تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چُوہا چَکٹ" کے متعقلہ نتائج

چُوہا

ایک چھوٹا سا جانور جو زمین میں بل بنا کر رہتا ہے (عموماً بھورا اور سرمئی رن٘گ کا ہوتا ہے)، موش

چُوہا کَنّی

ایک طرح کی چوہے کے کان سے مشابہ چھوٹے پتوں کی گھاس جو بطور دوا استعمال ہوتی ہے اس کے پتوں پر سفید رواں ہوتا ہے اس کے پھول اور بیج سیاہ ہوتے ہیں ، آذان الفار ، سوساکَنّی (لاط : Ipomea rennipermia) .

چُوہا چُوہا

(مجازاً) بہت حقیر چیز ، گھٹیا شے ، ہر فرد ، کل ، سب کے سب ؛ ادنیٰ سے ادنیٰ .

چُوہا چَنْدَن

اس کبوتر کا نام جس کے من٘ھ اور سر اور پوئے کا رن٘گ گردن کی حد تک بھورا سرمئی مثل چوہے کے ہو اور باقی تمام جسم کے پر مثل چندن کے شتری رن٘گ کے ہوں .

چُوہا پِسُّو

ایسے پِسّو جو طاعون میں مبتلا چوہے کے جسم سے چمٹے ہوتے ہیں اس کا خون چوستے ہیں اور اپنے اندر طاعون کے جراثیم پیدا کر لیتے ہیں .

چُوہا سا

بہت میلا، انتہائی گندا، چھوٹا، معمولی

چُوہا دَشتی

جن٘گلی چوہا

چُوہا چَکٹ

بہت میلا کُچیلا، بہت گندہ

چُوہا بِلّی

بچوں کے ایک کھیل کا نام جس میں بلی بننے والا لڑکا چوہا بننے والے لڑکے کو جو دوسرے لڑکوں کے گھیرے میں ہوتا ہے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے ، لڑکے اس کو گھیرے میں گھسنے سے روکتے ہیں اور چلاتے ہیں ”چوہے بھاگ بلی آئی “

چُوہاڑ

چوہڑا ، بھن٘گی ؛ حلال خور.

چُوہاڑی

رک : چوہڑی.

چُوہا بِل میں سَماتا نَہِیں، کانوں میں بانْدھا چھاج

اپنی بسر نہ ہونے کی حالت میں دوسرے کا ذمہ لیا، اوّل گزارہ ہی نہ ہوتا تھا اوپر سے اور خرچ بڑھا لیا

چُوہا بِل میں سَماتا نَہِیں، دُم میں بانْدھا چھاج

چُوہا پَکَڑْنا

چوہے کو پنجرہ وغیرہ میں کھانے کی چیز ڈال کر پھنسا لینا

چُوہارا

چھوہارا.

چُوہا، بِلّی کا شِکار ہے

کمزور کو زبردست قابو میں کر لیتا ہے

چُوہا بَجاوے چَپْنی اَور ذَات جَتاوے اَپْنی

آدمی اپنے کرتوتوں سے معلوم ہو جاتا ہے

چُوہا ہونا

پانی یا پسینے میں اس طرح شرابور ہو جانا کہ کپڑے بدن پر بھیگ کر چسپاں ہو جائیں .

چُوہانڈا

(شکر سازی) وہ برتن جس میں راب کا شیرہ ٹپک کر جمع ہوتا رہتا ہے .

جَنْگَلی چُوہا

کَن٘ڈِیلا چُوہا

چوہوں کی ایک قسم جن کے جسم پر کانٹے ہوتے ہیں

مُسْک چُوہا

(حیوانیات) شمالی امریکہ کا بڑا آبی پوستین دار کترنے والا جانور جس کی دُم لمبی قشری اور کم بالوں والی ہوتی ہے ، پچھلے پانو جزوی طور پر جھلّی والے ہوتے ہیں اس سے مشک کی سی ُبو آتی ہے ، گرموش ، آبی چھچھوندر ، مشک موش ۔

بھِیگا چُوہا

وہ شخص جس کے تھوڑی سی ڈاڑھی ٹھوڑی پر ہو اور بد مزاج ہو.

کَھن چُوہا

چوہے کی ایک قسم ، برفانی علاقوں میں پایا جانے والا چوہا جس کے جسم پر چربی کی موٹی تہہ ہوتی ہے.

وِلایَتی چُوہا

ایک قسم کا چوہا جو بالکل سفید ہوتا ہے

مِینہ کا چُوہا

(مجازاً) بارش میں بھیگا ہوا شخص ۔

اندھا چوہا تھوتھے دھان

ناواقف کو اچھی چیز نہیں ملتی، بد نصیب یا بیوقوف ناکام رہتا ہے

ڈونگَر کھود کے چُوہا مارْنا

مُشکل مگر بے فائدہ کام کرنا

شاہ دُولَہ كا چُوہا

شاہ دولہ كے مزار پر چڑھائے جانے والے بچوں میں سے كوئی بچہ (ان بچوں كے سر بہت چھوٹے ہوتے ہیں)

خُدا واسْطے بِلّی چُوہا نَہیں مارتی

۔دیکھو بلّی۔

بِلّی خُدا واسْطے چُوہا نَہِیں مارتی

ہر شخص جو کام کرتا ہے اپنے نفع کے لیے کرتا ہے

بِلّی بھی مارْتی ہے چُوہا تو پیْٹ کے لئے، بِلّی خُدا واسْطے چُوہا نَہِیں مارْتی

خدا کے نام پہ کوئی برا کام نہیں کرتا

کھودا پَہاڑ نِکْلا چُوہا

محنت بہت کی اور حاصل بہت کم ہوا.

ہاتھ کا چُوہا بِل میں بَیٹھا

جو پاس تھا وہ بھی جاتا رہا

بَخْشو بی بِلّی چُوہا لَنْڈُورا ہی بَھلا

ایسے فائدے سے جس میں نقصان کا خطرہ ہو دست بردار ہوجانا ہی بہتر ہے .

بَخْشو بی بِلّی چُوہا لَنْڈُورا ہی جِیے گا

ایسے فائدے سے جس میں نقصان کا خطرہ ہو دست بردار ہوجانا ہی بہتر ہے .

بَخشو بی بِلّی چُوہا لَنڈُورا ہی بَھلا

بِلّی اَپْنی گھات میں چُوہا اَپْنی گھات میں

دونوں حریف اپنے اپنے فائدے یا داؤں چلانے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں

کورے گَھڑے میں چُوہا رَہ جانا

بالکل تنہا اور بے بس و لاچارہوجانا ، مفلس و قلانچ ہوجانا ، فقیر ہوجانا .

بِلّی بَخْشے چُوہا بیچارَہ لَنڈُورا ہی جی جائے گا

رک : بخشوہی بلی چوہا لن٘ڈورا ہی بھلا.

من میں گانتی ٹس ٹس رووے، چوہا خصم کر سکھ سے سووے

دکھانے کو روتی ہے دل میں خوش ہے کیونکہ شوہر بچہ ہے اس لیے کوئی روک ٹوک کرنے والا نہیں ہے

چھوڑو بی بِلّی چُوہا لَنْڈُورا ہی بَھلا

جو نقصان کر دیا سو کر دیا اب پیچھا چھوڑو، ہم جیسے بھی ہیں اچھے ہیں

ہَلْدی کی گانٹھ ہاتھ لَگی تو چُوہا پَنْساری بَن بَیٹھا

رک : ہلدی کی گرہ لے کر پنساری بن بیٹھنا ؛ کمینے کو تھوڑی سی چیز مل جائے تو وہ اس پر بہت ناز کرتا ہے

کورے گَھڑے کا چُوہا بَن جانا

مصیبت میں گرفتار ہوجانا ، آفت میں پھن٘س جانا، بے بس ولاچارہوجانا .

ناک کا چُوہا

ناک میں سوکھی ہوئی رینٹ کی روڑی ۔

جَیسےکو تَیسا مِلے سُن لے راجَہ بِھیل ، لوہے کو چُوہا کھا گیا ، لَونڈے کو لے گَئی چِیل

جیسا تو نے میرے ساتھ کیا ویسا ہی میں تیرے ساتھ پیش آیا ؛ ہر شریر کو سدھارنے والا مل جاتا ہے.

آٹے کا چراغ گھر رکھوں چوہا کھائے، باہر دَھروں کوّا لے جائے

ہر طرح سے مشکل ہے، کسی بھی صورت میں چین نہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں چُوہا چَکٹ کے معانیدیکھیے

چُوہا چَکٹ

chuuhaa-chakaTचूहा-चकट

وزن : 2212

چُوہا چَکٹ کے اردو معانی

صفت

  • بہت میلا کُچیلا، بہت گندہ

English meaning of chuuhaa-chakaT

Adjective

  • very dirty

चूहा-चकट के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • बहुत मैला कुचैला, बहुत गंदा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چُوہا چَکٹ)

نام

ای-میل

تبصرہ

چُوہا چَکٹ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone