Search results

Saved words

Showing results for "masaaliha"

masaaliha

construction material, mortar

masaalihe

masaalaha

masaaliha lagaanaa

masaaliha muhayyaa karnaa

masaaliha-daar

masaaliha-jaat

mislahu

Like, resembling

musaalaha

mutual agreement, to which both the parties do agree

musallaha

maslaa hu.aa

masaalihe-daar

muusaa-lahu

one in whose favour a will is drawn, legatee, devisee

muusaa-lahaa

misaal-e-harf-e-gulaab

like the word rose

kha.Daa-masaaliha

uncut spices or ingredients (added to meal while being cooked) as opposed to cut or ground ingredients

garm-masaaliha

garam masala, a mixture of whole or powdered condiments like cummin seeds, large and small cardamoms, cinnamon, clove, nutmeg, etc.

musaalaha karaanaa

maal-masaalaha

Meaning ofSee meaning masaaliha in English, Hindi & Urdu

masaaliha

मसालिहाمَصالِحَہ

Vazn : 1212

Tags: Masonry

English meaning of masaaliha

Noun, Masculine

  • construction material, mortar
  • masala, spice, ingredients
  • material used in embroidery or for designing clothes
image-upload

Pictorial Reference

Have an image that describes this word better?

Feel free to upload images to enhance visual representation of meaning. Learn More

مَصالِحَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • (معماری) چونا ، گچ وغیرہ جو عمارتوں کی تعمیر کے کام آتا ہے ۔
  • ایک مرکب جس سے بال دھوتے ہیں
  • ایک وضع کا مرکب جس میں چکنی چھالیہ ، الائچی ، لونگ وغیرہ ڈالتے ہیں اور چونے کتھے کے ساتھ پان کی بجائے کھاتے ہیں ؛ ایک مرکب جس میں بھنا ہوا ناریل اور دھنیا شامل ہوتا ہے اور جس کو محرم میں کھاتے ہیں اور اس کو محرم کا مسالا کہتے ہیں ۔
  • خوشبو دار مرکب ؛ مراد : ابٹن
  • سالن کے لوازمات ، نمک ، مرچ ، لہسن ، پیاز اور گرم مصالحہ وغیرہ
  • گوٹا کناری ، لیس ، گوٹا جو کپڑوں کی زینت بڑھانے کے لیے ٹانکا جاتا ہے
  • وہ کتابیں جن سے تالیف میں مدد مل سکے ، مضامین وغیرہ جن سے رسالہ تیار ہوسکے ، خام مواد ۔
  • کسی چیز کے اجزائے ترکیبی ، خام مال ، وہ چیزیں جو کوئی چیز بنانے یا کوئی کام کرنے کے لیے ضروری ہوں
  • کوئی مرکب یا آمیزہ ، کوئی بودار سفوف یا پوڈر وغیرہ ۔

Interesting Information on masaaliha

مصالحہ بمعنی Spice, Spices، اول، چہارم، پنجم، سب مفتوح۔ اردو میں یوں تلفظ کرتے ہیں گویا اس لفظ کے آخر میں ہائے ہوز نہیں ہے اور حائے حطی کا تلفظ ہائے ہوز کی طرح ( بروزن ’’پیالہ‘‘) کیا جاتا ہے۔ ضامن علی جلال لکھتے ہیں کہ یہ لفظ عربی’’مصالح‘‘ پر مبنی معلوم ہوتا ہے۔ ان کے تتبع میں ’’نور‘‘ اور دیگر کئی لغات نے یہی موقف اختیار کیا ہے۔ بظاہر ان لوگوں کا خیال ہے کہ عربی لفظ ’’مصلحت‘‘ کی جمع ’’مصالح‘‘ کو اردو میں لے لیا گیا ہے اور معنی بدل دئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عبد الستار صدیقی کا بھی یہی خیال تھا۔ ان لوگوں کا خیال یہ بھی تھاکہ اردو میں’’مسالا‘‘ لکھنا چاہئے۔ یہ بات کہیں صاف نہیں ہوئی کہ عربی ’’مصالح‘‘ جو بالکل مختلف لفظ ہے اور جس میں لام مکسور ہے، اردو کا ’’مصالح‘‘ مع لام مفتوح کیسے بن گیا اور اس کے معنی اس قدر مختلف کیوں کر ہوئے؟ اور یہ بات بھی صاف نہیں ہوئی کہ اگر یہ لفظ عربی’’مصالح‘‘ ہے اگرچہ اردو میں اس کے معنی بدلے ہوئے ہیں، تو پھراسے ’’مسالا‘‘ کیوں لکھا جائے؟ جیسا کہ اوپر کی عبارت سے ظاہر ہے، اردو کے جدید علما نے اس معاملے میں بہت الجھن پیدا کردی ہے۔ جھگڑے کی بنا یہ ہے کہ اگر Spices کے معنی میں ’’مصالحہ‘‘ عربی میں نہیں ہے، تو پھر اردو میں کیونکر ہو؟ اسی لئے کئی لوگوں نے ’’مصالحہ‘‘ کی جگہ ’’مسالہ‘‘ تجویز کیا۔ لیکن اب جھگڑا یہ پڑا کہ ’’مسالہ‘‘ میں ’’ہائے مختفی‘‘ ہے اور ’’ہندی‘‘ میں ہائے مختفی ہے نہیں، لہٰذا اسے’’مسالا‘‘ لکھنا چاہئے۔ ’’نور‘‘ میں تو’’مصالح/مصالحہ‘‘ درج ہی نہیں کیا گیا۔ صاحب ’’نور‘‘ نے لکھا ہے کہ دلی میں ’’مصالح‘‘ رائج ہے لیکن چونکہ تلفظ اور املا میں مطابقت نہیں لہٰذا تلفظ کی مطابقت کرتے ہوئے لکھنؤ والوں کی طرح ’’مسالا‘‘ لکھنا چاہئے۔ صاحب ’’نور‘‘ نے یہ بات نظر انداز کردی کہ تلفظ کی حد تک تو ’’ص/س‘‘ اور ’’ہ/الف‘‘ ایک ہی ہیں، پھر یہ کیوں کر طے ہو کہ صحیح املا ’’مسالا‘‘ ہے، ’’مصالا/مصالہ/مسالہ‘‘ نہیں؟ دوسری بات یہ بھی دھیان میں رکھنے کی ہے کہ ہائے مختفی کیا ہے اور کہاں ہے، اس کے بارے میں بھی ہمارے ماہرین کا ذہن صاف نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ’’مسالہ‘‘ جیسے لفظوں میں ہائے مختفی ہے ہی نہیں۔ تفصیل کے لئے اس کتاب میں اندراج ’’ہائے مختفی‘‘ ملاحظہ ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ پرانے زمانے میں ’’مصالح‘‘ ہی رائج تھا۔ ’’مصالحہ‘‘ بعد کی صورت ہے۔ اور ’’مسالا/مسالہ‘‘ تھا ہی نہیں۔ چنانچہ شیکسپیئر کے لغت میں نہ ’’مصالحہ‘‘ ہے اور نہ ’’مسالہ/ مسالا‘‘، صرف ’’مصالح‘‘ درج ہے۔ ٹامپسن نے بھی صرف ’’مصالح‘‘ لکھا ہے اور لام پر زیر دکھایا ہے۔ پلیٹس کے یہاں بنیادی اندراج ’’مصالح‘‘ ہے، لیکن اس نے ’’مسالا‘‘ اور’’مصالا‘‘ بھی لکھے ہیں اور بتایا ہے کہ یہ ’’مصالح‘‘ کی تصحیف ہیں۔ بہرحال، بعد میں کسی بنا پر’’مصالح‘‘ سے ’’مصالحہ‘‘ بن گیا اور یہی اردو کا روز مرہ ٹھہرا، لیکن ’’مصالحہ‘‘ کے معنی وہی رہے جو’’مصالح‘‘ کے تھے ۔ یہ خیال غلط ہے کہ اردو ’’مصالح/مصالحہ‘‘ کی اصل عربی لفظ ’’مصلحت‘‘ کی جمع ہے۔ اصل یہ ہے کہ یہ لفظ عربی ’’مصلح‘‘ (بمعنی’’سدھارنے والا‘‘) کی جمع ہے ۔ ’’مصالح‘‘ (مع اول مفتوح، چہارم مکسور) کے معنی ہیں: ’’چیز ہا کہ بداں ا صلاح چیزہا دہند، ضد مفاسدہ‘‘ (’’منتخب اللغات‘‘)۔ یعنی عربی میں ’’مَصالِح‘‘ وہ چیزیں ہیں جن سے دوسری چیزوں کو درست کیا جاتا ہے۔ ظاہر ہے کہ ہمارا مصالحہ یہی کام کرتا ہے کہ وہ کھانے کی چیزوں کو درست بناتا ہے۔ فارسی میں لفظ ’’مصالح‘‘ ( میم مفتوح، لام مکسور) دو معنی میں موجود ہے: اول، وہ چیزیں جو عمارت بنانے میں استعمال ہوتی ہیں، اور دوم، وہ چیزیں جو کھانے کو لذیذ بناتی ہیں۔ انھیں ’’مصالح گرم‘‘ کہتے ہیں (’’بہارعجم‘‘، ’’فرہنگ آنند راج‘‘)۔ یہاں سے ہمارے روز مرہ ’’گرم مصالحہ‘‘ کی بھی اصل معلوم ہوئی، کہ مصالحہ وہ چیز ہے جس سے کھانا ’’گرم‘‘ یعنی لذیذ ہوجاتا ہے۔ جیسا کہ ہم اوپر لکھ چکے ہیں، شروع شروع میں اردو کا لفظ ’’مصالح‘‘ تھا، بعد میں’’مصالحہ‘‘ ہوگیا۔ دہلی میں اکثر لوگ، اور دہلی کے باہر بھی بہت سے لوگ ’’مصالحہ‘‘ ہی لکھتے ہیں۔ لیکن ’’مسالا/ مسالہ‘‘ کے ذریعہ خلط مبحث پیدا ہونے کی وجہ سے اب ’’مسالا/مسالہ‘‘ بھی لکھا جانے لگا۔ ’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ میں جو شواہد ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ متذکرہ بالا تمام معنی میں (اور کئی دوسرے معنی میں بھی) ’’مصالحہ‘‘ زیادہ مقبول املا تھا اور آج بھی اسے نا مقبول نہیں کہہ سکتے۔ آج کل زیادہ تر لوگ Spices کے معنی میں’’مصالحہ‘‘ اور ’’مصالحہ جات‘‘ لکھتے ہیں اور کپڑوں وغیرہ پر جو سونا، چاندی، گوٹا، بادلہ، ستارہ وغیرہ لگایا جاتا ہے، اس کے لئے ’’مسالہ/مسالا‘‘ لکھتے ہیں۔ عمارت بنانے میں جو چونا، گارا، سیمنٹ استعمال ہوتا ہے اسے بھی’’مسالہ/مسالا‘‘ لکھتے ہیں۔ اسی طرح، محاورہ ’’مرچ مسالہ لگانا‘‘ ہے (بمعنی کسی بات کو بڑھانا چڑھانا)۔ اسے عام طور پر برے معنی میں برتتے ہیں : انھوں نے میری باتیں خوب مرچ مسالہ لگا کر سب سے کہیں۔ کسی معاملے کے نکات وغیرہ، یعنی Matter کے معنی میں صرف ’’مسالہ‘‘ لکھتے ہیں، مثلاً: مجھے ان کے خلاف بہت کچھ مسالہ مل گیا ہے۔ مندرجہ بالا سب استعمالات اور محاورے آج بالکل درست ہیں۔ ملحوظ رہے کہ ’’مصالحہ‘‘ کے اور بھی بہت سے معنی ہیں، مثلاً کوئی بھی کیمیائی مرکب، پاؤڈر، دھنیا وغیرہ جو محرم میں بانٹتے ہیں۔ ان سب معنی میں’’مصالحہ‘‘ لکھنا بہتر ہے لیکن ’’مسالہ‘‘ کو غلط نہ کہیں گے۔ ’’مسالہ/مسالا‘‘ میں ہائے مختفی کی بحث کے لئے دیکھئے، ’’ہائے مختفی‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

View more

Showing search results for: English meaning of masaliha

Citation Index: See the sources referred to in building Rekhta Dictionary

Critique us (masaaliha)

Name

Email

Comment

masaaliha

Upload Image Learn More

Name

Email

Display Name

Attach Image

Select image
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
Speak Now

Delete 44 saved words?

Do you really want to delete these records? This process cannot be undone

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words