تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"بابُو" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں بابُو کے معانیدیکھیے
بابُو کے اردو معانی
اسم، مذکر
- صاحب، مسٹر، میاں، مولانا وغیرہ کی طرح ایک تعظیمی لفظ یا قابل تعظیم شخص
- گول مٹول پیارا سا بچّا ( لاڈ میں عموماً ہر چھوٹے بچے کے لیے مستعمل)
- باپ (با لعموم جی کے ساتھ)
- انگریزی پڑھا ہوا شخص بالعموم کسی دفتر کا کلرک، منشی، اہلکار
شعر
گھر کی بنیادیں دیواریں بام و در تھے بابو جی
سب کو باندھ کے رکھنے والا خاص ہنر تھے بابو جی
بھیتر سے خالص جذباتی اور اوپر سے ٹھیٹھ پتا
الگ انوٹھا ان بوجھا سا اک تیور تھے بابو جی
کبھی بڑا سا ہاتھ خرچ تھے کبھی ہتھیلی کی سوجن
میرے من کا آدھا ساہس آدھا ڈر تھے بابو جی
English meaning of baabuu
बाबू के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- एक प्रकार का आदरसूचक शब्द जिसका प्रयोग पहले राजाओं आदि के संबंधियों के लिए होता था और अब सभी प्रकार के प्रतिष्ठित लोगों क्षत्रियों, वैश्यों आदि के नाम के साथ होता है
- दफ़्तर का क्लर्क, मुंशी, अहलकार, मास्टर, अध्यापक
- घर का बच्चा
- पिता या बड़ों के लिए सम्बोधन
بابُو کے قافیہ الفاظ
بابُو کے مرکب الفاظ
بابُو سے متعلق دلچسپ معلومات
بابو عام خیال ہے کہ یہ لفظ بنگالی، یا کسی اور پوربی زبان کا ہے، اور اسے زیادہ ترتحقیری معنی میں استعمال کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس لفظ کو محبت، احترام، اور شفقت کا اظہار کرنے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ یہ’’ بابا‘‘ یا ’’باب‘‘ کی تصغیر ہو، اور اس میں واؤ کا حرف علامت تصغیر ہو، یا وہ واؤ ہو جسے’’واؤ شفقت‘‘ کہا جاتا ہے۔ اردو فارسی میں تصغیر بنانے کے لئے واؤ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً ’’شیخ/شیخو‘‘، ’’پس/پسرو‘‘، ’’شیر/ شیرو‘‘، ’’چھوٹا/چھوٹو‘‘، ’’شیام/شیامو‘‘ وغیرہ۔ ترکی اور ایران میں بعض صوفیوں کے نام کے آگے’’بابو‘‘ لگانے کا رواج تھا۔ یہاں یقیناً اسے ’’باب‘‘ پر واؤ شفقت کے اضافے کا نتیجہ سمجھنا چاہئے۔ شیکسپیئر کا خیال ہے کہ عربی’’ابّ/ابّا/ابو‘‘، فارسی’’باب/بابا/بابو‘‘، اردو’’باپ/باپو‘‘ سب متحدالاصل ہیں۔ میرا خیال ہےاردو ’’بابَل/بابُل‘‘ بمعنی’’باپ‘‘ بھی اسی خاندان کا لفظ ہے۔ اور اس میں لام تصغیریا شفقت ہے۔ دیکھئے،’’ابا‘‘، ’’بابل‘‘۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (بابُو)
بابُو
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔