تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَلَگ تَھلَگ" کے متعقلہ نتائج

مَعْزُول

(لفظاً) جدا کیا گیا

مَعْزُول شُدَہ

جسے معزول کیا گیا ہو ، معزولی کا شکار ، جو برطرف ہو گیا ہو ۔

مَعْزُول ہونا

معزول کرنا کا لازم ، برخاست ہونا، برطرف ہونا، موقوف ہونا

مَعْزُولی

منصب یا عہدے سے ہٹایا جانا، معزول ہونا، برطرفی

مَعْزول کَرْنا

برخاست کرنا، برطرف کرنا، موقوف کرنا

مَعْزُول کَرْ دینا

تخت یا گدی سے اتار دینا ، ملازمت یا عہدے وغیرہ سے برطرف کر دینا ۔

مَعْزُول شَوَنْد مَعْقُول شَوَنْد

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) معزول ہو کر ٹھیک ہو جاتے ہیں نہیں تو نشہ چڑھا رہتا ہے

مَعْزُولِیَت

معزول ہونے کا عمل ، برطرفی ، عہدے سے ہٹ جانا ۔

مَعقُول می شَوَند چُو مَعزُول می شَوَند

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جب لوگ اپنے عہدے سے ہٹا دیے جاتے ہیں تو انہیں عقل آجاتی ہے یا انسان جب اپنے عہدے پر نہیں رہتا اس میں انسانیت آجاتی ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں اَلَگ تَھلَگ کے معانیدیکھیے

اَلَگ تَھلَگ

alag-thalagअलग-थलग

اصل: ہندی

وزن : 1212

  • Roman
  • Urdu

اَلَگ تَھلَگ کے اردو معانی

فعل متعلق

  • ۱. رک: الگ ؛ الگ الگ .
  • ۲. (مجازاََ) بغیر کسی سہارے کے .
  • ۳. صفائی سے بے لاگ .

شعر

Urdu meaning of alag-thalag

  • Roman
  • Urdu

  • ۱. rukah alag ; alag alag
  • ۲. (mujaazaa) bagair kisii sahaare ke
  • ۳. safaa.ii se belaag

English meaning of alag-thalag

Adverb

  • alone, away from others, isolated sequestered, separated, metaphorically: without any support

अलग-थलग के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण

  • अलग, अलग अलग, सफ़ाई से, बेलाग, प्रतीकात्मक: बगै़र किसी सहारे के

اَلَگ تَھلَگ سے متعلق دلچسپ معلومات

الگ تھلگ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ’’الگ تھلگ‘‘ اور’’الگ‘‘ میں کوئی فرق نہیں، بلکہ ’’الگ‘‘ کے مفہوم کو زور دے کر کہنا ہو تو ’’الگ تھلگ‘‘ کہنا چاہئے۔ حقیقت یہ ہے کہ ’’الگ تھلگ‘‘ میں بے تعلقی اور مغائرت کا مفہوم ہے، اور’’الگ‘‘ میں ’’شامل کا نقیض، دور، جدا‘‘ وغیرہ کا مفہوم ہے۔ ظفر اقبال ؎ تیرگی خیر میں شعلۂ شر ہے الگ عیب ہے اپنا جدا، اپنا ہنر ہے الگ اس کے برخلاف، کہ ’’الگ تھلگ‘‘ ایک نفسیاتی صورت حال کو ظاہر کرتا ہے۔ داغ ؎ کچھ اس کو وہم کچھ اس کو غرور رہتا ہے الگ تھلگ وہ بہت دور دور رہتا ہے بہادر شاہ ظفر ؎ کیونکہ رہے نہ ہم سے وہ ماہ جبیں الگ تھلگ رہتا ہے اک زمانے سے ماہ مبیں الگ تھلگ دیا شنکر نسیم ؎ دن بھر تو الگ تھلگ رہے وہ دو وقت سے شام کے ملے وہ اس فقرے کو’’سہج سے، صفائی سے، بے لاگ‘‘ کے معنی میں بھی بولتے تھے، مثلاً ’’امیر اللغات‘‘ میں فقرہ درج ہے: انھوں نے نال ایسی الگ تھلگ اٹھا لی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ لیکن اب یہ معنی بہت شاذ ہیں، بلکہ معدوم ہیں۔ موجودہ زمانے میں جو نئے معنی اس فقرے کو پہنائے جارہے ہیں وہ البتہ غلط اور واجب الترک ہیں: غلط: متعدی امراض کے بیماروں کو الگ تھلگ رکھنا چاہئے۔ غلط:پناہ گزینوں کو شہر سے الگ تھلگ رکھا گیا۔ غلط: اس معاملے کو الگ تھلگ رکھئے، اس پر پھر غور کریں گے۔ غلط: جلسے کے سب شرکا ایک ساتھ نہیں آئے، الگ تھلگ آئے۔ مندرجہ بالا چار میں سے اول تین میں ’’الگ تھلگ‘‘ کی جگہ صرف ’’الگ‘‘ درست ہے۔ چوتھے جملے میں ’’الگ تھلگ‘‘ نہیں، ’’الگ الگ‘‘ کہنا چاہئے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

مَعْزُول

(لفظاً) جدا کیا گیا

مَعْزُول شُدَہ

جسے معزول کیا گیا ہو ، معزولی کا شکار ، جو برطرف ہو گیا ہو ۔

مَعْزُول ہونا

معزول کرنا کا لازم ، برخاست ہونا، برطرف ہونا، موقوف ہونا

مَعْزُولی

منصب یا عہدے سے ہٹایا جانا، معزول ہونا، برطرفی

مَعْزول کَرْنا

برخاست کرنا، برطرف کرنا، موقوف کرنا

مَعْزُول کَرْ دینا

تخت یا گدی سے اتار دینا ، ملازمت یا عہدے وغیرہ سے برطرف کر دینا ۔

مَعْزُول شَوَنْد مَعْقُول شَوَنْد

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) معزول ہو کر ٹھیک ہو جاتے ہیں نہیں تو نشہ چڑھا رہتا ہے

مَعْزُولِیَت

معزول ہونے کا عمل ، برطرفی ، عہدے سے ہٹ جانا ۔

مَعقُول می شَوَند چُو مَعزُول می شَوَند

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جب لوگ اپنے عہدے سے ہٹا دیے جاتے ہیں تو انہیں عقل آجاتی ہے یا انسان جب اپنے عہدے پر نہیں رہتا اس میں انسانیت آجاتی ہے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَلَگ تَھلَگ)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَلَگ تَھلَگ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone