تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"شادِیٔ مَرْگ" کے متعقلہ نتائج

طَرَب

خوشی، نشاط، شادمانی، انبساط

طَرَب سَن٘ج

خوش کرنے والا، فرحت بخشنے والا، خوشی بڑھانے والا

طَرَب گاہ

خوشی کی جگہ، خوشی اور عیش کا مقام

طَرَب خانَہ

عیش و آرام کی جگہ ، مسرت و شادمانی کا مقام ، خوشی کی جگہ ، خوشی کا مقام.

طَرَبُ السَّکِینَہ

چُھری یا چاقو کی قسم کا آلہ.

طَرَب جوش

ستار یا سارنگی کی ایک قسم.

طَرَب خیز

خوش کرنے والا، فرحت بخشنے والا، خوشی بڑھانے والا

طَرَب زا

خوشی بڑھانے والا، فرحت بخش، سرور پیدا کرنے والا

طَرَب اَنْدوز

خوشی س بھرا ہوا ، سرور حاصل کرنے والا.

طَرَب اَنْگیز

خوش کرنے والا، فرحت بخشنے والا، خوشی بڑھانے والا، سببِ انبساط

طَرَب بَخْش

خوشی پہنچانے والا ، خوشی دینے والا .

طَرَب ساز

رک : طرب دار ستار.

طَرَب ناک

اُمنگ سے بھرا ہوا، پُر سرور، مسرت آگیں، فرحت بخش، خوش کرنے والا

طَرَب کار

گانے والا ، موسیقار.

طَرَبِیَّہ نَغْمَہ

خوشی کا گیت.

طَرَب فَزا

خوش کرنے والا، فرحت بخشنے والا، خوشی بڑھانے والا

طَرَبِسْتان

خوشی کی جگہ ، خوشی کا مقام.

طَرَب اَفْزا

نشاطِ افروز، سرورانگیز، فرحت اور خوشی بڑھانے والا

طَرَب سازی

طرب دار ستار بجانا.

طَرَب جوشی

خوشی ، شادمانی.

طَرَب آمُود

خوشی سے معمور ، خوشی سے بھرا ہوا.

طَرَب خیزِی

فرحت دینا، خوشی، شادمانی

طَرَب سَنْجِی

فرحت دینا، خوشی، شادمانی

طَرَب فَزائی

شگفتگی ، خوشی کی کیفیت.

طَرَب اَنگیزی

فرحت دینا، خوشی، شادمانی، سُرور آفرینی، خوش و خرمی بڑھانا

طَرَب اَفْشانی

خوشیاں بکھیرنا.

طَرَب دار سِتار

(موسیقی) عام ستاروں سے زیادہ طربوں والا خوشنما بنا ہوا ستار جس میں باریک فولادی تاروں کا ایک مجموعہ باجے کے تاروں اور پردوں کے نیچے ہوتا ہے جو گمت کی آوازوں کے ساتھ گونجتے ہیں ، اں تاروں کی کھونٹیاں ڈانڈ کی بغل میں ہوتی ہیں ، سربہار ستار

عَیش و طَرَب

خوشی، لطف

مُرْغ طَرَب

مراد : بلبل ؛ گوّیا ، مغنی ؛ خط لے جانے والا کبوتر

بَزْمِ طَرَب

ناچ گانے کی بزم

فَرْطِ طَرَب

خوشی و شادمانی کی فراوانی ، انبساط و سرور کی کثرت

بِساطِ عَیش و طَرَب

مَقامِ طَرَب

خوشی کا موقع ، خوشی کی جگہ ، خوشی کا مرحلہ ۔

آبِ طَرَب

شراب

وُفُورِ طَرَب

رک : وفورِ بہجت ۔

آشْنَائے مَحْفِلِ عَیْشْ و طَرَب

اردو، انگلش اور ہندی میں شادِیٔ مَرْگ کے معانیدیکھیے

شادِیٔ مَرْگ

shaadii-e-margशादी-ए-मर्ग

اصل: فارسی

وزن : 22221

شادِیٔ مَرْگ کے اردو معانی

صفت

  • فرطِ خوشی سے مرجانے والا، وہ شخص جو غیرمتوقع اور غیرمعمولی خوشی حاصل ہونے کی وجہ سے مرجائے، آسان موت

شعر

English meaning of shaadii-e-marg

Adjective

  • death caused by sudden happy news, death from joy, an easy death

शादी-ए-मर्ग के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • वह व्यक्ति जो हर्षाधिक्य के कारण मर जाय, आसान मृत्यु, ख़ुशी में मर जाना

شادِیٔ مَرْگ سے متعلق دلچسپ معلومات

شادی مرگ اس لفظ کے دو معنی اور دو تلفظ ہیں (بہت سے لوگوں نے ایک ہی معنی بتائے ہیں)۔ ایک تلفظ تو بے اضافت بروزن مفعولات یا فاعلات ہے، اور دوسرا باضافت بروزن فاعلاتان یا مفتعلان یا مستفعلان یا مفعولن فعل۔ ملاحظہ ہو: سودا : (بروزن فاعلات) چمن میں دہر کے خوش ہو کے جو ہنساووہیں برنگ گل اسے گردوں نے شادی مرگ کیا مومن: (بروزن فاعلات) ایسی ادا سے بوسہ دو لب کا کہ شادی مرگ ہوں جور و ستم کا میری جان لطف و کرم سے کام لو آتش: (بروزن مستفعلان) دم میں شادی مرگ ہوجانا تیرے خط کے جواب میں دیکھا آتش: (بروزن فاعلاتان) شادی مرگ سے پھولا میں سمانے کا نہیں گور کہتے ہیں کسے نام کفن ہے کس کا اب معنی سنئے: (۱)وہ شخص جو فرط مسرت سے مرجائے، فرط مسرت سے مرا ہوا، فرط مسرت سے مرجانے والا۔ اس مفہوم کی رو سے یہ ترکیب فاعلی ہے۔ ان معنی کی اسناد کے لئے سودا اور مومن کے اشعاراوپر ملاحظہ ہوں۔ ایک شعر نسیم دہلوی کا بھی دیکھئے ؎ زخم پڑ کر کھل گئے سینوں پہ اہل بزم کے تھا جو شادی مرگ ہنس ہنس کر مرا ماتم ہوا (۲) وہ موت جو فرط مسرت کے باعث واقع ہو۔ اس مفہوم کے حساب سے یہ ترکیب مفعولی ہے۔ ان معنی کی سند کے لئے اوپر نقل کردہ آتش کا دوسرا شعر دیکھیں۔ یہاں’’شادی مرگ‘‘ کے دو معنی ہیں: (۱) افراط خوشی کے باعث موت، اور (۲) موت کی خوشی۔ مزیدملاحظہ ہو، بہادر شاہ ظفر ؎ ہےیہ کھٹکا دیکھ کر گل کو نہ شادی مرگ ہو جب قفس سے چھوٹ کر گلشن کو بلبل جائے گی اس شعر میں ’’شادی مرگ ہو‘‘ کے دونوں معنی ہیں: (۱)بلبل کو شادی مرگ ہوجائے یعنی وہ فرط خوشی سے مرجائے، ایسا شخص بن جائے جو فرط خوشی سے مرجاتا ہے اور (۲) بلبل شادی مرگ ہو جائے، یعنی فرط خوشی سے بلبل کو موت آجائے، یعنی اسے وہ موت آجائے جو افراط خوشی کے باعث آتی ہے ۔ آتش کے پہلے شعر میں بھی دو معنی ہیں: (۱)انسان ایک دم میں شادی مرگ ہوجائے یعنی ایسا شخص بن جائے جو فرط خوشی سے مرجاتا ہے، اور(۲) انسان کو ایک دم میں شادی مرگ ہوجائے، یعنی اسے وہ موت آجائے جو افراط خوشی کے باعث آتی ہے۔ یہ خیال رہے کہ اس لفظ کی حد تک تلفظ کی کوئی قید معنی پر نہیں ہے۔ یعنی ایسا نہیں ہے کہ ایک معنی ’’شادی مرگ‘‘ بے اضافت سے مخصوص ہوں اور ایک معنی ’’شادی مرگ‘‘ باضافت سے۔ یہ بھی خیال رہے کہ فارسی میں ’’شادی مرگ‘‘ کے ایک ہی معنی ہیں: ’’وہ جو فرط مسرت سے مرجائیــ۔‘‘ میر طاہر وحید ؎ مگو از زخم شمشیرت زجاں بے برگ گردیدم مرا تیغت نہ کشت از شوق شاد ی مرگ گردیدم صائب کے حسب ذیل شعر میں ’’شادی مرگ‘‘ کو باضافت بھی پڑھ سکتے ہیں ؎ من کہ از تلخی دشنام شدم شادی مرگ چہ توقع کنم از لعل شکر خائے کسے لیکن بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ’’شادی مرگ‘‘ باضافت، اور اس کے مفعولی معنی دونوں اردو والوں کی ایجاد ہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (شادِیٔ مَرْگ)

نام

ای-میل

تبصرہ

شادِیٔ مَرْگ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone