تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مِصْراع" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں مِصْراع کے معانیدیکھیے
مِصْراع کے اردو معانی
- ایک طرف کا کواڑ ، دروازے کا ایک پٹ ۔
- پورے شعر ، بیت یا فرد کا نصف خواہ اوّل یا ثانی (شعرا مصرعے کو موزونیت اور راستی کی بنا پر قد یا قامت ِیار سے تشبیہ بھی دیتے ہیں)
- ۔ ۳۔ (تشریح) شریان یا ورید کی رکاوٹ (کواڑ) جو رطوبت یا خون کو ایک خاص سمت میں جانے دیتی ہے اور اس کی واپسی کو روکتی ہے ، صمام ۔
مِصْراع سے متعلق دلچسپ معلومات
مصراع ’’مصرع‘‘ کے معنی میں عربی لفظ ’’مصراع‘‘ بھی مروج ہے۔ ’’منتخب اللغات‘‘، ’’بہارعجم‘‘، ’’غیاث اللغات‘‘، ’’آنند راج‘‘، سب میں درج ہے کہ ’’مصراع‘‘ اور ’’مصرع‘‘ ایک ہی ہیں۔ مقبول عربی لغات میں ’’مصراع‘‘ کا اندراج مجھے نہیں ملا، لیکن جب ’’منتخب‘‘ اور’’غیاث‘‘ جیسے محتاط لغات میں ’’مصراع‘‘ کو عربی بتایا گیا ہے تو یقین ہے کہ بڑے لغات میں یہ لفظ ہوگا۔ انیسویں صدی تک اردو والے ’’مصراع‘‘ بھی لکھتے تھے، غالب ؎ موزونی دو عالم قربان ساز یک درد مصراع نالۂ نے سکتہ ہزار جا ہے ’’مصراع‘‘ اب بھی استعمال کیا جائے تو کوئی قباحت نہیں۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (مِصْراع)
مِصْراع
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔