تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اِشارَہ" کے متعقلہ نتائج

تَخَیُّل

سوچ یا دھیان کی کیفیت، خیال، خیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال جو شاعر نظم کرتا ہے

تَخَیُّل آرائی

خیال کرنا ،خیال میں گم رہنا ، کسی دھیان مین رہنا ؛ کسی خیال کو عمدہ اور احسن طور پر بیان کرنے یا پیش کرنے کا عمل .

تَخَیُّل پَرَسْت

اپنے خیالوں میں گم رہنے والا ، ہر وقت سوچ میں رہنے والا (عملی کے خلاف).

تَخَیُّل کَرنا

یاد سے نکلے ہوئے خیال کو تازہ کرنا ،پہلے سوچے ہوئے امر کو پھر گرفت میں لانا .

تَخَیُّلِ خَلّاق

قوت متخیلہ جس پر انسانی تخلیقات کا دارومدار ہے ،وہ خیال و تصور جو کسی شے کی تخلیق کا سبب بنتا ہے.

تَخَیُّلَہ

خیال ، دھیان .

تَخَیُّلی

تخیل (رک) سے منسوب.

تَخَیُّلانَہ

تخیل (رک) سے منسوب.

تَخَیُّلَات

قوت مخیلہ، وہ قوت جو خیالی صورتیں بنا کر وہم کے سامنے کھڑی کر دے، قیاس، تصور، خیال، شبہ شک، خیال کرنا، سوچنا، تصور کرنا

تَخَیُّلِیَّت

تخیل (رک)کا اسم کیفیت .

شاعِرانَہ تَخَیُّل

شاعروں جیسے خیالات، مبالغہ آمیز خیالات

تَکوِینی تَخَیُّل

(نفسیات) وہ تخیل جو تخلیق سے متعلق ہو .

مُرْغ تَخَیُّل

خیال یا تخیل کو مرغ سے استعارہ کرتے ہیں ۔

قوت تخیل

تخیل کی طاقت، تصور کی طاقت، سوچنے کی طاقت و قوت

اِعْجازِ تَخَیُّل

ژَرْفِ تَخَیُّل

حُسنِ خیال، خیال کی لطافت

نِظامِ تَخَیُّل

مکتب ِفکر، مکتب ِخیال

نُدرَتِ تَخَیُّل

خیال باندھنے کا انوکھا پن، خیال کا نیا پن

عَالَمِ تَخَیُّلْ

خیالی دنیا

نا قابِلِ تَخَیُّل

ما وَرائے تَخَیُّل

جَولانیِ تَخَیُّل

خیال کی اڑان ، تخیل کی پرواز.

نِگاہِ تَخَیُّل

(استعار ًۃ) ذہن ، سوچ ، فکر و خیال ۔

ما لا تَخَیُّل

۔(ع)صفت ۔جو حل نہ ہوسکے ۔اول مسئلہ جو ناقابل حل ہو۔

اردو، انگلش اور ہندی میں اِشارَہ کے معانیدیکھیے

اِشارَہ

ishaaraइशारा

نیز - اشارہ

اصل: عربی

وزن : 122

اِشارَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • انگلی ہاتھ یا آنکھ وغیرہ کی حرکت سے کسی محسوس اور ظاہر شے یا شخص کو دکھانے یا بتانے کا عمل
  • غیرمحسوس اور غیر حاضر کو محسوس اور حاضر تصور کر کے اس کی طرف ایما یا کسی عضو کی حرکت
  • کسی عضو کی ادنیٰ حرکت، قدرے تحریک، چشم و ابرو سے یا کسی اور طرح منشا کا خفیف سا اظہار
  • خاص صورت بنانے یا کسی عضو کی نمایاں حرکت سے منشا کا اظہار (جیسے دائیں بائیں جانب گردن ہلانے سے انکار کی طرف اشارہ، پانچوں انگلیوں کو کنارے ملا کر منھ پر رکھنے سے کھانے کی طرف اشارہ، خاص ادائوں سے مستی کی جانب اشارہ، وغیرہ)
  • اذن، مرضی، منشا، حکم، تحریک، ایما، تقاضا، اقتضا
  • محبت بھری یا محبت انگیز نظر، نظر بازی، غمزہ، کرشمہ، معشوقانہ ناز و انداز
  • الفاظ یا عبارت میں کسی مفہوم کا مبہم قرینہ، اجمالی ذکر یا معلومات جو تفصیل کی بنیاد ہو، اجمال، مختصر نوٹ، حاشیہ، صراحت کی ضد
  • مقررہ نشان افعال خاکے آثار آواز خطوط الفاظ یا منصوبات اور جھنڈیوں وغیرہ سے مطلب کا اظہار (جیسے تیر کے نشان سے اس سمت رخ کرنے کا اشارہ جدھر اس کی نوک ہے، گنل ڈائون ہونے سے اس امر کا اشارہ کہ ریلوے لائن صاف ہے، یا جیسے اسکائوٹنگ، شہری دفاع، ڈر وغیرہ کے اشارے)
  • تلمیح، حوالے یا سیاق و سباق سے کسی امر کی طرف رہنمائی
  • درپردہ تمریض یا چوٹ
  • (قواعد) وہ اسم جس سے کسی شخص یا چیز کی طرف اشارہ کریں
  • (ادب) تشبیہ، استعارہ اور مجاز کے علاوہ روایتی یا رسمی طور پر کسی مفہوم کی طرف رہنمائی، علامت، رمز
  • (تصوف) دل کے رجحان کا اعمال و افعال سے اظہار جو بوجہ لطافت معنی عبارت اور الفاظ میں ادا نہ ہو سکے

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

اِشارا

رک : ' اشارہ ' .

شعر

English meaning of ishaara

Noun, Masculine

इशारा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • आँख या हाथ से किसी चीज़ को दिखाना या बताना
  • संकेत, इंगित, ईमा, तात्पर्य, मतलब ।।

اِشارَہ کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اِشارَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

اِشارَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone