تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَیٹھی روٹی" کے متعقلہ نتائج

بَیٹھی

بیٹھا کی تانیث (مرکبات میں مستعمل)

بَیٹھی روٹی

وہ روٹی جو بغیر محنت پلنگ پر بیٹھے بیٹھے ملے، وظیفہ، پنشن

بَیٹھی کَھڑی

(تیراکی) تیراکی کی ایک صورت جس میں پیراک چت لیٹ کر پیروں کو ایک خاص وضع سے رکھ کر تیرتا ہے.

بَیٹھی ہُوئی لَے

گائک کا دھیما سر

اُٹھا بیٹھی

بار بار اٹھنا بیٹھا، اٹھ بیٹھ

زَمِین بَیٹھی ہونا

کسی قطعۂ زمین کا دھن٘سنا ، نیچے کو دب جانا .

مَوت مُنھ کھولے بَیٹھی ہے

بہت خطرہ ہے ، موت منڈلا رہی ہے

ساسْرا تیرے سُہاگ، ماتھے تیرے بھاگ، باپ کے تیرے راج، تُو بَیٹھی بَیٹھی جھانْک

ساس اُس بہو کو کہتی ہے جو باپ کی امارت کی شیخیاں مارے کہ وہاں سے تو تجھے کچھ ملنا نہیں ، سسرال ہی میں تُجھے آرام ہے

ڈولی نہ کہار بی بی بیٹھی ہیں تیار

سامان کُچھ نہیں اِرادے بڑے بڑے

گھٹنے سے لگی بیٹھی رہتی ہے

ہر وقت پاس رہتی ہے، کسی وقت جاتی نہیں، چم چچڑ ہوگئی ہے

اَب سَتوَنتی ہو کَر بَیٹھی لُوٹ کھایا سَنسار

بہت سی سیاہ کاریوں کے بعد نیکی اختیار کی تو کیا، نو سو چوہے کھا کر بلّی حج کو چلی، تمام دنیا کو لوٹ کر اب پرہیز گار بن گئے

یِہ ہَوا بَیٹھی بھی نَہ تھی

ابھی یہ بات چل رہی تھی ، ابھی یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا تھا ۔

بَدْلی میں دِن نَہ دِیسے پُھوہَڑ بَیٹھی پِیسے

بیوقوف اور بدسلیقہ موقع محل کا لحاظ نہیں رکھتا اور غفلت کی وجہ سے کام اس وقت شروع کرتا ہے جب وقت نکل جاتا ہے

پُھولوں کی ماری گِر پڑی ، لَٹھوں کی ماری اُٹھ بَیٹھی

جب کوئی بڑی تکلیف اٹھائے اور واویلا مچائے تو یہ مثل کہا کرتے ہیں

گھر بیٹھی روٹی

وہ روزی جو محنت مشقّت کے بغیر ملے ؛ (مجازاً) وظیفہ ، پنشن یا کرایہ

اُڑی اُڑی طاق بَیْٹھی

(کوئی بات) چرچا ہوتے ہی عوام میں پھیل گئی ، رفتہ رفتہ کہاں سے کہاں جا پہنچی.

اُڑی اُڑی طاق میں بَیٹھی

بِیاہی نَہ بَرات چَڑھِی ڈُولی میں بَیٹھی نَہ چُوں چُوں ہوئی

ابھی تک شادی ہی نہیں ہوئی، جس بات کو دیکھا ہی نہیں، اس کا پتہ ہی کیا ہو

ڈُگ ڈُگ باجے بہت نیک لاگے، نَوّا نیگ مانگے اٹھا بیٹھی لاگے

گانا تو اچھا لگتا مگر کچھ دینا پڑے تو گھبراہٹ ہوتی ہے

بَنی بَیٹھی ہے

وضع بنائی ہے، صورت بنائی ہے

جان بَیٹھی جانا

دل کا غمگین ہونا ، مایوس ہونا ، غش آجانا.

مَکّھی بَیٹھی شَہْد پَر پَنْکھ گَئے لِپْٹائے، ہاتھ مَلے سَر دُھنے لالَچ بُری بَلائے

لالچ سے آدمی مصیبت میں پھنستا ہے، لالچ کرنے والا ہمیشہ مصیبت میں گرفتار ہوتا ہے

اُڑی اُڑی طاق پَر بَیٹھی

بَیْاہْنے کو بَیٹھی ہے

جوان ہوئی ، اس قابل ہے کہ بیاہ کردیا جائے.

اُٹھا بَیٹھی لَگا رَکھنا

پُورے دِن بَیٹھی ہونا

بچے کی ولادت قریب ہونا ، نواں مہینہ ختم ہونے والا ہونا ، وضع حمل کا زمانہ ہونا .

کاتَن بَیٹھی دَیا بالے دِن کھویا آلے بالے

اچھا وقت ناحقِ کھوکر بے وقت کام کرنا شروع کیا

آیا کُتّا کھا گیا تُو بَیٹھی ڈھول بَجا

بے پروائی اور غفلت کے باعث نقصان ہو گیا

دِن کھویا آلے بالے کاتَن بَیٹھی دَیا بالے

بے وقت کام کرنے کے موقع پر کہتے ہیں .

کھچڑی چلی پکاون کو چرخہ دیا جلا، آیا کتا کھا گیا تو بیٹھی ڈھول بجا

چھوٹی چیز کے لئے بڑا نقصان کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں بَیٹھی روٹی کے معانیدیکھیے

بَیٹھی روٹی

baiThii-roTiiबैठी-रोटी

وزن : 2222

بَیٹھی روٹی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • وہ روٹی جو بغیر محنت پلنگ پر بیٹھے بیٹھے ملے، وظیفہ، پنشن

English meaning of baiThii-roTii

Noun, Feminine

  • pension

बैठी-रोटी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • वो रोटी जो बिना मेहनत पलंग पर बैठे बैठे मिले, पेंशन

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بَیٹھی روٹی)

نام

ای-میل

تبصرہ

بَیٹھی روٹی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone