تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُساوات" کے متعقلہ نتائج

مُساوات

برابری، یکسانی (قدر، مرتبے وغیرہ میں) برابر ہونا یا کرنا، یکساں حالی، یگانگت، ہمسری، تعدیل

مُساوات ذاتی

(جبر و مقابلہ) وہ مساوات جس میں حرف مجہول کی کوئی سی قیمت کیوں نہ ہو ہر حالت میں مساوات کی طرفیں برابر رہتی ہیں

مُساوات کَرنا

لاپروائی برتنا، توجہ نہ دینا، ٹال دینا، نظر انداز کرنا

مُساوات کی تَحوِیل

(جبر و مقابلہ) ایک مساوات اسی قیمت کی دوسری مساوات سے بدل دینا

مُساوات کا دَرجَہ

(جبر و مقابلہ) وہ درجہ جو مساوات کے مجہول عدد کی قوت پر منحصر ہو ، اگر مجہول عدد کا قوت نما دو ہو تو وہ درجہ دوم کی مساوات ہو گی اور اگر تین تو درجہ سوم کی مساوات

مُساواتِ تَفَرُّقی

مُساواتِ شَرطی

(جبر و مقابلہ) وہ مساوات کہ اس میں جب تک حرف مجہول کی کوئی خاص قیمت مقرر نہ کریں کبھی مساوات کی شرط پوری نہ ہو

مُساوات حَل کَرنا

(جبر و مقابلہ) مساوات کی نا معلوم مقدار کی قیمت معلوم کرنا

مُساواتِ دَرجۂ دوم

مساوات درجہء دوم وہ مساوات ہے جس میں تحویل اور اختصار کے بعد مقدار مجہول کی سب سے اعلیٰ قوت دو ہو ۔

مُساواتِ مُبادَلَہ

ہنڈی کی قیمت بشرح مبادلہء زرِ قانونی

مُساواتِ مُکَعَب

(جبر و مقابلہ) مساوات کی ایک قسم جس کی عدد کو اسی عدد سے ضرب دیکر حل کیا جاتا ہے

مُساواتِ دَرجَۂِ اَوَّل

وہ مساوات جس میں نامعلوم مقدار درجہء اوّل کی ہو ۔

مُساواتِ تامَّہ

خالص مساوات ، نہایت برابری ، مکمل یکساں ہونا ۔

مُساواتِ دَرْجۂ دوم

مُساواتِ تَکَمُّلی

مُساواتی

سستی ، تساہل ، کاہلی ، بے پروائی ۔

مِسْواط

(طب) چپٹے چمچے، کرچھے یا کفگیر کی شکل کا آلہ جس سے کسی چیز کو ہلانے، نکالنے، دیکھنے یا صاف کرنے کا کام لیتے ہیں

مُصَوِّت

وہ جو زور سے چلائے ، شور کرنے والا ، (لسانیات) حرف علت جو حرف صحیح کو متحرک کرتا اور اس کی آواز پیدا کرتا ہے اور اس طرح مختلف صحیح آوازوں کو جوڑتا ہے ؛ (قواعد) حرف علت ، وہ حرف جوکسی حرف صحیح کو متحرک کرے ۔

بُعْدی مُساوات

وہ رقم جس میں کمیت طول اور وقت کی بنیادی اکائیوں کی مناسب طاقتیں یکجا طور پر نمایاں ہوں .

مُعاشی مُساوات

مالیاتی برابری ، معاشی ہمواری

تَفَرُّقی مُساوات

مساوات کی وہ قسم جس میں مساوات کی عبارت کے کسی رکن کو اسی قبیل کی مساوات میں مستقل حیثیت حاصل نہ ہو

نَظَرِیَّہ مُساوات

اسلام میں (قدر و مرتبے وغیرہ میں)یکسانی اور برابری کا اصول ۔

مُرَبَّعی مُساوات

(طبیعیات) وہ مساوات جس میں X زیادہ سے زیادہ طاقت ۲ ہو ، دو درجی مساوات ۔

کِیمِیائی مُساوات

کیمیائی مساوات دراصل کسی کیمیائی عمل کو کیمیائی علامت اور فارمولوں سے بیان کرنے کا طریقہ ہے .

حاضِر مُساوات

(ریاضی) ٹھیک ٹھیک مساوات، انگ : Exact Equation Staticاوپر کے مسئلہ ابتدائی یا تمہیدیہ کی مدد سے ہم اکثر جلدی دیکھ سکتے ہیں کہ مساوات معلومہ حاضر مساوات ہے یا نہیں.

مُکَعَّبی مُساوات

(ریاضی) مساوات جو مکعب شکل میں ہو ۔

خَطّی مُساوات

(ریاضی) اس مساوات کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تفرقی سروں کی ایک سے بڑی قوت شریک نہیں ہوتی.

نا مُساوات

مساوات نہ ہونا ، نابرابری ۔

عَدَمِ مُساوات

برابری کا نہ ہونا، نسل اور طبقاتی فرق موجود ہونا

جِنْسی مُساوات

(حقوق وغیرہ میں) مرد اور عورت کی برابری.

تَعْلِیْمِ مُساوات

مساوات یعنی برابری کی تعلیم، خاص طور پر سماجی برابری، جیسے تعلیم، حقوق، اور ترقی کے مواقع میں برابری

دو دَرْجی مُساوات

(ریاضی) دوم درجے کی مساوات، مربعی مساوات

مُعاشی عَدَمِ مُساوات

معاشی ناہمواری ، مالی نابرابری ۔

عَمَل دَارِ مُسَاوَاتْ

بَدَرْجَۂِ مُساوات

برابر کے درجے پر، برابر کا سمجھ کر (ملنا کے ساتھ)

حالَت کی مُساوات

(طبیعات) گیس یا سیال اشیا کے دباؤ حجم اور حرارت کی باہمی نسبت کا ریاضی ضابطہ و قاعدہ .

مُصَوِّتی

(لسانیات) مصوت (رک) سے تعلق اور نسبت رکھنے والا ، مصوت کا

مُساوی تَقسِیم

برابر برابر بانٹنا یا حصے کرنا ۔

مُصَوِّتَہ

جن آوازوں کے لئے منھ کو نسبتاً زیادہ وا کرنا پڑتا ہے اور جن کی ادائیگی کے وقت مرتعش ہوا کے لئے رکاوٹ نہیں ہوتی، بلکہ راستہ نسبتاً صاف ہوتا ہے، وہ مصوتے کہلاتی ہیں

اُٹْھنا مِصْوات

(سِمکیات) صوتی آلہ جس کے ذریعے پانی یا پانی کے اندر کسی شے (خصوصاً مچھلی) کی گہرائی کا تعیّن کیا جاتا ہے (انگ : Echo Sounder) .

خُطُوطِ مَساواتِ حَرارَت

رک : خطوطِ تساوی حرارت

اردو، انگلش اور ہندی میں مُساوات کے معانیدیکھیے

مُساوات

musaavaatमुसावात

اصل: عربی

وزن : 1221

اشتقاق: سوا

مُساوات کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • برابری، یکسانی (قدر، مرتبے وغیرہ میں) برابر ہونا یا کرنا، یکساں حالی، یگانگت، ہمسری، تعدیل

    مثال - ہیں وہ مغرور بہت اپنی مسیحائی پر کیوں نہ ہو زندگی ومرگ مساوات مری(اسیر)

  • (جبر و مقابلہ) وہ قاعدہ جس کے ذریعے نامعلوم مقدار کی قیمت معلوم کی جاتی ہے، مساوات کا نشان یہ ہے = سمی کرن، اکویشن، جب دو جملوں میں علامت مساوات سے ربط دیا جاتا ہے تو جملہ سالم کو مساوات بولتے ہیں اور جو جملے اس طور پر ربط دیئے گئے ہوں ان کو اطراف یا ارکان مساوات کہتے ہیں
  • عادت ہو جانے کی وجہ سے کسی بات کی طرف عدم توجہی، کرنے نہ کرنے، ہونے نہ ہونے کو یکساں جاننے کا عمل، معمولی معاملہ، آسان بات
  • لا ابالی پن، بے پروائی، تساہل، کم توجہی، کاہلی، عدم توجہی، سستی

فعل متعلق

  • یکساں طور پر

شعر

English meaning of musaavaat

Noun, Feminine

  • being equal (to), equality, evennes, equation, neutrality

    Example - Masawat ke zaiya duniya mein amn qayam kiya jaa sakta hai

  • (in Algebra) equation, parallel
  • a common occurrence, an every-day affair
  • indifference, heedlessness, carelessness

Adverb

  • as per same manner

मुसावात के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • बराबरी, एकसमान होने का भाव (प्रतिष्ठा, पद इत्यादि में) बराबर होना या करना, एक जैसा होने की अवस्था, एकरूपता, समानता का भाव या स्थिति, एक वस्तु को दूसरी वस्तु के बराबर करना

    उदाहरण - मसावात के ज़रिआ दुनिया में अमन क़ाएम किया जा सकता है

  • (अतयाचार अधिक करना) वह क़ायदा जिसके माध्यम से अनिश्चित मात्रा की क़ीमत मालूम की जाती है, मुसावात अर्थात बराबरी का चिह्न ये है = समीकरण, इक्वेशन, जब दो वाक्यों में बराबरी के चिह्न से जोड़ दिया जाता है तो पूर्ण वाक्य को मुसावात बोलते हैं और जो वाक्य इस रूप में जोड़ दिए गए हों उनको अतराफ़ या अरकान-ए-मुसावात कहते हैं
  • आदत हो जाने के कारणवश किसी बात के ओर ध्यान न देने, करने न करने, होने न होने को एकसमान जानने का काम, साधारण मामला, आसान बात
  • लापरवाही, बेपरवाही, आलस्य, कम ध्यान देना, आलसीपन, उपेक्षा, सुस्ती

क्रिया-विशेषण

  • समान रूप से

مُساوات کے متضادات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُساوات)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُساوات

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone