تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"رَہائِش" کے متعقلہ نتائج

غَرِیق

ڈوبا ہوا، غرق

غَرِیقِ رَحْمَت

خدائے تعالیٰ کی رحمت میں ڈوبا ہوا، مغفور، مرحوم

غَرِیقِ رَحْمَت ہو

خدا مغفرت کرے، خدا جنّت نصیب کرے

غَرِیقِ رَحْمَت کَرْنا

مغفرت کرنا ، جنّت نصیب کرنا.

غَرِیقِ رَحْمَت ہونا

(طنزاً) مر جانا ، ڈوب مرنا.

غَرْق

ڈوبنا، پانی کا سر سے گزر جانا

غارِق

غرق ہونے والا، ڈوبنے والا، ڈوبا ہوا

گَرُڑ

رک : گرڈ (معنی ۱) .

غُدَق

گُودَڑ

کپڑے کے ٹکڑے جو بُننے میں ناکارہ ہوجائیں یا کسی اور طرح کٹ پھٹ جائیں

گِیدَڑ

کُتّے س مشابہ اور قدرے چھوٹا ایک درندہ جو خصوصاً جاڑے میں رات کے وقت تنہا یا گروہ کے ساتھ بولتا ہے، شغال، سیار

گَدیڑ

(گاڑی بانی) بیل کے گلے کا گدی کی طرح نرم بنا ہوا پٹّا جو بطور جوت اس کے گلے میں بان٘دھا جاتا ہے.

گادَڑ

بھیڑ

گِدَڑ

رک : گیدڑ.

گِرِیکَھم

رک : گرِیشَم.

نَوم غَرِیق

(لفظاً) ڈوبی ہوئی نیند

غَرْقی عَدَسات

(سائنس) چوبِ دیودار کے روغن میں ڈبوئے عدسے ، ان کے ذریعے چیزیں زیادہ صاف نظر آتی ہیں .

غَرْقِ دَرْیائے تَعَجُّب ہونا

سخت متعجب ہونا، حیران ہونا

غَرْقی بَنْد

لُنگی بان٘دھے ہوئے .

غَرْقِ عَرْقِ نِدامَت ہونا

ندامت سے پسینے میں ڈوبا ہوا ہونا، شرمندہ ہونا

غَرْقِ فَنا ہونا

مرجانا

غَرْق کَرو

غَرْق آبی

ڈوبنا، منہمک ہونا، شدید وابستگی

غَرْق کَرْنا

ڈبونا، تباہ کرنا

غَرْق آب کَرْنا

پانی میں ڈبونا ؛ (مجازاً) نیست و نابود کرنا۔

غَرْقِ بَحْرِ تَعَجُّب ہونا

سخت متعجب ہونا، حیران ہونا

غَرْقِ دَرْیائے حَیرَت ہونا

سخت متعجب ہونا، حیران ہونا

غَرْقِ بَحْرَ فِکْر ہونا

بہت متفکر ہونا

غَرْق ہونا

ڈوبنا، ڈوب جانا، تباہ ہو جانا .

غَرْقَۂ خُوں

گُدڑی والا

وہ شخص جو پھٹے پرانے کپڑے بیچتا ہو یا پہنے ہوئے ہو

گُدْڑی بازار

پرانی چیزوں کا بازار ، لنڈا بازار ، کباڑی بازار.

گُدْڑی پوش

گدڑی پہننے والا ، موٹا جھوٹا پہننے والا ؛ (مجازاً) فقیر درویش ، صوفی .

گُودْڑا پوش

پھٹے پُرانے کپڑے جوڑ کر پہننے والا

غَرْقِ دَرْیائے حُسْن ہونا

نہایت خوبصورت ہونا

غَرْقِ آب ہونا

پانی میں ڈوب جانا، ڈوب مرنا

غَرْقاب وادی

(جغرافیہ) گلیشیئر کے عمل سے بننے والی تنگ اور گہری وادی جس میں سمندر کا پانی بھرا ہوتا ہے یا سمندر کی وہ لمبی اور پتلی شاخ جو پہاڑوں کے درمیان واقع ہو .

گُودَڑ گادَڑ

۔مذکر۔ پھٹے پُرانے کپڑے۔

غَرْقِ بَحْرِ حَیرَت ہونا

سخت متعجب ہونا، حیران ہونا

گُودَڑ میں گِندوڑا

رک : گُودڑ کا لعل ، وہ شخص جس کی ظاہری حالت سے اس کا عالی خاندان ، عالم یا صاحبِ کمال ہونا نہ معلوم ہو ، ادنیٰ لوگوں میں لائق آدمی ، بُروں میں اچھا

گُودَڑ خَیل

گھٹیا، نکمّی چیز

غَرْقی آنا

سیلاب آنا

غَرْقاب

گرداب، بھن٘ور، ورطہ

گُودَڑ میں گِندوڑا نِکلا

جاہلوں کے ہاں عالم پیدا ہوا، حقیر جگہ بڑی چیز ملی

گِدَڑ بَھپْکی

رک : گیڈر بھبکی ، دھمکی ، ڈرا کر کام نکالنا.

گِیدَڑ بَھپْکی

گیدڑ کی طرح غُرّا کر حملہ کرنے کی گھڑکی

گِیدَڑ بَھبْکی

گیدڑ کی طرح غرّا کر حملہ کرنے کی دھمکی جو محض دکھاوے کی ہوتی ہے، خالی خولی دھمکی

گِدَڑ بَھبْکی

رک : گیڈر بھبکی ، دھمکی ، ڈرا کر کام نکالنا.

خُدا غَرِیقِ رَحْمَت کَرے

اللہ مغفرت کرے.

گُودَڑ سے گِندوڑا نِکلا

جاہلوں کے ہاں عالم پیدا ہوا ، حقیر جگہ بڑی چیز ملی

غَرْقاب کَرنا

ڈبونا .

غَرْقی میں آنا

گُودَڑ گانْٹْھنا

پھٹے پرانے کپڑے جوڑ جاڑ کے سینا، پیوند لگانا

گِیْدَڑ بَھبْھکی

کسی کو ڈرانے کے لئے جھوٹی دھمکی دینا، بناوٹی غصّہ

غَرْقِ بَحْرِ حُسْن ہونا

نہایت خوبصورت ہونا

غَرْقی

عبود کی ایک قسم جسے ڈوب جانے کی وجہ سے عبودِ غرقی کہتے ہیں ، ڈوبنے والا ، ڈوبا ہوا .

گِیدَڑ اَوروں کو شُگون بَتائے آپ اَپْنی گَرْدَن کُتّوں سے تُڑوائے

اپنی مصیبت کی فکر نہیں اوروں کو تدبیر بتاتے پھرتے ہیں ، اوروں کو نصیحت اپنے فضیحت.

غَرْقی ہونا

ڈوب جانا ، ڈوبنا .

گُودَڑ کا لَعل

۔۱۔ وہ شریف اور نجیب شخص جو مفلسی میں مبتلا ہو۔ وہ حسین جو پھٹے پُرانے لباس میں ہو۔ ۲۔وہ صاحب کمال یا اہل جوہر جس کا حال معلوم نہ ہو۔ ؎ ۴۔ وہ عمدہ چیز جو خراب مقام میں ہو۔ ؎

غَرْقابی

ڈوبنا، غرق ہونا

اردو، انگلش اور ہندی میں رَہائِش کے معانیدیکھیے

رَہائِش

rahaa.ishरहाइश

اصل: فارسی

رَہائِش کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • رہن سہن، بود و باش، قیام، سکونت

    مثال - اون کا طرز خیال اور طریقہ رہائش ... ویسا ہی ہے جیسا کہ یورپ کے دوسرے شہنشاہوں کا ہوا کرتا ہے

  • ضبط و برداشت

شعر

English meaning of rahaa.ish

Noun, Feminine

रहाइश के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • किसी स्थान पर रहने की क्रिया या भाव, आवास, निवास, घर, मकान, रहने का स्थान, निवास स्थान, रहने अर्थात जीवन-निर्वाह करने का ढंग, रहन-सहन

    उदाहरण - उनका तर्ज़-ए-ख़याल और तरीक़ा-ए-रिहाइश... वैसा ही है जैसा कि युरोप के दूसरे शहंशाहों का हुआ करता है

  • सहनशीलता, धैर्य

رَہائِش کے مترادفات

رَہائِش کے مرکب الفاظ

رَہائِش سے متعلق دلچسپ معلومات

رہائش ’’رہائش‘‘ اور’’رہائش گاہ‘‘ غلط تو ہیں ہی، بھونڈے بھی ہیں، اور ان سے کوئی مقصد ایسا نہیں حاصل ہوتا جو مکان، گھر، قیام گاہ، قیام، مستقر، جائے قیام، دولت کدہ، وغیرہ (ان معنی کو ادا کرنے کے لئے الفاظ ہمارے یہاں کثرت سے ہیں) سے نہ حاصل ہو سکتا ہو۔ لیکن جس کثرت سے یہ رواج پا رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے شایدکچھ مدت کے بعد اسے صحیح ماننا پڑجائے گا۔ کسی ثقہ بزرگ، مثلاً مسعود حسن رضوی ادیب،آل احمد سرور، سید احتشام حسین، کو’’رہائش‘‘ بولتے نہیں سنا گیا، لکھنا تو بڑی بات ہے۔ فارسی کا قاعدہ ہے کہ مصدر سے مضارع بناتے ہیں اور پھر مضارع کے آخری حرف یعنی دال، کو حذف کرکے اس پر’شین‘ مع کسرہ بڑھا دیتے ہیں۔ اس طرح جو اسم حاصل ہوتا ہے اسے حاصل مصدر کہتے ہیں۔ مثلاً: مصدر، آراستن، مضارع، آرائش، حاصل مصدر(’دال‘ کو حذف کرکے اوراس پر’شین‘ بڑھا کر)آرایش/آرائش مصدر، خواستن، مضارع، خواہد، حاصل مصدر، خواہش مصدر، رفتن، مضارع، رود، حاصل مصدر، روش اردو میں حاصل مصدر بنانے کا کوئی قاعدہ نہیں ہے لیکن ہم لوگوں نے بعض فارسی اردو مصدروں کے حاصل مصدر فارسی کے طرز پرخود بنا لئے ہیں۔ ان میں سے کچھ رائج بھی ہوگئے ہیں۔ مثلاً: اردومصدر، دبانا، حاصل مصدر(اردو)، دبش[ عامیانہ لفظ ہے، پڑھے لکھوں میں رائج نہیں ہوا۔] یہ بھی ممکن ہے کہ یہ فارسی لفظ ’’دَوِش‘‘ کی اردو شکل ہو۔ فارسی مصدر، زیبیدن، مضارع، زیبد، حاصل مصدر(اردو)، زیبائش [اردو میں رائج ہے۔ فارسی میں نہیں ہے۔ فارسی میں ہوتا توزیبش ہوتا۔] فارسی مصدر، فہمیدن، مضارع، فہمد، حاصل مصدر(اردو)، فہمائش [اردو میں رائج ہے۔ فارسی میں نہیں ہے۔ اوراردو میں بھی اس کے معنی وہ نہیں ہیں جو فہمیدن سے برآمد ہوتے۔] اردو مصدر، گرمانا، حاصل مصدر(اردو)، گرمائش [عامیانہ لفظ ہے۔ پڑھے لکھوں میں رائج نہیں ہوا۔] اسی طرح، کسی نے ’رہنا‘ سے ’رہائش‘ بنا لیا ہے۔ یہ لفظ بھونڈا تو ہے ہی، غلط اس لئے بھی ہے کہ اگر’رہنا‘ سے حاصل مصدر بقاعدۂ فارسی بنے گا تو ’رہش‘ ہوگا نہ کہ ’رہائش‘۔ اور’’رہش/ رہائش‘‘ میں جگہ کے معنی شامل ہیں، اس لئے ’’رہائش گاہ‘‘ تو بالکل ہی فضول ہے۔ غلط اور قبیح: آج کل آپ نے رہائش کہاں رکھی ہے؟ صحیح و فصیح: آج کل آپ کہاں قیام فرماتے ہیں/گھر کس جگہ رکھا ہے/کا دولت کدہ کس جگہ ہے/کس جگہ رہ رہے ہیں؟ وغیرہ۔ غلط اور قبیح: یہاں مدتوں میری رہائش رہی ہے۔ صحیح و فصیح: میں یہاں مدتوں رہا ہوں۔ غلط اور قبیح درقبیح: مکاناتِ رہائش۔ صحیح و فصیح: رہنے کے مکام/قیام کی جگہیں، وغیرہ۔ جناب عبد الرشید نے لکھا ہے کہ’’رہائش‘‘ کا اندراج ڈنکن فوربس، پلیٹس، ’’آصفیہ‘‘، اور’’نور‘‘ میں ہے، تو پھر اس لفظ کو فضول کیوں قراردیا جائے؟ یہاں پہلی بات تو یہ ہے کہ’’صفیہ‘‘ اور’’نور‘‘ دونوں نے اس لفظ کو ’’عوامی‘‘ کہا ہے، یعنی کسی ثقہ بولنے والے سے انھیں اس کی سند نہیں مل سکی۔ رہے انگریز لغت نگار، تویہاں انھیں کچھ ٹھیک سے معلوم نہیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔ پلیٹس کا قول ہے کہ’’ رہائش‘‘ کے معنی ہیں: Stay, delay, & c. پھر وہ درج کرتے ہیں، ’’رہائش اختیار کرنا‘‘، اور معنی لکھتے ہیں: To take in (one's) abode, to stay, tarry, delay ظاہر ہے کہ ان معنی سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ’’رہائش‘‘ کے معنی’’قیام گاہ، قیام‘‘، وغیرہ ہیں۔ ڈنکن فوربس لکھتا ہے کہ’’رہائس/رہائش‘‘ کے معنی ہیں: Stay; delay; halt; abode; residence اتنے مشکوک حالات میں لفظ ’’رہائش‘‘ کو قبول کرنا غیر مناسب ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (رَہائِش)

نام

ای-میل

تبصرہ

رَہائِش

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone