رک : دروازہ زنجیر کرنا ، دروازے کی کُنڈی لگی ہونا یا چٹخنی چڑھی ہونا.
دَرْوازَہ گاہ
پھاٹک ، بڑا دروازہ.
دَرْوازَہ کَھٹْکَھٹانا
دروازہ بجانا ، دروازہ پر دستک دینا ، کسی کے دروازہ پر جاکر آواز دینا ، کسی کے در پر اِلتجا و مدعا بیان کرنا.
دَرْوازَہ بَنْد ہو جانا
راستہ رُک جانا، رکاوٹ پیدا ہوجانا، راہ بند ہونا
دَروازَہ کُھل جانا
آمدنی بڑھ جانا ، آمدنی ہونا ، رزق کھل جانا.
دَرْوازَہ تَنْگ ہونا
رزق کم ہونا، آمدنی کم ہونا
دَرْوازَہ بان
دروازہ کا محافظ ، دربان.
دَرْوازَہ تَنْگ کَرنا
رزق کم کرنا، آمدنی کم کرنا
دَرْویزَہ
دربوزہ، بِھیک مان٘گنے کا پیشہ، گداگری گدائی، فقیری
دَرْوازے دَرْوازے جانا
گھر گھر جانا، ایک دروازے سے دوسرے دروازے پر جانا، ہر دروازے پر جانا
دَرْوازے کی دَہْلِیز بَدَل ڈالْنا
دوسری شادی کرنا ، دوسری بیوی کرنا.
دَرْوازے کی دَہْلِیز
(مجازاً) بیوی
دَرْوازے پَر کَھڑا ہونا
انتظار کرنا، منتظر رہنا، آغاز کار تک بمشکل پہن٘چنا
دَرْوازے پَر کَھڑا رَہنَا
منتظر رہنا ؛ مہربانی کا اُمیدوار ہونا.
دَرْوازے پَر کِواڑ بھی ثابِت نَہ ہونا
غربت زدہ ہونا ، اِنتہائی مُفلس ہونا.
دَرْوازے پَر دَستَک دینا
دروازہ کھٹکھٹانا.
دَرْوازے جھانکْنا
در در جانا ، مارے مارے پھرنا ، سہارے ڈُھونڈتے رہنا.
دَرْوازے کا فَقیر
مان٘گْنے والا ، بھکاری ، دروازے پر صدا لگانے والا.
دَرْوازے کا بازُو
دروازے کی چوکھٹ کا ایک حصّہ ، دروازے کے دونوں پہلووؤں کی لکڑیوں میں سے ایک.
دَرْوازے کی پیشانی
دروازے کا اوپری حصّہ
دَرْوازے تَک پَہُنچانا
رخصت کرنے کے لئے دروازے تک جانا.
دَرْوازے پَر آئی بَرات سَمدھَن کو لَگی ہگاس
وقت پر گھیرا جانے والے کے متعلق کہتے ہیں.
دَرْوازے پَر آنکھیں لَگْنا
شِدّت سے انتظار ہونا ، بے تابی سے منتظر رہنا.
دَرْوازے کی مِٹّی لے ڈالْنا
پھیرے کرنا، بار بار آنا، سخت تقاضا کرنا
دَرْوازے پَر ہاتھی رَہنا
مالکِ اَسپ و فیل ہونا ، صاحبِ حیثیت ہونا.
دَروازے پَر ہاتھی جُھولنا
صاحب ثروت ہونا ، بہت دولت مند ہونا.
دَروازے پَر ہاتھی جُھومْنا
صاحب ثروت ہونا ، بہت دولت مند ہونا.
نِنانواں دَروَازَہ
منحوس دروازہ، مراد : قبرستان کا دروازہ
پیش دَرْوازَہ
دروازے کے باہر یا ڈیوڑھی کے پاس کی جگہ.
شیر دَرْوازہ
وہ دروازہ جس میں شیر کے بت دونوں طرف نصب ہوں
پَٹْواں دَرْوازَہ
وہ دروازہ جس کے سرے کو بجائے ڈاٹ کے پٹاو ڈال کر بند کیا گیا ہو.
دُوہْرا دَوْازَہ
ایک دروازے کے بعد دوسرا دروازہ جو مضبوطی اور استحکام کے لیے بنایا جاتا ہے
چور دَرْوازَہ
مکان کا پوشیدہ دروازہ، وہ دروازہ جس کا علم عام لوگوں کو نہ ہو
کُھلا دَرْوازَہ
(مجازاً) عام راہ ، جائز ذریعہ ، ٹھیک ، درست ، صحیح اور بجا راستہ (چور دروازے کی ضد).
Tags for article
English meaning of article , article meaning in english, article translation and definition in English.
article का मतलब (मीनिंग) अंग्रेजी (इंग्लिश) में जाने |
Khair meaning in hindi
ریختہ ڈکشنری کا تعاون کیجیے- اردو کو فروغ دینے کے لیے عطیہ کیجیے
ریختہ ڈکشنری اردو زبان کے تحفظ اور فروغ کے لیے ریختہ فاؤنڈیشن کا ایک اہم پہل ہے۔ ریختہ ڈکشنری کی ٹیم ڈکشنری اور اس کے استعمال کو مزید سہل اور معنی خیز بنانے کے لیے پورے انہماک کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔ برائے مہربانی ریختہ ڈکشنری کو دنیا کی بہترین سہ لسانی لغت بنانے میں اپنے عطیات سے نواز کر ہمارا تعاون کیجیے۔ عطیہ دہندگان سیکشن 80 G کے تحت ٹیکس مراعات کے مستحق ہوں گے۔