تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"چاہْنا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں چاہْنا کے معانیدیکھیے
چاہْنا کے اردو معانی
فعل متعدی
- طلب کرنا، مانگنا، درخواست کرنا، خواہش کرنا
- محبت کرنا، عشق کرنا
- پسند کرنا، حسب مرضی یا مفاد اختیار کرنا، طلب ہونا
- زبان حال یا آثار وغیرہ سے کسی امرکی جانب متوجہ کرنا، مقتضیٰ ہونا، ضروری خیال کرنا
- (اپنے ذمے) قرض رکھنا (کسی کا ) مقروض ہونا
- ضروری قرار دینا، لازم بنانا
- مرضی میں آنا، پسند ہونا، مرضی کے مطابق یا پسندیدہ ہونا
- چاہے (کسی مصدر سے پہلے)
- خواہش، محبت، تمنا
- خواہ، جی چاہے تو
- وقت مانگنا، اجازت مانگنا
- بطور فعل معاون
شعر
خدا سے ترا چاہنا چاہتا ہوں
میرا چاہنا دیکھ کیا چاہتا ہوں
تو بھلی بات سے ہی میری خفا ہوتا ہے
آہ کیا چاہنا ایسا ہی برا ہوتا ہے
ان کو یاں وعدے پہ آ لینے دے اے ابر بہار
جس قدر چاہنا پھر بعد میں برسا کرنا
English meaning of chaahnaa
चाहना के हिंदी अर्थ
सकर्मक क्रिया
- ऐसी वस्तु की प्राप्ति अथवा ऐसे कार्य या बात की सिद्धि की इच्छा करना जिससे संतोष या सुख मिल सकता हो, पसंद करना, किसी के प्रति प्रेम, स्नेह या अनुराग का भाव होना
چاہْنا کے قافیہ الفاظ
چاہْنا سے متعلق دلچسپ معلومات
چاہنا اس مصدر کاایک خاص استعمال اردو میں ہے، کہ مستقبل قریب میں واقع ہونے والی کسی بات کو اس بات کے مصدر کے ساتھ ’’چاہنا‘‘ کی تصریفی شکل لگا کر ادا کرتے ہیں۔ لیکن شرط یہ ہے کہ مصدر کی جو شکل استعمال ہوگی وہ ماضی مطلق مذکر کی ہو گی : دو بجا چاہتے ہیں [بجنے ہی والے ہیں]۔ یہ دیوار اب گرا چاہتی ہے [گرنے ہی والی ہے]۔ طوفان اب آیا چاہتا ہے [آنے ہی والا ہے]۔ روشنی غائب ہوا چاہتی ہے [غائب ہونے ہی والی ہے]۔ پرندوں کی قطاریں اڑا چاہتی ہیں [اڑنے ہی والی ہیں]۔ عورتیں پوجا کرکے اٹھا چاہتی ہیں [اٹھنے ہی والی ہیں]۔ تارے آسمان پر نکلا چاہتے ہیں [نکلنے ہی والے ہیں]۔ اسی پر قیاس کرکے مستقبل اور ماضی بھی بنا تے ہیں: عورتیں پوجا کرکے اٹھا چاہتی تھیں/اٹھا چاہتی ہوں گی۔ دہلی میں اب صبح ہوا چاہتی تھی/ہوا چاہتی ہوگی۔ یہ استعمال اردو کا مخصوص صرف ہے۔ دیگر زبانوں میں اس کاپتہ نہیں۔ چونکہ اس کے کوئی قاعدے نہیں ہیں کہ کس مصدر کے ساتھ یہ اچھا لگتا ہے اور کس کے ساتھ نہیں، اس لئے ہندی والے اسے مشکل ہی سے نبھا پاتے ہیں۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (چاہْنا)
چاہْنا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔