تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"بَتاشا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں بَتاشا کے معانیدیکھیے
بَتاشا کے اردو معانی
اسم، مذکر
- لباب، بلبلہ
- (مجازاً) بڑی بوند
- ایک قسم کی مٹھائی جو شکر کے قوام سے بشکل حباب بنائی جاتی ہے اور اس کے محدب حصے میں ننھے ننھے سوراخ ہوتے ہیں
- سفید آٹے یا میدے سے بنا ایک قسم کا سموسا
- ایک قسم کی آتشبازی
صفت
- ناپائیدار، جلد مٹنے والا
شعر
میں بے زباں نہیں جو بولتا ہوں لکھ لکھ کر
مری زبان تلے زہر کا بتاشا ہے
کیوں اکڑتا ہے اے دل ناداں
تو تو پانی میں اک بتاشا ہے
چٹخارے لیا کرتا ہوں اکثر میں غموں میں
دنیا ہے یہ چینی کا بتاشا مرے آگے
English meaning of bataashaa
बताशा के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- बुलबुला, बुद्- बुद, बुल्ला
- एक प्रकार की मिठाई (यह चीनी की चाशनी को टपकाकर बनाई जाती है, टपकने पर पानी के वायुभरे बुलबुले से बन जाने हैं जो जमने पर खोखले और हलके होते है)
- सफ़ेद आटा या मैदे से बना एक प्रकार का समोसा
- एक प्रकार की आतशबाजी जो अनार की तरह छूटती है और जिसमें बड़े बड़े फूल से गिरते हैं
विशेषण
- कमज़ोर, जलद मिटने वाला
بَتاشا سے متعلق دلچسپ معلومات
بتاشا اول مفتوح، دیبی پرشاد سحر بدایونی نے ’’بتاشہ‘‘ کو درست اور’’بتاسہ‘‘ کو غلط بتایا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ’’بتاشہ/بتاشا‘‘ ہی اب عام طور پر بولا جاتا ہے۔ میر نے’’بتاشا‘‘ ہی لکھا ہے ؎ ہائے اس شربتی لب سے جدا کچھ بتاشا سا گھلاجاتا ہے جی ’’آصفیہ‘‘ میں ’’بتاسا‘‘ لکھا ہے اور کہا ہے کہ آج کل ’’بتاشا‘‘ عام ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ’’بتاسا‘‘ بالکل شاذ بھی نہیں۔ یہ ضرورہے کہ ’’بتاسا‘‘ کو الف سے لکھنے اور’’بتاشہ‘‘ کو چھوٹی ہ سے لکھنے کا رواج اب عام ہو رہا ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (بَتاشا)
بَتاشا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔