تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"چَھتْری" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں چَھتْری کے معانیدیکھیے
چَھتْری کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- چھترا (رک) کی تانیث، رک، چھدری
- ہاتھ میں رکھنے کا چھوٹا چھاتا جس کے بیچ میں لکڑی یا لوہے کا ڈنڈا ہوتا ہے اورلوہے کی تیلیاں اور کمانیں اس انداز سے لگائی جاتی ہیں کہ اسے جب چاہیں کھولیں اور جب چاہیں بند کرلیں تیلیوں پر کپڑا منڈھا ہوتا ہے عموماً دھوپ اور بارش سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے
- رک، چِھتْنی
- کبوتر کے بیٹھنے کا ٹھاٹر جو بلی گاڑ کر باندھ دیا جاتا ہے
- ایک وضع کا گن٘بد دار محل، گن٘بد
- تعمیر کا ایک نمونہ، پٹا ہوا حصہ
- چوکھنڈی کو وضع پر خوسنما بنی ہوئی برجی جو کسی بڑے ہندو راجہ یا سردار کی ہڈیوں کے مدفن پر بطور یادگار بنا دی جائے ، جیسے مسلمانوں میں مقبرہ بنایا جاتا ہے قبریا مدفن پر بنا ہوا سائبان
- چھپر کھٹ کا بالائی حصہ
- گاڑی یا ڈولی کے اوپر کا سائبان یا وہ ٹھاٹر جس پر پردہ ڈال دیا جاتا ہے
- پانی کے جہاز کی اوپری منزل، جہاز کا پچھلا حصہ، دن٘بالہ، جہاز کا کنارہ جہاں سے سمندر کا نظارہ کیا جاسکتا ہو، جہاز کا عرشہ
- سر کے بڑے اورگھنے بال، بالوں کا گھن
- کلاہ باراں، کھمبی، ککرمتا
- درختوں کا گھن دار پیوں اور ٹہنیوں کا حصہ درخت کی گھن دار چوٹی
- سایہ، سہارا، وسیلہ
اسم، مذکر
- ہندوؤں کی چار ذاتوں میں سے دوسری ذات نیزاس ذات کا شخص، کھتری (اس ذات کے لوگوں کا کام حکمرانی اور دشمنوں سے ملک کی حفاظت کرنا ہوتا تھا) بہادر، جن٘گجو
شعر
آج کی شام گزاریں گے ہم چھتری میں
بارش ہوگی خبریں سن کر آیا ہوں
English meaning of chhatrii
Noun, Feminine
- bulbous, bamboo perch (for pigeons)
- cupola, small dome or ornamental pavilion over grave or shrine
- decorated pavilion
- hood or covering of a bed
- poop, the highest deck (of a ship)
- umbrella, parasol, sunshade canopy
Noun, Masculine
- a cast in Hindus which are warriors
छतरी के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- छतरी
- किसी पूज्य व्यक्ति का समाधि-स्थल जिसके ऊपर मंडप बना हुआ हो
- चारों ओर से खुले हुए स्थान के ऊपर का मंडप
- धूप और वर्षा से बचाव हेतु प्रयोग में आने वाली एक वस्तु, छाता
- चिता या समाधि-स्थल के ऊपर बना हुआ मंडप
- चँदोवा
- घास और पत्तों से बनी मँड़ई
- कुकुरमुत्ता, खुम (मशरूम)
- कबूतरों के बैठने के लिए किसी खंभे पर बनाया गया बाँस का टट्टर
- हवाई जहाज़ से कूदने के लिए प्रयोग किया जाने वाला बड़ा छाता, (पैराशूट)
- घर की छत पर बनाई गई छत्रनुमा सजावटी बनावट
چَھتْری کے مترادفات
چَھتْری کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (چَھتْری)
چَھتْری
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔