حالت میں ہونا ، مُضطراب و پریشان ہونا .

سُولی کَر دینا

ہلاکت میں ڈلالنا ، مصیبت میں مُ٘تلا کرنا ، تکلیف دہ بنا دینا ، پریشان کرنا .

سُولی پَر رَہنا

بیتابی میں بسر کرنا ، بے چینی میں مبتلا رہنا ، مُصیبت میں پھن٘سا رہنا ، تذبذب میں رہنا .

سُولی دِیا جانا

سولی کی سزا دینا

سُولی پَہ رَک٘ھنا

بہت پریشان کرنا ، مُصیبت میں ڈالنا ، سزا دینا ، بے چین کرنا ، بے تاب کرنا .

سُولی پَر رَک٘ھنا

بہت پریشان کرنا ، مُصیبت میں ڈالنا ، سزا دینا ، بے چین کرنا ، بے تاب کرنا .

سُولی دینے والا

جَلاد ، وہ شخص جو مجرم کو بھانسی دینا ، قتل کرتا یا اس کے گلے میں پھان٘سی کا پھندا ڈالتا اور تختہ کھین٘چتا ہے.

سُولی پَر کَٹْنا

بہت تکلیف میں زندگی بسر ہونا

سُولی پَر کاٹْنا

بہت تکلیف میں زندگی بسر کرنا

سُولی پَر لَٹَکنا

بھان٘سی کا پھندا اپنے گلے مین ڈالنا ، پھان٘سی پانا ، شدید اضطراب میں گرفتار ہونا .

سُولی پَر بَیٹ٘ھنا

بے چینی میں بسر کرنا ، موت کے مُن٘ہ میں رہنا .

سُولی پَر لَٹ٘کانا

سزائے موت دینا، پھان٘سی دینا ، تختۂ دار پر لٹکا دینا .

سُولی بَر٘پا کَر٘نا

رک: سولی کھڑی کرنا.

سُولی پَر رات کَٹ٘نا

رات نہایت مُصیبت میں گزرنا ، رات انتہائی بے چینی میں تڑپ تڑپ کر بسر ہوتا .

سُولی پَر جان ہونا

عذاب میں جان ہونا، مُصیبت میں مبتلا ہونا، ضیق میں جان ہونا

سُولی پَر رات کاٹ٘نا

بہت پریشانی اور بے چینی میں بسر کرنا ، نہایت اضطراب میں رہنا . نہایت بے چینی سے وقت کاٹنا .

سُولی پَر روتٰی کھانا

جان جوکھوں میں ڈال کر روزی کمانا ، ایسی ملازمت کرنا جس میں ہر وقت جان کا خطرہ ہو .

نَعش سُولی پَر لَٹکانا

بطور سزا کے لاش کو بہت تکلیف دینا ۔

جھونکے نِینْد کے سُولی پَر آتے ہَیں

نینْد کے وقت نینْد پر حال میں آتی ہے

رات سُولی پَر بَسَر کَرنا

سخت اذیت میں رات گزارنا ، بہت بے چینی سے رات بسر کرنا .

نِینْد سُولی پَر بھی آتی ہے

نیند ایک فطری عمل ہے جو ہر حالت میں آ جاتی ہے، عادت کبھی نہیں رکتی

دِن رات سُولی پَر گُزَرْنا

ہر وقت بے چین رہنا ، کسی وقت چین نہ ملنا .

نِینْد سُولی پَر بھی آ جاتی ہے

نیند ایک فطری عمل ہے جو ہر حالت میں آ جاتی ہے ؛ عادت کبھی نہیں رکتی ۔

آٹھ پَہَرسُولی

رات دن کے طعنے یا ڈانٹ پٹھکار

چَڑْھ جا بیٹا سُولی پَر، رام بَھلا کَرے گا

انجام کی پرواہ نہ کر یہ کام کر ہی ڈال

اردو، انگلش اور ہندی میں شادِیٔ مَرْگ کے معانیدیکھیے

شادِیٔ مَرْگ

shaadii-e-margशादी-ए-मर्ग

اصل: فارسی

وزن : 22221

شادِیٔ مَرْگ کے اردو معانی

صفت

  • فرطِ خوشی سے مرجانے والا، وہ شخص جو غیرمتوقع اور غیرمعمولی خوشی حاصل ہونے کی وجہ سے مرجائے، آسان موت

شعر

English meaning of shaadii-e-marg

Adjective

  • death caused by sudden happy news, death from joy, an easy death

शादी-ए-मर्ग के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • वह व्यक्ति जो हर्षाधिक्य के कारण मर जाय, आसान मृत्यु, ख़ुशी में मर जाना

شادِیٔ مَرْگ سے متعلق دلچسپ معلومات

شادی مرگ اس لفظ کے دو معنی اور دو تلفظ ہیں (بہت سے لوگوں نے ایک ہی معنی بتائے ہیں)۔ ایک تلفظ تو بے اضافت بروزن مفعولات یا فاعلات ہے، اور دوسرا باضافت بروزن فاعلاتان یا مفتعلان یا مستفعلان یا مفعولن فعل۔ ملاحظہ ہو: سودا : (بروزن فاعلات) چمن میں دہر کے خوش ہو کے جو ہنساووہیں برنگ گل اسے گردوں نے شادی مرگ کیا مومن: (بروزن فاعلات) ایسی ادا سے بوسہ دو لب کا کہ شادی مرگ ہوں جور و ستم کا میری جان لطف و کرم سے کام لو آتش: (بروزن مستفعلان) دم میں شادی مرگ ہوجانا تیرے خط کے جواب میں دیکھا آتش: (بروزن فاعلاتان) شادی مرگ سے پھولا میں سمانے کا نہیں گور کہتے ہیں کسے نام کفن ہے کس کا اب معنی سنئے: (۱)وہ شخص جو فرط مسرت سے مرجائے، فرط مسرت سے مرا ہوا، فرط مسرت سے مرجانے والا۔ اس مفہوم کی رو سے یہ ترکیب فاعلی ہے۔ ان معنی کی اسناد کے لئے سودا اور مومن کے اشعاراوپر ملاحظہ ہوں۔ ایک شعر نسیم دہلوی کا بھی دیکھئے ؎ زخم پڑ کر کھل گئے سینوں پہ اہل بزم کے تھا جو شادی مرگ ہنس ہنس کر مرا ماتم ہوا (۲) وہ موت جو فرط مسرت کے باعث واقع ہو۔ اس مفہوم کے حساب سے یہ ترکیب مفعولی ہے۔ ان معنی کی سند کے لئے اوپر نقل کردہ آتش کا دوسرا شعر دیکھیں۔ یہاں’’شادی مرگ‘‘ کے دو معنی ہیں: (۱) افراط خوشی کے باعث موت، اور (۲) موت کی خوشی۔ مزیدملاحظہ ہو، بہادر شاہ ظفر ؎ ہےیہ کھٹکا دیکھ کر گل کو نہ شادی مرگ ہو جب قفس سے چھوٹ کر گلشن کو بلبل جائے گی اس شعر میں ’’شادی مرگ ہو‘‘ کے دونوں معنی ہیں: (۱)بلبل کو شادی مرگ ہوجائے یعنی وہ فرط خوشی سے مرجائے، ایسا شخص بن جائے جو فرط خوشی سے مرجاتا ہے اور (۲) بلبل شادی مرگ ہو جائے، یعنی فرط خوشی سے بلبل کو موت آجائے، یعنی اسے وہ موت آجائے جو افراط خوشی کے باعث آتی ہے ۔ آتش کے پہلے شعر میں بھی دو معنی ہیں: (۱)انسان ایک دم میں شادی مرگ ہوجائے یعنی ایسا شخص بن جائے جو فرط خوشی سے مرجاتا ہے، اور(۲) انسان کو ایک دم میں شادی مرگ ہوجائے، یعنی اسے وہ موت آجائے جو افراط خوشی کے باعث آتی ہے۔ یہ خیال رہے کہ اس لفظ کی حد تک تلفظ کی کوئی قید معنی پر نہیں ہے۔ یعنی ایسا نہیں ہے کہ ایک معنی ’’شادی مرگ‘‘ بے اضافت سے مخصوص ہوں اور ایک معنی ’’شادی مرگ‘‘ باضافت سے۔ یہ بھی خیال رہے کہ فارسی میں ’’شادی مرگ‘‘ کے ایک ہی معنی ہیں: ’’وہ جو فرط مسرت سے مرجائیــ۔‘‘ میر طاہر وحید ؎ مگو از زخم شمشیرت زجاں بے برگ گردیدم مرا تیغت نہ کشت از شوق شاد ی مرگ گردیدم صائب کے حسب ذیل شعر میں ’’شادی مرگ‘‘ کو باضافت بھی پڑھ سکتے ہیں ؎ من کہ از تلخی دشنام شدم شادی مرگ چہ توقع کنم از لعل شکر خائے کسے لیکن بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ’’شادی مرگ‘‘ باضافت، اور اس کے مفعولی معنی دونوں اردو والوں کی ایجاد ہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (شادِیٔ مَرْگ)

نام

ای-میل

تبصرہ

شادِیٔ مَرْگ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone