تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سَجْدَہ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں سَجْدَہ کے معانیدیکھیے
سَجْدَہ کے اردو معانی
اسم، مذکر
- تعظیم یا عقیدت میں زمین پر پیشانی رکھنا
- عجز اور اطاعت کا اظہار
- نماز کا ایک رکن، اس میں پیشانی ناک ہاتھ، گُھٹنے اور پاؤں کی انگلیاں زمین سے مَس ہوتی ہیں، خُدا کے سامنے سر جھکانا
- قرآن شریف کی ایک سورہ کا نام
شعر
یہاں ایک بچے کے خون سے جو لکھا ہوا ہے اسے پڑھیں
ترا کیرتن ابھی پاپ ہے ابھی میرا سجدہ حرام ہے
خلوص دل سے سجدہ ہو تو اس سجدے کا کیا کہنا
وہیں کعبہ سرک آیا جبیں ہم نے جہاں رکھ دی
آستاں بھی کوئی مل جائے گا اے ذوق نیاز
سر سلامت ہے تو سجدہ بھی ادا ہو جائے گا
عشق پابند وفا ہے نہ کہ پابند رسوم
سر جھکانے کو نہیں کہتے ہیں سجدہ کرنا
English meaning of sajda
Noun, Masculine
- to prostrate oneself (in prayer), prostration (in prayer)
- bowing so as to touch the ground with the forehead in adoration (esp. to God), adoration
सज्दा के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- घुटने टेककर और सिर झुकाकर किया जानेवाला प्रणाम। (विशेषतः ईश्वर-प्रार्थना के समय)
- नमाज़ पढ़ते समय माथा टेकने की क्रिया
- प्रणाम करना; सिर झुकाना।
- ईश्वर के लिए सर झुकाना, नतमस्तक होना, श्रद्धा या भक्ति में माथे को जमीन पर रखना, माथा टेकना, सर झुकाना, ज़मीन पर सर रखकर ईश्वर को प्रणाम करना, नमाज़ पढ़ते हुए सज्दे में जाना, दे. 'सिज्दः’, वह भी शुद्ध है, परन्तु अधिक शुद्ध ‘सज्दः’ है
- नमाज़ का एक सदस्य, जिसमें माथा, नाक, हाथ, घुटने और पैर की उंगलियाँ जमीन को छूती हैं
سَجْدَہ سے متعلق دلچسپ معلومات
سجدہ عربی میں اول مفتوح ہے، لیکن اردو میں کچھ لوگ اول مکسور بولتے ہیں، خاص کر عورتوں کی زبان پر اول مکسور ہی ہے۔ بہرحال، اس وقت اس لفظ کا مرجح تلفظ اول مفتوح ہی کے ساتھ ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (سَجْدَہ)
سَجْدَہ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔