تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"غَلَطی" کے متعقلہ نتائج

خوشی

مسرت، سرور، خرمی، شادمانی، انبساط، نشاط، شادی

خُوشی سے

نہایت اشتیاق کے ساتھ سر وچشم رضامندی سے، مشتاقانہ

خوشی ہونا

ادائیگی فرض سے مطمئن ہونا ۔

خوشی پَر خوشی

بہت زیادہ مسرت ۔

خوشی کی گَھڑی

مبارک ساعت ۔

خُوشی سی خُوشی

حد سے زیادہ مسرّت و شادمانی

خُوشی کَڑوی کَرْنا

رنگ میں بھنگ کرنا ۔

خوشی دِلانا

مسرّت و شادمانی عطا کرنا ۔

خُوشی کا مَوقَع

کوئی واقعہ جس پر خوشی کی جائے، شادی

خوشی رَہْنا

خُوش رہنا ، مسرور رہنا ۔

خوشی کَرْنا

خُوشی منانا ، مسرُور ہونا ، شاد و خُرّم ہونا ۔

خوشی کی لَہر دَوڑْنا

بہت خوش ہونا ۔

خوشی میں آنا

خوش ہونا ، مسرور ہونا ۔

خوشی سے اُچَھل پَڑْنا

حد درجہ خُوش ہونا ۔ خُوشی سے پھولے نہ سمانا ۔

خوشی بھانا

جی چاہنا ۔

خوشی کے لوگ

وہ لوگ جو مزے اڑانے کی بساط رکھتے ہیں ، امیر لوگ یا مسخرے ، بھان٘ڈ ، طوائفیں .

خُوشی کے مارے اُچَھل پَڑْنا

بے اختیار اظہار مسرت کرنا ۔

خوشی کے شادِیانے بَجْنا

خوشی منانا ، جشن منانا ۔

خُوشی کے آنْسو

خوشی پِھرْنا

خوش ہونا ، مسرور ہونا ۔

خُوشی مَنانا

تقریب برپا کرنا، مسرت کا اظہار کرنا، خوش ہونا، شادی منانا

خُوشی سے دِیوانَہ ہونا

رک : خُوشی میں پُھولنا ۔

خوشی گِنانا

خوشی منانا ، کاج کرنا ۔

خوشی ٹَپَکْنا

مُسرّت آشکار ہونا ، خُوشی ظاہر ہونا ۔

خوشی رَچانا

خوشی منانا ، خوشی کرنا ۔

خوشی خوشی

دلی آمادگی اور خوشدلی کے ساتھ، خندہ پیشانی کے ساتھ، بہ طیب خاطر

خوشی کا رونا

فرطِ مسرّت سے آنکھوں کی اشکباری ، وفور جذبات سے آنسو نکل آنا ۔

خوشی کے مارے

حد درجہ مسرت و شادمانی سے

خوشی میں پُھولْنا

جوش مسرت کے باعث اپنے گرد و پیش سے غافل ہو جانا ، خوشی میں کھو جانا ۔

خوشی سے بَغْلیں بَجانا

بہت زیادہ مسرت و شادمانی کا اظہار کرنا ۔

خوشی سُوں پُھولْنا

رک : خوشی سے پھولنا ۔

خوشی میں اُمَنڈ جانا

خوشی سے بے قابو ہو جانا ۔

خوشی سُوں کِھلنا

بہت خُوش ہونا ، باغ باغ ہونا ۔

خوشی خاں

رو میں بہتا ہوا ، اپنی دنیا میں مگن ، اپنی مرضی کا مالک ، من مرضی (اپنے کے ساتھ) .

خوشی پَر آنا

خوش ہونا ، مسرور ہونا ۔

خوشی کا دَمامَہ بَجْنا

شادیانے بجنا ۔

خُوشی تے پُھگنا

خوشی سے پُھولْنا ۔

خُوشِی کے مارے باچھیں کُھل جانا

بہت خوش ہونا، بے حد خوش ہونا، خوشی میں بہت ہنسنا

خوشی سے کِھلنا

بہت مسرور ہونا ، خوشی سے پھولنا ۔

خوشی پُوری کَرنا

کسی کی خواہش پوری کرنا ، ارمان نکالنا ، مرضی کے مطابق کام کر کے کسی کو خوش کرنا ۔

خُوشی بَخوشی

رک : خوشی خوشی ، خوشی سے ۔

خوشی سے پُھولْنا

بہت زیادہ خُوش ہونا ۔

خوشی سے پُھگْنا

مسّرت سے پُھولنا ، بہت زیادہ خُوش ہونا ۔

خوشی خواہ

اپنی مرضی سے ، اپنی مرضی کے مطابق .

خُوشی سے کُھلے جانا

۔انتہائے شادمانی کی وجہ سے بیوجہ متبسم ہونا۔ ؎

خوشی کے پُھول کِھلْنا

مسرت و شادمانی حاصل ہونا ۔

خوشی سِیتی

خُوشی سے ، خُوشی خُوشی ۔

خوشی بَخْش

خوش کرنے والا .

خوشی خَبَر

خُوش خبری ۔

خوشی کے مارے پُھول جانا، پُھولے نَہ سَمانا

بہت زیادہ خوش ہونا ، نہایت بشاش ہونا ۔

خوشی سے جُھوم اُٹْھنا

بہت خُوش ہونا .

خوشی خورمی

شادمانی ، مسرّت ۔

خوشی سے پُھولوں نَہ سَمانا

نہایت مسرور ہونا ، وفور مسرت کے باعث قابو میں نہ رہنا ۔

خوشی خاطِر

دل نشاط و انبساط ، دل کا سکھ چین ، اطمینان و فراغت ، من آنند ، خوشدلی ، طیب خاطر ۔

خُوشی سے پَیرَہَن میں نَہ سَمانا

وفور مسّرت کے باعث بے قابو ہو جانا ، بیحد خُوش ہونا ۔

خوشی خُرَّمی

شادمانی ، مسرّت ۔

خوشی سے پُھولے نَہ سَمانا

نہایت مسرور ہونا ، وفور مسرت کے باعث قابو میں نہ رہنا ۔

خوشی سے پُھولا نَہ سَمانا

نہایت مسرور ہونا ، وفور مسرت کے باعث قابو میں نہ رہنا ۔

خُوشا

خوش حال، اچھا حال، بہت اچھا، بہت خوب

خوشی و خُرَّمی

مسرت و شادمانی ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں غَلَطی کے معانیدیکھیے

غَلَطی

Galatiiग़लती

اصل: عربی

وزن : 112

اشتقاق: غَلَطَ

غَلَطی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • بھول چوک، خطا، لغزش، عدم صحت، غلط بیانی
  • نا سمجھی، غلط فہمی، کسی امر یا شے کی حقیقت یا تہہ تک نہ پہنچنا

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

گلتی

become tender, tenderize

شعر

English meaning of Galatii

Noun, Feminine

  • error, mistake, inaccuracy, oversight, fallacy, fault
  • misstatement, misapprehension, misconception

ग़लती के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • भूल चूक, ख़ता, ग़लतबयानी, नियम, रीति, व्याकरण, सिद्धान्त, आदि की दृष्टि से होनेवाली कोई भूल, अशुद्धि, कलन या गणना संबंधी भूल
  • अज्ञानता, नासमझी, किसी वस्तु की वास्तविकता या तह तक न पहुँचना

غَلَطی کے مترادفات

غَلَطی کے مرکب الفاظ

غَلَطی سے متعلق دلچسپ معلومات

غلطی عام خیال یہ ہے کہ یہ لفظ فارسی میں نہیں ہے، اردو میں مہند بالعربی ہے۔ اور اسی بنا پر غالب پراعتراض کیا گیا کہ انھوں نے ’’غلطی ‘‘کی جمع ’’غلطیہا‘‘ بنائی اور پھر اسے فارسی کے طور پر مضاف بھی کردیا، غالب ؎ غلطی ہائے مضامیں مت پوچھ لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ’’غلطی‘‘ کا لفظ جدید فارسی میں موجود ہے، اور پرانی فارسی میں بھی تھا، اگرچہ ثقہ لوگ اس کا استعمال نہ کرتے تھے۔ ’’غیاث اللغات‘‘ نے اسے فارسی مانا ہے مگر لکھا ہے کہ اسے ناواقف لوگ ہی استعمال کرتے ہیں۔ ’’نوراللغات‘‘ میں بھی کم و بیش یہی ہے اور پھر غالب کا منقولہ بالا شعر درج کرکے صاحب ’’نور‘‘ نے لکھا ہے کہ غالب یہاں مستند نہیں۔ غالب مستند ہوں نہ ہوں، لیکن لفظ ’’غلطی‘‘ فارسی میں ہے، چاہے ’’نیچی‘‘ فارسی (Low Persian) میں ہو، لہٰذا اسے فارسی قاعدے سے مضاف کرسکتے ہیں۔ دوسری، اور بنیادی بات یہ ہے کہ اگر’’غلطی‘‘ دیسی ہی لفظ ہے، فارسی نہیں ہے، تو بھی اسے فارسی/عربی لفظ کے ساتھ مرکب کرنے میں کوئی ہرج نہیں۔ پہلے زمانے میں اس کا رواج تھا اور اسے ترک کرکے ہم نے اپنی زبان کی ایک بڑی قوت کو کم کردیا ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (غَلَطی)

نام

ای-میل

تبصرہ

غَلَطی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone