تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"دِیوارِ گِرْیَہ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں دِیوارِ گِرْیَہ کے معانیدیکھیے
دِیوارِ گِرْیَہ کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- ۱. یروشلم میں پتھروں کی بنی ، ۵۹ فٹ اون٘چی ایک دیوار (جو چہار دیواری ہیکل سلیمانی کا ایک حصہ ہے) جس کے بارے میں مشہور ہے کہ حضرتِ سلیمان کے معبد کے آثار ہیں ، یہاں یہودی جمعہ کے دن اور دوسرے اوقات میں عبادت و گریہ و زاری کرتے ہیں.
- ۲. (مجازاً) مصیبت و آزمائش کی جگہ ، کشتِ آخرت.
- ۳. یادگار واشنگٹن کے پاس ایک یادگار دیوار جس پر ویٹ نام کی دس سالہ جنگ میں حصہ لینے والے ستاون ہزار امریکی جاں نثاروں کے نام کندہ ہیں.
شعر
آؤ ہم دیوار گریہ کا پتہ
پوچھ لیتے ہیں کسی دیوار سے
گری ہی جاتی ہے دیوار گریہ ہر لحظہ
کسی کی آنکھ سے شاید ڈھلک رہا ہوں میں
صدائے الاماں دیوار گریہ سے پلٹ آئی
مقدر کوفہ و کابل کا جو مسمار ہونا تھا
English meaning of diivaar-e-girya
Noun, Feminine
- the place of difficulty and trouble
- the Wailing Wall in Jerusalem sacred to the Jews
दीवार-ए-गिर्या के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- प्रतीकात्मक: कठिनाई और मुसीबत की जगह, क़यामत की खेती
- यरूशलम में पत्थरों की बनी, ५९ फ़ुट ऊंची एक दीवार (जो चहार दीवारी हैकल सुलेमानी का एक हिस्सा है) जिसके बारे में मशहूर है कि पैग़म्बर मुसा के पूजास्थल के आसार हैं, यहां यहूदी जुमा के दिन और दूसरे समय में पूजा और विलाप करते हैं, यादगार वाशिंगटन के पास एक यादगार दीवार जिस पर वियतनाम से दस साल जंग में हिस्सा लेने वाले सत्तावन हज़ार अमरीकी सैनिकों के नाम लिखे हुए हैं जो शहीद हुए हते
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (دِیوارِ گِرْیَہ)
دِیوارِ گِرْیَہ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔