تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"شادِیٔ مَرْگ" کے متعقلہ نتائج

مُعاہَدَہ

وہ قرارداد جو فریقین کے مابین ہو اور جس کی رو سے ہر فریق کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کا اقرار کرے، باہمی عہد و پیمان، عہدنامہ، قول وقرار

مُعاہَدَہ ہونا

فریقین کے مابین عہدو پیماں ہونا ، کوئی تحریری قراردار ہونا ۔

مُعاہَدَہ کَرنا

باہم تحریری طور پر عہدو پیماں کرنا؛ عہد کرنا۔

مُعاہَدَہ ٹُوٹْنا

معاہدہ توڑنا (رک) کا لازم ، معاہدہ ختم ہو جانا ۔ یہ جواب سر ہر نام سنگھ کے اس عذر کا ہے جو انہوں نے پیش کیا ہے کہ یہ معاہدے اور حقوق ایسے ہیں کہ جو ٹوٹ ہی نہیں سکتے ۔

مُعاہَدَہ کَرانا

فریقین کے مابین باضابطہ طور پر کسی بات کے کرنے یا نہ کرنے کا اقرار کرانا، عہدو پیماں کرانا ۔

مُعاہَدَہ جارِیَہ

روزمرہ معاملات کے متعلق معاہدہ یا عہد و پیماں جو غیر معینہ مدت کے لیے ہو ۔

مُعاہَدَہ ضَمانَت

(قانون) وہ معاہدہ جو ایک شخص ثالث کے عہد کے ایفاء یا ذمہ داری کے ادا کرنے کے لیے بشرط قاصر ہونے اس شخص ثالث کے کیا جائے ۔

مُعاہَدَہ توڑْنا

فریقین میں سے کسی ایک یا دونوں کا معاہدے کی پابندی ختم کرنا، وعدہ توڑنا

مُعاہَدَۂ بَیع

(قانون) فروخت کا معاہدہ جو فریقین میں تحریری طور پر ہو

مُعاہَدَۂ ابِْرا

(قانون) وہ معاہدہ جس کی رو سے ایک فریق دوسرے کو نقصان سے بری کرنے کا عہد کرے جو کہ اس کو خود معاملہ کے فعل سے یا کسی اور شخص کے فعل سے عارض ہوا ہو

مُعاہَدَہ مُتَضَمِّن

(قانون) رک : معاہدئہ ضمانت ۔

مُعاہَدَۂ اَمْن

فریقین کے مابین جنگ نہ کرنے کا معاہدہ

مُعاہَدَۂ بَرائَت

(قانون) رک : معاہدہء ابراء ۔

مُعاہَدَۂ ثَلاثَہ

(معاشیات) وہ معاہدہ جو تین جداگانہ معاہدوں پر مشتمل ہو

مُعاہَدَہِ نِکاح

نکاح نامہ ، نکاح کی تحریر ۔

مُعاہَدَہ مُمْکِنُ الْاِنْفِساخ

(قانون) جو معاہدہ قانوناً فریقین میں سے ایک یا زیادہ کی مرضی پر نافذ ہو سکتا ہو مگر دوسرے یا دوسروں کی مرضی پر نہ ہو سکتا ہو، معاہدہ جس کا فسخ ہونا ممکن ہو

مُعاہَدَہِ مَشْرُوط

(قانون) وہ معاہدہ جس میں کسی امر کا کرنا یا نہ کرنا کسی واقعہء لاحقہ کے وقوع یا عدم وقوع پر مشروط ہو ؛ مشروط معاہدہ ۔

مُعاہَدَہِ ساقِطُ النِّفاذ

ناجائز اقرار نامہ، وہ اقرار نامہ جس کا نفاذ نہ ہو سکے

مُعاہَدَہِ بَیعِ جائِدادِ غَیر مَنْقُولَہ

(قانون) وہ معاہدہ جس کی رو سے فریقین میں یہ قرارداد ہوتی ہے کہ شرائط طے شدہ کے موافق آیندہ جائداد مذکور کی بیع عمل میں آئے گی

مَجازِ مُعاہَدَہ

(قانون) ہر شخص جو مطابق اس آئین کے جس کا وہ تابع ہے بہ عمر بلوغ پہنچ گیا ہو اور صحت نفس اور ثبات عقل رکھتا ہو اور ازروے قانون جس کا وہ تابع ہو ، ناقابل معاہدہ نہ ہو

مُتَعاقِدَینِ مُعاہَدَہ

باہم معاہدہ کرنے والے دونوں فریق ، فریقین معاہدہ ۔

نَقْضِ مُعاہَدَہ

معاہدہ توڑنا، معاہدے پر قائم نہ رہنا

اردو، انگلش اور ہندی میں شادِیٔ مَرْگ کے معانیدیکھیے

شادِیٔ مَرْگ

shaadii-e-margशादी-ए-मर्ग

اصل: فارسی

وزن : 22221

شادِیٔ مَرْگ کے اردو معانی

صفت

  • فرطِ خوشی سے مرجانے والا، وہ شخص جو غیرمتوقع اور غیرمعمولی خوشی حاصل ہونے کی وجہ سے مرجائے، آسان موت

شعر

English meaning of shaadii-e-marg

Adjective

  • death caused by sudden happy news, death from joy, an easy death

शादी-ए-मर्ग के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • वह व्यक्ति जो हर्षाधिक्य के कारण मर जाय, आसान मृत्यु, ख़ुशी में मर जाना

شادِیٔ مَرْگ سے متعلق دلچسپ معلومات

شادی مرگ اس لفظ کے دو معنی اور دو تلفظ ہیں (بہت سے لوگوں نے ایک ہی معنی بتائے ہیں)۔ ایک تلفظ تو بے اضافت بروزن مفعولات یا فاعلات ہے، اور دوسرا باضافت بروزن فاعلاتان یا مفتعلان یا مستفعلان یا مفعولن فعل۔ ملاحظہ ہو: سودا : (بروزن فاعلات) چمن میں دہر کے خوش ہو کے جو ہنساووہیں برنگ گل اسے گردوں نے شادی مرگ کیا مومن: (بروزن فاعلات) ایسی ادا سے بوسہ دو لب کا کہ شادی مرگ ہوں جور و ستم کا میری جان لطف و کرم سے کام لو آتش: (بروزن مستفعلان) دم میں شادی مرگ ہوجانا تیرے خط کے جواب میں دیکھا آتش: (بروزن فاعلاتان) شادی مرگ سے پھولا میں سمانے کا نہیں گور کہتے ہیں کسے نام کفن ہے کس کا اب معنی سنئے: (۱)وہ شخص جو فرط مسرت سے مرجائے، فرط مسرت سے مرا ہوا، فرط مسرت سے مرجانے والا۔ اس مفہوم کی رو سے یہ ترکیب فاعلی ہے۔ ان معنی کی اسناد کے لئے سودا اور مومن کے اشعاراوپر ملاحظہ ہوں۔ ایک شعر نسیم دہلوی کا بھی دیکھئے ؎ زخم پڑ کر کھل گئے سینوں پہ اہل بزم کے تھا جو شادی مرگ ہنس ہنس کر مرا ماتم ہوا (۲) وہ موت جو فرط مسرت کے باعث واقع ہو۔ اس مفہوم کے حساب سے یہ ترکیب مفعولی ہے۔ ان معنی کی سند کے لئے اوپر نقل کردہ آتش کا دوسرا شعر دیکھیں۔ یہاں’’شادی مرگ‘‘ کے دو معنی ہیں: (۱) افراط خوشی کے باعث موت، اور (۲) موت کی خوشی۔ مزیدملاحظہ ہو، بہادر شاہ ظفر ؎ ہےیہ کھٹکا دیکھ کر گل کو نہ شادی مرگ ہو جب قفس سے چھوٹ کر گلشن کو بلبل جائے گی اس شعر میں ’’شادی مرگ ہو‘‘ کے دونوں معنی ہیں: (۱)بلبل کو شادی مرگ ہوجائے یعنی وہ فرط خوشی سے مرجائے، ایسا شخص بن جائے جو فرط خوشی سے مرجاتا ہے اور (۲) بلبل شادی مرگ ہو جائے، یعنی فرط خوشی سے بلبل کو موت آجائے، یعنی اسے وہ موت آجائے جو افراط خوشی کے باعث آتی ہے ۔ آتش کے پہلے شعر میں بھی دو معنی ہیں: (۱)انسان ایک دم میں شادی مرگ ہوجائے یعنی ایسا شخص بن جائے جو فرط خوشی سے مرجاتا ہے، اور(۲) انسان کو ایک دم میں شادی مرگ ہوجائے، یعنی اسے وہ موت آجائے جو افراط خوشی کے باعث آتی ہے۔ یہ خیال رہے کہ اس لفظ کی حد تک تلفظ کی کوئی قید معنی پر نہیں ہے۔ یعنی ایسا نہیں ہے کہ ایک معنی ’’شادی مرگ‘‘ بے اضافت سے مخصوص ہوں اور ایک معنی ’’شادی مرگ‘‘ باضافت سے۔ یہ بھی خیال رہے کہ فارسی میں ’’شادی مرگ‘‘ کے ایک ہی معنی ہیں: ’’وہ جو فرط مسرت سے مرجائیــ۔‘‘ میر طاہر وحید ؎ مگو از زخم شمشیرت زجاں بے برگ گردیدم مرا تیغت نہ کشت از شوق شاد ی مرگ گردیدم صائب کے حسب ذیل شعر میں ’’شادی مرگ‘‘ کو باضافت بھی پڑھ سکتے ہیں ؎ من کہ از تلخی دشنام شدم شادی مرگ چہ توقع کنم از لعل شکر خائے کسے لیکن بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ’’شادی مرگ‘‘ باضافت، اور اس کے مفعولی معنی دونوں اردو والوں کی ایجاد ہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (شادِیٔ مَرْگ)

نام

ای-میل

تبصرہ

شادِیٔ مَرْگ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone