تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مانگے تانگے کا" کے متعقلہ نتائج

مانگے

مستعار یا ادھار لیا ہوا، مانگا ہوا، مانگا کی مغیرہ حالت، ترا کیب میں مستعمل

مانگے تانگے

عاریتاً لے کر، قرض لے کر، اُدھار لے کر

مانگے جانچے

مانگا ہوا، ادھار لیا ہوا

مانگے میں تانگا

خود تو مانگیں اور دوسروں کو عاریۃً دیں .

مانگے تانگے کی

۔پہلا مذکرکے لئے ۔دوسرا مونث کے لئے ۔مانگی ہوئی ۔؎

مانگے تانگے کا

مانگا ہوا، قرض یا ادھار لیا ہوا، مستعار لیا ہوا

مانگے کے منگنی گڑیا کا سنگار

اس وقت کہتے ہیں، جب کوئی پرائی چیز مانگ کر استعمال کرے اور اس پر اترائے

مانگے کی

۔عاریۃ لی ہوئی۔مستعار لیا ہوا۔؎

مانگے کا

عاریۃً لیا ہو ، مستعار لیا ہوا ، ادھار لیا ہوا .

مانگے پَر تانگا

طفیلی کا طفیلی .

مانگے کی مَنگتی گُڑْیا کا سِنْگار

اس وقت کہتے ہیں جب کوئی پرائی چیز مانگ کر استعمال کرے اور اس پر اِترائے .

مانگے تانگے ٹُکْرے پَر بازار میں ڈَکار

غیروں کی امداد اور سہارے پر شیخی ظاہر کرنا ، دوسروں کی امداد پر اکڑنا.

مانْگے تانْگے پَر گُزارا ہونا

مانْگے تانْگے کام چَلے تو بیاہ کَرے بَلا سے

اگر آسانی سے کام نکل جائے تو محنت کی کیا ضرورت ہے

مانگے کا تانگا بُڑھیا کی بَرات

پرائی چیز پر شیخی مارنے والے کے حق میں بولتے ہیں

مانگے پَر تانگا اور بُڑِھیا کی بَرات

خود محتاج ہیں اور اِدھر اُدھر سے کام نکال لیتے ہیں ، جب کوئی شخص ایک چیز کود مانگ کر لایا ہو اور دوسرا اس سے وہی چیز مانگ کر کام نکالے تو اس وقت کہتے ہیں ، جو مانگ کر لایا ہو اس سے مانگنا فضول ہے.

مانگے کا تانگا اور بُڑِھیا کی بَرات

خود محتاج ہیں اور اِدھر اُدھر سے کام نکال لیتے ہیں ، جب کوئی شخص ایک چیز کود مانگ کر لایا ہو اور دوسرا اس سے وہی چیز مانگ کر کام نکالے تو اس وقت کہتے ہیں ، جو مانگ کر لایا ہو اس سے مانگنا فضول ہے.

مانْگے دینا

عاریۃً دینا، مستعار دینا

مانگے ہڑ، وے بہیڑا

سوال دیگر جواب دیگر، ایک کچھ کہے دوسرا کچھ

مانگے ہَڑ، دے بَہیڑا

سوال دیگر جواب دیگر، ایک کچھ کہے دوسرا کچھ اور

مُنہ مَانگے

منھ سے مانگے ہوئے، خواہش کے مطابق، حسب طلب؛ (مجازاً) بے شمار، بکثرت

مُنھ مانگے دام

مُنھ سے طلب کی ہوئی قیمت

مُنہ مانْگے دام

حسب طلب قیمت ، من مانی قیمت ۔

بِن مانگے موتی مِلیں اور مانگے مِلے نَہ بِھیک

جو کچھ تقدیر میں ہوتا ہے، بےتدبیر مل جاتا ہے

اَنْدھا مانْگے دو آنْکھیں

انسان وہی چاہتا ہے جو اسے چاہیئے، حاجت مند ہمیشہ اپنی حاجت روائی چاہتا ہے، جس شخص کو جس چیز کی ضرورت ہو وہ اسی کا خواہشمند ہوتا ہے

اَن مانْگے موتی مِلے ، مانْگے مِلے نَہ بِھیک

اکثر بے محنت و تلاش بڑا کام بن جاتا ہے اور بعض اوقات معمولی سا کام بھی محنت کے باوجود نہیں بنتا

بِن مانگے مِلے سو دُودْھ اور مانگے مِلے سو پانی

بغیر سوال کے حاجت پوری ہو تو کیا کہنا اور مان٘گنے کی ضرورت پڑے تو لطف نہیں آتا

دیا دان مانگے مسلمان

دیا ہوا دان یعنی جہیز کا سامان مسلمان ہی واپس لیتے ہیں

بانس ڈُوبیں پُوری تھاہ مانگے

جس کام کے انجام دینے سے بڑے بڑے لوگ عاجز ہیں اسے معمولی آدمی کیا انجام دے سکتا ہے

مُنہ مانگے مَوت نَہِیں مِلتی

ہر کام حسب خواہش نہیں ہوتا ، کسی کام کے نہ ہونے کا رنج ہونے پر کہتے ہیں ۔

مُنہ مانْگے دام لَگانا

مرضی کے مطابق کسی چیز کی قیمت مقرر کرنا ، من مانی قیمت مانگنا ۔

مُنہ مانْگے دام پانا

حسب خواہش قیمت حاصل ہونا ، اپنی مرضی کی رقم پانا ۔

مُنہ مانْگے داموں پَر خَرِیدنا

طلب کی ہوئی قیمت دے کر خریدنا ، کسی چیز کو چار و ناچار حاصل کرنا ۔

بِھیک مانگے بَغَیر نَہِیں مِلْتی

بغیر کوشش کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا

گھر میں نہیں تاگا، البیلا مانگے پاگا

مفلسی میں بڑی بڑی خواہشیں کرنا، گو باپ بے مقدور ہے مگر بیٹے کو چھیلا بننا ضرور ہے

بھولا پھرے کسان جو کاتک مانگے مینہ

بیوقوف ہے وہ شخص جو ناممکن بات کی امید کرے

بِھیک مانگے اَور آنکھ دِکھاوے

افلاس کی حالت میں نخوت اور غرور کا ہونا

ایسی بَہُو سَیَانی جو پَینْچا مانْگے پانی

بیوی ایسی چالاک ہے کہ پانی بھی عاریتاً مانگتی ہے (اس لیے کہ دوسرے لوگ اس سے کوئی بھی چیز مفت میں نہ مانگیں اور اگر مانگیں بھی تو فوراََ لوٹا دیا کریں)

وُہ کِیمِیا گَر کَیسا جو مانگے پَیسا

ہنرمند کو اپنا کام دوسروں سے نہیں کرانا چاہیے، ہنرمند دوسروں کا محتاج نہیں ہوتا

اپنے نین گنوا کے در در مانگے بھیک

اپنی چیز بے احتیاطی سے تلف کر کے دوسروں کا محتاج ہونا، اپنی چیز تلف کر کے دوسروں سے مانگنا

بُھولے پِھرے کِسان جو کاتَک مانگے مینہ

بیوقوف ہے وہ شخص جو ناممکن بات کی امید کرے

کولی کا گَھر جَلے قَلَنْدَر گاَنڈا مانْگے

اپنے مطلب سے غرض ہے کسی کے نقصان کی کوئی پروا نہیں

حُکْم نِشانی بِہِشْت کی جو مانگے سو پائے

بہشت میں جو خواہش ہوگی ملے گا ؛ حکومت نشان پسندیدگی ہے جو مانگے مل جاتا ہے

گَھر میں نَہِیں بُور، بیٹا مانگے موتی چُور

بچہ اپنے باپ کے مقدور سے زیادہ کچھ مانگے تو کہتے ہیں

ہَم سے بَہُو بَڑی سَیَانی، پَینْچا مانْگے پانی

بہت چالاک ہے، بیوی ایسی چالاک ہے کہ پانی بھی عاریتاً مانگتی ہے

آؤ جاؤ گَھر تُمہارا، کھانا مانگے دُشمَن ہَمارا

زبانی تواضع بہت مگر خرچ سے کترانا

جِس کا کاٹا پانی نَہ مانگے

رک : جس کا مارا پانی نہیں من٘گتا.

گَھر میں ہَل نَہ بَلْدِیَہ مانگے ایک ہَلْدِیَہ

مفلس شیخی باز کے متعلق کہتے ہیں.

گَھر میں ہَل نَہ بَلایا، یہ مانْگے اِیکھ ہَلایا

مفلسی میں بڑی بڑی خواہشیں کرنا.

دِن بَھر مانگے دِیا بَھر پائے

بد قسمت آدمی کتے متعلق کہتے ہیں .

آو جا گَھر تُمہارا کھانا مانگے دُشمَن ہَمارا

زبانی تواضع بہت مگر خرچ سے کترانا، جھوٹی خاطرداری کرنا، بخیل کے لیے مستعمل

جَوان جائے پتال، بُڑھیا مانگے بَھتار

الٹا زمانہ ہے جوان مرتی ہیں بڑھیاں خاوند مانگتی ہیں

بِن مانگے ماں بھی بَچے کو دُودھ نَہیں دیتی

بے طلب کوئی مطلب حاصل نہیں ہوتا، طلب رزق میں تگ و دو ضروری ہے

نات کا نَہ گوت کا بانٹا مانْگے کوت کا

غیر مستحق ہو کر زبردستی وراثت میں حصہ دار بننے والے کے لیے مستعمل ہے

نات کا نَہ گوت کا بانٹا مانْگے پوتھ کا

غیر مستحق ہو کر زبردستی وراثت میں حصہ دار بننے والے کے لیے مستعمل ہے

اَپنا لال گَنوائے کے دَر دَر مانگے بِھیک

اپنی پونجی تلف کر کے محتاج پھرتا ہے

طاق پَر بَیٹھا اُلُّو بَھر بَھر مانگے چُلُّو

اس کمینے کے متعلق کہتے ہیں جو اپنے سے بہتر آدمیوں پر حکم چلائے

ڈُگ ڈُگ باجے بہت نیک لاگے، نَوّا نیگ مانگے اٹھا بیٹھی لاگے

گانا تو اچھا لگتا مگر کچھ دینا پڑے تو گھبراہٹ ہوتی ہے

مارا پانی نَہ مانگے

فوراً مر جائے، ممکن نہیں کہ زندہ رہ جائے

ٹال بَجا کَر مانگے بِھیک، اُس کا جُوگ رَہا کَب ٹِھیک

گھنٹی بجا کر مانگنے والے سادھوؤں پر طنز ہے کہ یہ کیسی فقیری ہے، جو گھنٹی بجا کر بھیک مانگے، اس کی تربیت تو رائیگاں ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں مانگے تانگے کا کے معانیدیکھیے

مانگے تانگے کا

maa.nge-taa.nge kaaमाँगे-ताँगे का

فقرہ

مانگے تانگے کا کے اردو معانی

  • مانگا ہوا، قرض یا ادھار لیا ہوا، مستعار لیا ہوا

English meaning of maa.nge-taa.nge kaa

  • borrowed (usu. finery)

माँगे-ताँगे का के हिंदी अर्थ

  • माँगा हुआ, क़र्ज़ या उधार लिया हुआ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مانگے تانگے کا)

نام

ای-میل

تبصرہ

مانگے تانگے کا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone