تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"صاحِب دِل" کے متعقلہ نتائج

صُوفی

(تصوّف) اہلِ طریقت، مسلکِ تصوف کا پیرو، غیراللہ سے دل کو پاک و صاف کرکے وجد و مراقبہ میں رہنے والا درویش، خواہشاتِ نفسانی سے احتراز کرنے والا، ماسوا سے منہ موڑ کر عشقِ الہٰی میں ہمہ وقت مست رہنے والا

صُوفی اِزْم

صوفیانہ خیالات و عقائد کا مسلک.

صُوفی پَن

صوفیوں کا مسلک یا انداز۔

صُوفی پَنا

صوفیوں کا مسلک یا انداز۔

صُوفی نُما

جو بظاہر صوفی نظر آئے ، وضع قطع سے صوفی معلوم ہو ، صوفی کی طرح ؛ مُتّقی ، پرہیز گار ، پارسا۔

صُوفی نَفَس

پرہیز گار ، مُتّقی ، پارسا ، بزرگ ، دیندار.

صُوفی مَنِش

صوفیانہ مزاج رکھنے والا، درویشانہ طبیعت کا، متقی، پرہیز گار، جو کسی مذہب سے بیر نہ رکھے، جس کے اندر کوئی تعصب نہ ہو

صُوفِی لِباس

جس کے کپڑے صوفیوں کی طرح ہوں

صُوفی مَذْہَب

صوفیوں کے مسلک پر عمل پیرا ، صوفیوں کے خیالات و عقائد کو ماننے والا۔

صُوفی چَرْبی

(طب) ایک قسم کی روغنی چیز جو اُون سے نکالی جاتی ہے اور اس سے مرہم کے پھائے بنائے جاتے ہیں، صوفانی۔

صُوفی مَنِشی

فقیرانہ خُو ہونے کی کیفیت، تصوّف کے مسلک پر چلنے کی صورت حال، درویشی

صُوفی مَشْرَب

رک : صوفی مذہب ، صوفیانہ مسلک ، صوفیانہ طرز.

صُوفیٔ خُشْک

طریقۂ تصوف کا وہ پیرو جو جمالیاتی ذوق سے محروم بھی ہو اور تارکِ لذات بھی ہو۔

صُوفیٔ صافی

کامل صوفی ، پاک باطن ، نہایت پارسا و دیندار شخص.

صُوفِیٔ اَبُو الْوَقْت

ہر شے میں ذاتِ حق کا مشاہدہ کرنے والا۔

صُوفیِٔ اِبْنُ الْوَقْت

وہ صوفی جو وقت کا تقاضا نبھانے کے لیے اپنے مسلک کے اصول و ضوابط کی پروا نہ کرے۔

گِلِ صُوفی حَمِید

(طب) کہا جاتا ہے کہ اس مٹّی میں قوّت تریاقیہ ہوتی ہے حشرات الارض حتیٰ کہ سانپ کے زہر کے اثر کو رفع کر تی ہے اور تمام افعال میں گِلِ قبرسی کی طرح ہوتی ہے .

اردو، انگلش اور ہندی میں صاحِب دِل کے معانیدیکھیے

صاحِب دِل

saahib-e-dilसाहिब-ए-दिल

وزن : 2122

صاحِب دِل کے اردو معانی

فارسی، عربی - صفت

  • ۱. دل والا ، سخی ، بخشش کرنے والا ، کریم ، نیک ، اچھا آدمی.
  • ۲. دلیر ، شجاع ، بہادر ، ہمت والا.
  • ۳. عارف ، بزرگ ، متقی.
  • ۴. دل میں دوسرے کا درد رکھنے و والا ، ہمدرد ، حسّاس آدمی.
  • ۵. سمجھدار ، دانا ، عقلمند ، عالی مرتبہ.

شعر

English meaning of saahib-e-dil

Persian, Arabic - Adjective

  • man of heart, brave, bold, chivalrous
  • a God-fearing person
  • mystic, pious, generous
  • kind-hearted, sympathetic
  • witty, sage, wise

साहिब-ए-दिल के हिंदी अर्थ

फ़ारसी, अरबी - विशेषण

  • दिलेर, शुजाअ, बहादुर, हिम्मत वाला, दिल वाला, सखी, बख़शिश करने वाला, नेक, अच्छा आदमी, दिल में दूसरे का दर्द रखने-ओ-वाला, हमदरद, बुज़ुर्ग
  • सुहृद्, सहृदय, मनस्वी, जो दिल रखता हो, जो मनुष्य को परख सके और बात को समझ सके, पुण्यात्मा, महात्मा, खुदाशनास, समझदार, दाना, अक़लमंद, तत्त्व- ज्ञानी, आरिफ़, दयालु, रहमदिल

صاحِب دِل سے متعلق دلچسپ معلومات

صاحب دل عام خیال ہے کہ یہ ترکیب ہمیشہ بے اضافت بولی جاتی ہے، لیکن یہ درست نہیں۔ آرزو لکھنوی کا شعرسند کے لئے دیکھئے، ’’فک اضافت‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (صاحِب دِل)

نام

ای-میل

تبصرہ

صاحِب دِل

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone