تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"حَرَم" کے متعقلہ نتائج

ناجائِز

غیر شرعی، غیر اخلاقی یا غلط

ناجائِز تَعَلُّق

ناجائِز قَرار دینا

کسی بات کے کرنے سے روک دینا ، خلاف ِقانون یا شرع ہونے کا فیصلہ یا اعلان کرنا

ناجائِز تَعَلُّقات

غیر شرعی ، غیر قانونی ، غیر شائستہ ، ایسے تعلقات جن کا کوئی شرعی و قانونی جواز نہ ہو ۔

ناجائِز قَبضَہ

غیر قانونی تسلط یا قبضہ ۔

نا جائِز ذَرائِع

ایسے ذرائع جو شرع اور قانون کی رو سے جائز نہ ہوں، حرام یا ممنوع ذریعے

ناجائِز کام

غیر قانونی کام ، خلاف ِشرع امر یا بات ۔

مُعافیِ ناجائِز

(کاشت کاری) غیر قانونی زمین

تَبْدِیلِ ناجائز

قانون: دستاویز وغیرہ میں جعل سے کچھ بدل دینا

ناجائِز ہونا

خلاف ِشرع ہونا ، فقہ کی ُرو سے حرام یا ممنوع ہونا ۔

اِسْتِحْصالِ ناجائِز

نا جائِز دباؤ

ناجائز طَور سے

نا جائِز اَولاد

(فقہ) غیر شرعی یا ناجائز تعلقات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اولاد، حرامی بچے، مجہول النسل

نا جائِز دَولَت

غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی ہوئی دولت

نا جائِز بَچَّہ

بچہ جس کے باپ کی تحقیق نہ ہو، حرامی بچہ، ناجائز اولاد، ناجائز تعلق کی بنیاد پر پیدا ہونے والا بچہ

وَسِیلَۂِ نا جائِز

تَعَلُّق ناجائِز

آشنائی، یارانہ

تَرَدُّدِ ناجائِز

(قانون) ناجائز کاشت، خلاف قانون کاشت

فِعْلِ ناجائِز

کارِ حرام، خلافِ قانون کام، خلافِ شریعت کام

اَبوابِ ناجائِز

وہ محصول آراضی، جو بلا استحقاق لیا جائے

جِماعِ ناجائِز

ناجائز رشتہ، زنا

دَخْلِ نا جائِز

بے جا تصْرف ، تصرف نامناسب .

حُکْم ناجائِز رَکْھنا

(کسی کے) حُکم یا فیصلے کو رد یا منسوخ کرنا

نَمَک ناجائِز

ناجائز کاروبار یا مال ، حرام کی آمدنی

بَیعِ ناجائِز

وہ فروختگی جس کا بیچنے والے کو حق حاصل نہ ہو

وَسِیلَۂ ناجائِز

وسیلہء فاسد ؛ بُرا ذریعہ ؛ جیسے : رشوت وغیرہ

حَبْسِ ناجائِز

رک : حبسِ بے جا .

حِراسَتِ ناجائِز

قید یا گرفتاری جو بموجب قانون نہ ہو

تَرْکِ ناجائِز

(قانون) غیر قانونی طور پر کسی کام کو چھوڑدینا

اِخْتِیارِ نا جائِز

مَجْمَعِ ناجائِز

اردو، انگلش اور ہندی میں حَرَم کے معانیدیکھیے

حَرَم

haramहरम

اصل: عربی

وزن : 12

حَرَم کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • قابل عزت شے، مقدّس چیز، احترام کے لائق، محترم

    مثال - لفظ حرم عربی میں عموماً کل ان چیزوں پر مشتمل ہے جن کی حرمت کی جاتی ہے۔

  • مکّے مدینے اور ان کے گرداگرد کے چند میل کا علاقہ حرم کہلاتا ہے اسے حرم کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی عزّت قائم کی ہے اور ان مقامات پر بعض افعال اور اقدامات ممنوع ہیں مثال کے طور پر یہاں جنگ نہیں ہوسکتی درختوں کو نہیں کاٹا جا سکتا نیز اس میں داخل ہونے والا ہر گزند سے محفوظ ہوجاتا ہے (جب دونوں حرم مراد ہوں تو انھیں عموماً ’حرمین‘ کہتے ہیں)

    مثال - اسلامی اصطلاح میں مکے مدینے اور ان کے گرداگرد کے چند میل کے علاقے کو حرم کہتے ہیں۔

  • خانۂ کعبہ کے گرداگرد کا علاقہ جہاں جنگ وغیرہ ممنوع ہے، خانۂ کعبہ کی چاردیواری یا احاطہ، خانۂ کعبہ
  • اسلام، مرکزِ اسلام
  • زنان خانہ، گھر کا وہ حصہ جس میں عورتیں رہتی ہیں
  • اشراف کے گھر کی عورتیں
  • حضرت امام حسین کے اہل بیت

اسم، مؤنث

  • بیوی
  • لونڈی، باندی جس کو بیوی بنا لیا گیا ہو

    مثال - حرم پر لازم ہوتا ہے کہ ہر امر و نہی میں بیاہتا بی بی کی تابع داری کرے۔

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

ہَرَم

بڑھاپا، بوڑھا ہونے کی حالت یا کیفیت، کہولت، قدامت، کہنگی

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of haram

Noun, Masculine

  • the sacred enclosure of Makkah and Medina, sanctuary
  • harem, seraglio, women's enclosures or quarters
  • concubine, female slave
  • harem, seraglio, women's enclosures or quarters
  • the sacred enclosure of Makkah and Medina, sanctuary
  • sacred

हरम के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सम्मान योग्य वस्तु, पवित्र वस्तु, आदर के योग्य, आदरणीय
  • मक्के मदीने और उनके गिर्दागिर्द के कुछ मील का क्षेत्र हरम कहलाता है उसे हरम कहने का कारण ये है कि अल्लाह ताला ने उनका सम्मान स्थापित किया है और उन स्थानों पर कुछ क्रियाएँ वर्जित हैं उदापरण के रूप में यहाँ जंग नहीं हो सकती पेड़ो को नहीं काटा जा सकता अर्थात उसमें दाख़िल होने वाला प्रत्येक व्यक्ति क्षति से सुरक्षित हो जाता है (जब दोनों हरम अर्थात हूँ तो उन्हें साधारणतया ''हरमैन'' कहते हैं)
  • ख़ाना-ए-काबा के गिर्दागिर्द का क्षेत्र जहाँ युद्ध आदि वर्जित है, ख़ाना-ए-काबा की चारदीवारी या अहाता, ख़ाना-ए-काबा, काबा परिसर जहाँ वध या युद्ध की अनुमति नहीं है
  • महिलाओं का कक्ष, हरम-सरा, हरम, ज़नान-ख़ाना, घर का वह भाग जिसमें स्त्रियाँ रहती हैं, राज-प्रासाद या महल का वह हिस्सा जिसमें रानियाँ रहती हैं
  • शरीफ़ों के घर की स्त्रियाँ
  • हज़रत इमाम हुसैन के अनुयायी

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • बीवी
  • लौंडी, बाँदी जिसको बीवी बना लिया गया हो

    उदाहरण - हरम पर लाज़िम होता है कि हर अमर-ओ-नही में बियाहता बी-बी की ताबेदारी करे।

حَرَم کے مترادفات

حَرَم سے متعلق دلچسپ معلومات

حرم کے معنی ہیں قابلِ عزّت، مقدّس چیز، احترام کے لائق، محترم۔ یہ لفظ کئ طرح استعمال ہوتا ہے۔ حرم، زنان خانے کو یعنی گھر کے اس حصے کو کہا جاتا ہے جس میں عورتیں رہتی ہیں۔ مکّے مدینے اور ان کے گرداگرد کے چند میل کا علاقہ بھی حرم کہلاتا ہے۔ اردو شاعری میں دیر وحرم کا بھی بہت ذکر آتا ہے۔ دیر یعنی بت خانہ اور حرم مسجد ۔ دیر وحرم اور ان سے وابستہ لوگوں کے درمیان کی کشمکش اور جھگڑے بہت پرانے ہیں ۔لیکن شاعر ان جھگڑوں سے ماوراء ہوتے ہیں۔ بجھ رہے ہیں چراغ دیر و حرم دل جلاؤ کہ روشنی کم ہے شاعری کی دنیا بہت کھلی ہوئی، کشادہ اور زندگی سے بھرپور ہے۔ اردو کے شاعروں نے ہمیشہ دیر وحرم کے محدود دائرے میں بند ہو کر سوچنے والے لوگوں کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ سیکڑوں اشعار اس موضوع پر ملتے ہیں۔

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (حَرَم)

نام

ای-میل

تبصرہ

حَرَم

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone