تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"رَہائِش" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں رَہائِش کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
رَہائِش کے اردو معانی
اسم، مؤنث
-
رہن سہن، بود و باش، قیام، سکونت
مثال • اون کا طرز خیال اور طریقہ رہائش ... ویسا ہی ہے جیسا کہ یورپ کے دوسرے شہنشاہوں کا ہوا کرتا ہے
- ضبط و برداشت
شعر
دے رہے ہیں اس لیے جنگل میں دھرنا جانور
ایک چوہے کو رہائش کے لیے بل چاہیئے
Urdu meaning of rahaa.ish
- Roman
- Urdu
- rahan sahn, buud-o-baash, qiyaam, sukuunat
- zabat-o-bardaasht
English meaning of rahaa.ish
रहाइश के हिंदी अर्थ
رَہائِش کے مترادفات
رَہائِش کے مرکب الفاظ
رَہائِش سے متعلق دلچسپ معلومات
رہائش ’’رہائش‘‘ اور’’رہائش گاہ‘‘ غلط تو ہیں ہی، بھونڈے بھی ہیں، اور ان سے کوئی مقصد ایسا نہیں حاصل ہوتا جو مکان، گھر، قیام گاہ، قیام، مستقر، جائے قیام، دولت کدہ، وغیرہ (ان معنی کو ادا کرنے کے لئے الفاظ ہمارے یہاں کثرت سے ہیں) سے نہ حاصل ہو سکتا ہو۔ لیکن جس کثرت سے یہ رواج پا رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے شایدکچھ مدت کے بعد اسے صحیح ماننا پڑجائے گا۔ کسی ثقہ بزرگ، مثلاً مسعود حسن رضوی ادیب،آل احمد سرور، سید احتشام حسین، کو’’رہائش‘‘ بولتے نہیں سنا گیا، لکھنا تو بڑی بات ہے۔ فارسی کا قاعدہ ہے کہ مصدر سے مضارع بناتے ہیں اور پھر مضارع کے آخری حرف یعنی دال، کو حذف کرکے اس پر’شین‘ مع کسرہ بڑھا دیتے ہیں۔ اس طرح جو اسم حاصل ہوتا ہے اسے حاصل مصدر کہتے ہیں۔ مثلاً: مصدر، آراستن، مضارع، آرائش، حاصل مصدر(’دال‘ کو حذف کرکے اوراس پر’شین‘ بڑھا کر)آرایش/آرائش مصدر، خواستن، مضارع، خواہد، حاصل مصدر، خواہش مصدر، رفتن، مضارع، رود، حاصل مصدر، روش اردو میں حاصل مصدر بنانے کا کوئی قاعدہ نہیں ہے لیکن ہم لوگوں نے بعض فارسی اردو مصدروں کے حاصل مصدر فارسی کے طرز پرخود بنا لئے ہیں۔ ان میں سے کچھ رائج بھی ہوگئے ہیں۔ مثلاً: اردومصدر، دبانا، حاصل مصدر(اردو)، دبش[ عامیانہ لفظ ہے، پڑھے لکھوں میں رائج نہیں ہوا۔] یہ بھی ممکن ہے کہ یہ فارسی لفظ ’’دَوِش‘‘ کی اردو شکل ہو۔ فارسی مصدر، زیبیدن، مضارع، زیبد، حاصل مصدر(اردو)، زیبائش [اردو میں رائج ہے۔ فارسی میں نہیں ہے۔ فارسی میں ہوتا توزیبش ہوتا۔] فارسی مصدر، فہمیدن، مضارع، فہمد، حاصل مصدر(اردو)، فہمائش [اردو میں رائج ہے۔ فارسی میں نہیں ہے۔ اوراردو میں بھی اس کے معنی وہ نہیں ہیں جو فہمیدن سے برآمد ہوتے۔] اردو مصدر، گرمانا، حاصل مصدر(اردو)، گرمائش [عامیانہ لفظ ہے۔ پڑھے لکھوں میں رائج نہیں ہوا۔] اسی طرح، کسی نے ’رہنا‘ سے ’رہائش‘ بنا لیا ہے۔ یہ لفظ بھونڈا تو ہے ہی، غلط اس لئے بھی ہے کہ اگر’رہنا‘ سے حاصل مصدر بقاعدۂ فارسی بنے گا تو ’رہش‘ ہوگا نہ کہ ’رہائش‘۔ اور’’رہش/ رہائش‘‘ میں جگہ کے معنی شامل ہیں، اس لئے ’’رہائش گاہ‘‘ تو بالکل ہی فضول ہے۔ غلط اور قبیح: آج کل آپ نے رہائش کہاں رکھی ہے؟ صحیح و فصیح: آج کل آپ کہاں قیام فرماتے ہیں/گھر کس جگہ رکھا ہے/کا دولت کدہ کس جگہ ہے/کس جگہ رہ رہے ہیں؟ وغیرہ۔ غلط اور قبیح: یہاں مدتوں میری رہائش رہی ہے۔ صحیح و فصیح: میں یہاں مدتوں رہا ہوں۔ غلط اور قبیح درقبیح: مکاناتِ رہائش۔ صحیح و فصیح: رہنے کے مکام/قیام کی جگہیں، وغیرہ۔ جناب عبد الرشید نے لکھا ہے کہ’’رہائش‘‘ کا اندراج ڈنکن فوربس، پلیٹس، ’’آصفیہ‘‘، اور’’نور‘‘ میں ہے، تو پھر اس لفظ کو فضول کیوں قراردیا جائے؟ یہاں پہلی بات تو یہ ہے کہ’’صفیہ‘‘ اور’’نور‘‘ دونوں نے اس لفظ کو ’’عوامی‘‘ کہا ہے، یعنی کسی ثقہ بولنے والے سے انھیں اس کی سند نہیں مل سکی۔ رہے انگریز لغت نگار، تویہاں انھیں کچھ ٹھیک سے معلوم نہیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔ پلیٹس کا قول ہے کہ’’ رہائش‘‘ کے معنی ہیں: Stay, delay, & c. پھر وہ درج کرتے ہیں، ’’رہائش اختیار کرنا‘‘، اور معنی لکھتے ہیں: To take in (one's) abode, to stay, tarry, delay ظاہر ہے کہ ان معنی سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ’’رہائش‘‘ کے معنی’’قیام گاہ، قیام‘‘، وغیرہ ہیں۔ ڈنکن فوربس لکھتا ہے کہ’’رہائس/رہائش‘‘ کے معنی ہیں: Stay; delay; halt; abode; residence اتنے مشکوک حالات میں لفظ ’’رہائش‘‘ کو قبول کرنا غیر مناسب ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
luGaat
लुग़ात
.لُغات
dictionaries, lexicons
[ Doctor Gilchrest ka lughaat mein bahut se aise lafz milenge jinka riwaj ab nahin raha ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
fiisad
फ़ीसद
.فِیصَد
percent, percentage
[ Greenland ka taqriban ikkyasi fisad hissa barf se dhaka hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
iijaad
ईजाद
.اِیْجاد
innovation, invention, creation
[ Computer ki ijad ne samaj mein ek bahut badi tabdili ki hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ziraa'at
ज़िरा'अत
.زِراعَت
agriculture, tillage, husbandry, cultivation
[ Hindustan ki sattar fisad aabadi zaraa'at karti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
KHaamoshii
ख़ामोशी
.خاموشی
silence
[ Raat ki khamushi mein sirf ghadi ki taktaki sunai de rahi thi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
talaffuz
तलफ़्फ़ुज़
.تَلَفُّظ
pronunciation
[ Entrance class mein jo sahab angrezi padhate the unka talaffuz bahut saaf tha ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
jazbaat
जज़्बात
.جَذْبات
emotions, passions
[ Jazbat par qabu rakhna har kisi ke bas ki baat nahin ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kaar-naama
कार-नामा
.کار نامَہ
monumental work, great achievement
[ Sana ne apni mehnat se aisa karnama anjam diya jo sab ke liye misal ban gaya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zaKHaamat
ज़ख़ामत
.ضَخامَت
thickness, volume, bulk, bigness, bulkiness
[ Qaalin ki zyada zakhamat hone ki wajah se us par chalna aramdeh mahsus hota hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kulliyaat
कुल्लियात
.کُلِّیات
complete literary, usually poetical works, whole work of an author or poet
[ Meer Taqi Meer ki kulliyat mein gham, dard, judai aur ishq ka behtarin izhar milta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (رَہائِش)
رَہائِش
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
تازہ ترین بلاگ
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔