تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

WordNotFound

لفظ "مُجْرا" لغت میں موجود نہیں ہے

رابطہ

اردو، انگلش اور ہندی میں مُجْرا کے معانیدیکھیے

مُجْرا

mujraaमुजरा

نیز - مُجریٰ

اصل: عربی

وزن : 22

اشتقاق: جَرَی

مُجْرا کے اردو معانی

اسم، مذکر، دیگر

  • حساب میں منہا ، کٹوتی ، منہا ، محسوب کیا جانا
  • مؤدبانہ سلام ، بندگی ، آداب ، تسلیمات ، کورنش ۔
  • ناچنا گانا ، طبلے اور سارنگی وغیرہ کے ساتھ طوائف کا ناچنا گانا ، ناچ گانا جو بطور سلام امرا وغیرہ کے روبرو یا شادی بیاہ میں کیا جائے ؛ ناچنے گانے والوں کا محفل میں بیٹھ کر گانا ؛ رقص و سرود ؛ آدھا ناچ ، صرف صبح یا شام کا ناچ
  • ۔(ع۔بالفتح)مذکر۔جججری ہونے کی جگہ۔مجرائے آب۔پانی جاری ہونے کی جگہ۔پانی بہنے کی جگہ۔ اگر یہ راہ آدمی کی بنائی ہوئی ہو جیسے بدروتوعملی ہے اور اگر آدمی کی بنائی ہوئی نہ ہو جیسے ندی توقدرتی ہے۔ِِِِِِِ
  • وہ مرثیہ جو رباعی ، غزل ، قطعہ یا قصیدے کی طرز پر ہو اور اس کے مطلع یا اول شعر میں لفظ مجرا یا سلام لایا جائے ۔
  • باریابی ، ملازمت ، بادشاہوں یا امرا کو سلام
  • ناچ گانے کا معاوضہ یا فیس ، خدمت کا صلہ ، انعام ۔
  • ناچ یا گانے کا بلاوا
  • بطور الاؤنس یا وظیفہ مقرر کیا گیا ، وظیفہ ، الاؤنس
  • ۔(ع۔بالضم ۔رواں کرنا۔رواں کرنے کی جگہ۔رواں کیا گیا۔فارسی میں ہر وہ چیز جو بہت سی چیزوں سے شمار میں آئے)۔مذکر۔۱۔جاری کیا گیا۔۲۔کٹوتی۔مہنائی۔محسوب کیاگیا۔۳۔(اردو)ادب کے ساتھ۔کسی کو سلام کرنا۔؎ ۔۴۔گانا رقاصوں اور مطربوں کا بیٹھ کرشادیوں کی محفل میں۔؎ ۔۵۔بار
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of mujraa

Noun, Masculine, Other

  • a party in which prostitutes dance and sing, allowance, premium, deduction, dancing and singing of prostitutes, respects, obeisance, salutation, audience
  • professional singing specially by a woman

Adjective

  • charge
  • fees
  • duty
  • tax

मुजरा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, अन्य

  • कटौती, प्रणाम, नमस्कार, नृत्य करना, सुबह या शाम का नाच
  • किसी महफ़िल में स्त्री द्वारा गाया जाने वाला गाना,
  • सम्मानित व्यक्ति को झुक कर किया जाने वाला अभिवादन; सलाम।

विशेषण

  • (धन) जो प्राप्य होने के कारण किसी देय में से काट लिया जाय। जैसे-हमारे दस रुपए इसमें से मुजरा कर दो। पुं० [अ०] १. किसी बड़े के सामने झुकझुककर किया जानेवाला ई अभिवादन। २. वह गाना जो महफिल आदि में वेश्या बैठकर गाती हो।
  • जो जारी किया गया हो।

مُجْرا سے متعلق دلچسپ معلومات

مُجرے کا مطلب صرف عورتوں کا محفلوں میں لوگوں کی تفریح کے لئے گانا بجانا ہی نہیں ہوتا ہے، جو ہندی فلموں کی وجہ سے اب فن رقص کا ایک انداز مانا جاتا ہے۔ لفظ مُجرا اردو ادب میں سلام کرنے کے معنیٰ میں بھی استعمال ہوتا ہے، شُعَراء کے کلام میں، اردو نثر میں اور ہندی میں بھی اکثر یہ اسی معنوں میں نظر اتا ہے۔ رام جھروکے بیٹھ کے سب کا مُجرا لیت جیسی جاکی چاکری ویسا اس کو دیت مجرا سے لفظ مجرئ بنا جس کا مطلب ہوتا ہے سلام کرنے والا۔ یہ اردو مرثیوں میں الگ ہی طرح استعمال ہوا ہے۔ وہ مرثیہ جو رباعی،غزل، یا قطعے کی طرز پر کہا جاتا ہے اس کے مطلع میں لفظ مجرا یا سلام لایا جاتا ہے۔ حسین یوں ہوئے اے مجرئ وطن سے جدا کہ جیسے بلبل ِ ناشاد ہو چمن سے جدا اس کے علاوہ مُجرا حساب کتاب کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے. جیسے، "آپ کے حساب میں سے اتنی رقم مُجرا کردی گئ" یعنی گھٹا دی گئی۔

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُجْرا)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُجْرا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words